وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

کرشن وینی سنگیت نیرج نم  کا دوسرا ایڈیشن 6 سے 8 دسمبر تک وجئے واڑہ میں ہوگا


موسیقی، ثقافت اور سیاحت کا ہم آہنگ امتزاج، اس اقدام کا مقصد موسیقی،  سیاحت اور ورثے کو فروغ دینا ہے

ایک سو چالیس (140) با صلاحیت فنکار 35 پرفارمنس پیش کریں گے

Posted On: 05 DEC 2024 12:55PM by PIB Delhi

کرناٹک موسیقی، روایتی دستکاری، اور پاک ثقافتی ورثے کا ایک شاندار جشن، کرشن وینی سنگیت نیرج نم کا دوسرا ایڈیشن 6 سے 8 دسمبر 2024 تک وجئے واڑہ کے تومل پلی شیترئے کلا شیتر آڈیٹوریم میں منعقد کیاجائےگا۔ وزارت سیاحت، حکومت ہند کی طرف سے وزارت ثقافت، وزارت ٹیکسٹائل اور آندھرا پردیش سیاحت کے اشتراک سے منعقد کیا گیا یہ تہوار ہندوستان کی ثقافت کی شاندار نمائش کی ایک بہترین مثال ہے۔

اس تقریب میں تین دنوں کے دوران 35 پرفارمنس پیش کی جائیں گی، جس میں 140 معروف فنکار شامل ہوں گے، جن میں تجربہ کار اور ابھرتی ہوئی صلاحیتیں شامل ہیں۔ یہ تقریب 6 سے 8 دسمبر 2024 تک وجئے واڑہ کے تین مشہور مقامات پر منعقد کی جائے گی۔

1. فیسٹیول کا مرکزی مقام- تم ملا پلی واری   شیتر کلا شیترم ہوگا۔

2. درگا گھاٹ، جہاں 7 دسمبر کو صبح 8:30 بجے تیاگ راج  کی پنچ رتن تخلیقات کا پیش کی جائیں گی۔

3. کنک درگا مندر، جہاں دیوی کی تخلیقات 8 دسمبر کو صبح 8:30 بجے پیش کی جائیں گی۔

ہر دن ایک منفرد موسیقی پیش کی جائے گی۔

پہلے دن (6 دسمبر) کو 11 دلچسپ پرفارمنس ہوں گے، جس میں ناگ سورم، ہری کتھا، آوازی کنسرٹ اور نام سنکیرتن شامل ہوں گے۔

دوسرے دن (7 دسمبر) کو مزید 11 پرفارمنس ہوں گی، جن میں پنچ رتن تخلیقات، بانسری بجانا وغیرہ سے لطف اندوز ہوں گے۔

تیسرا دن (8 دسمبر) 13 دلکش پرفارمنس کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا ،جس میں دیوی کرتیاں، مینڈولن بجانا اور تیاگ راج دیویہ نام کرتیاں  شامل ہوں گے۔

اس فیسٹیول میں تجربہ کار تیلگو موسیقاروں کے تعاون کا  جشن منایا جائے گا اور کرناٹک کی موسیقی کی شاعرانہ خوبصورتی کو اجاگر کیاجائے گا۔ اس کے ذریعے اس کا مقصد سامعین کو ہندوستان کی کلاسیکی روایات سے جوڑنا اور ریاست کے ثقافتی ورثے کو فروغ دینا ہے۔

اس موقع پر کئی معززین موجود ہوں گے۔ پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت جناب سریش گوپی مہمان خصوصی کے طور پر اس پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ آندھرا پردیش کی سیاحت، ثقافت اور سنیماٹوگرافی کی وزیر جناب کنڈولا درگیش مہمان خصوصی ہوں گی۔ دیگر معززین میں وجئے واڑہ کے ایم پی جناب کیسینی شیو ناتھ اور آندھرا پردیش کے سیاحت کے سکریٹری جناب ونے چند شامل ہوں گے۔ اسٹیج پر ان کے ساتھ وجئے واڑہ کے مرکزی ایم ایل اے جناب بونڈا امامہیشور راؤ، اے پی ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے صدر شری این اس موقع پر اے پی سٹیٹ کریٹیوٹی اینڈ کلچر کمیشن کی چیئرپرسن محترمہ پی تیجاشوی، اے پی ناٹک اکیڈمی کی چیئرپرسن جناب گمادی گوپال کرشنا اور سیاحت کی وزارت کے سینئر اقتصادی مشیر جناب گیان بھوشن بھی موجود رہیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XK89.jpg

اس فیسٹیول کی کشش میں اضافہ کرنے کے لیے ٹیکسٹائل کی وزارت کے زیر اہتمام ایک خصوصی ہیریٹیج شوکیس بھی ہے۔ اس نمائش میں آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے جی آئی ٹیگ شدہ مصنوعات کی نمائش کی جائے گی، جس میں مشہور ہینڈلوم ساڑیاں جیسے منگلا گری کاٹن، اپّاڈا جام دانی، دھرما ورم سلک اور پوچم پلی اِکت شامل ہیں۔ کونڈاپلی لکڑی کے کھلونے، قلم کاری پینٹنگز، نرسا پور کروکیٹ  لیس، لکڑی کی کٹلری اور چمڑے کی کٹھ پتلیاں جیسی دستکاری کی اشیاء بھی نمائش میں رکھی جائیں گی، جس سے زائرین کو اس علاقے کی بھرپور کاریگر روایات کی جھلک ملے گی۔

انڈین کلنری انسٹی ٹیوٹ، تروپتی آندھرا پردیش کے پاک ثقافتی ورثے کی نمائش کے لیے ایک فوڈ اسٹال قائم کرے گا، جس سے زائرین کو علاقائی ذائقوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔ مزید برآں، آندھرا پردیش ٹورزم ریاست کے مشہور پرکشش مقامات اور غیر معروف جواہرات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک سیاحتی پویلین کی میزبانی کرے گا۔

کرشن وینی سنگیت نیرج نم ایک تہوار سےبھی  بڑھ کر ہے۔ یہ موسیقی، ثقافت اور سیاحت کا ایک شاندار ہم آہنگ امتزاج ہے۔ اس کا مقصد آندھرا پردیش کی مالامال ثقافت اور روحانیت کی نمائش کرتے ہوئے ‘‘موسیقی سیاحت’’ کو فروغ دینا ہے، اس طرح ریاست کو ثقافتی طور پر مائل افراد کے لیے ایک اولین منزل کے طور پر قائم کرنا ہے۔

یہ تین روزہ ثقافتی نمائش سامعین کو مسحور کرے گا، جو اسے موسیقی سے محبت کرنے والوں، ثقافتی ماہرین اور سیاحوں کے لیے ایک لازمی ایونٹ بنا دے گا۔

سیاحت کی وزارت سیاحوں، زائرین اور وجئے واڑہ کے رہائشیوں کو 6 سے 8 دسمبر 2024 تک ہندوستان کے ثقافتی ورثے کے اس عظیم الشان جشن میں آنے کی دعوت دیتی ہے۔ یہ پروگرام وزارت سیاحت کے یوٹیوب چینل '@ministryoftourismgoi' پر بھی براہ راست نشر کیا جائے گا۔

تفصیلات کے لیے ملاحظہ کریں: https://krishnavenimusicfest.com/

***

ش ح۔ ک ا۔ م ش


(Release ID: 2081400) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu