وزارتِ تعلیم
جناب دھرمیندر پردھان نے سماجی اور انسانی علوم میں آئی سی ایس ایس آرکے ریسرچ انٹرنشپ پروگرام کا افتتاح کیا
سماجی سائنس کے شعبے میں اعلیٰ تحقیق بھارت کے تہذیبی اخلاق کو مضبوط کرے گی اور مستقبل کے لیے راہ ہموار کرے گی: جناب دھرمیندر پردھان
Posted On:
05 DEC 2024 8:47PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے آج نئی دہلی میں انڈین کونسل آف سوشل سائنس ریسرچ (آئی سی ایس ایس آر) کے سماجی اور انسانی علوم کے شعبے میں ریسرچ انٹرنشپ پروگرام کا افتتاح کیا۔ انہوں نے آئی سی ایس ایس آرکے ریسرچ انٹرنزکے مابین تقررنامے بھی تقسیم کئے۔ جناب پردھان نے یو جی، پی جی اور ڈاکٹریٹ کے طلبہ کے درمیان‘‘ہندوستان میں بیک وقت انتخابات: ایک ملک، ایک انتخاب’’ کے موضوع پر قومی مسابقتی مضمون نویسی مقابلہ کے فاتحین میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ آئی سی ایس ایس آرکےممبر سکریٹری پروفیسر دھننجے سنگھ، آئی سی ایس ایس آرکے چیئرمین پروفیسر دیپک کے سریواستو، ماہرین تعلیم، اداروں کے سربراہان، سکالرز اور طلباء بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیرتعلیم جناب پردھان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنشپ سماجی علوم کے پوسٹ گریجویٹ طلباء کے لیے ایک منفرد موقع فراہم کرتی ہے اور یہ سماجی سائنس کے شعبے میں معیاری تحقیق کو مضبوط کرے گی جو سماجی ترقی کو حاصل کرنے، تکنیکی رکاوٹوں کو دور کرنے اور اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے بہت ہی اہم ہے اوریہ وکشت بھارت کے مقصدسے ہم آہنگ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے آئی جیسی ٹیکنالوجیز کے ساتھ ملازمتوں کی نوعیت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور سماجی علوم کے شعبے میں کی جارہی تحقیق اس بات کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی کہ تکنیکی رکاوٹیں سماجی ترقی میں معاون ثابت ہوں۔
جناب پردھان نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 نے سماجی سائنس کے شعبے میں معیاری تحقیق کی ضرورت کو تسلیم کیا ہے جو معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی ایس ایس آرکا انٹرنشپ پروگرام انفرادی ترقی کو فروغ دینے اورباصلاحیت و ہنر مند محققین کا ایک گروپ بنانے کی جانب ایک اورقدم ہے جو پالیسی ریسرچ، ڈیٹا کے تجزیہ اور سماجی اختراع جیسے شعبوں میں اپنا کراداراداکرے گا۔
وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان ایک زندہ قدیم تہذیب کی آماجگاہ ہے جس نے اپنے بنیادی کردار کو برقرار رکھتے ہوئے جدیدیت کو اپنایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سماجی سائنس کے شعبے کی اعلیٰ اورمعیاری تحقیق تہذیب وتمدن کی بقا اورترویج و ترقی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ پہل بھارتیت کے تہذیبی اخلاق کو مضبوط کرے گی اور مستقبل کے لیے راہ ہموار کرے گی۔
قومی تعلیمی پالیسی(این ای پی) 2020 کے وضع کرنے کے بعدانٹرنشپ پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے جس کا استعمال نیشنل کریڈٹ فریم ورک (این سی آر ایف) کے ذریعے انڈر گریجویٹ (یوجی) اور پوسٹ گریجویٹ (پی جی) پروگراموں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو کریڈٹ دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ آئی سی ایس ایس آر انٹرنشپ پروگرام انفرادی ترقی کو فروغ دینے اورباصلاحیت و ہنر مند محققین کا ایک گروپ بنانے کی طرف ایک اور قدم ہے جو پالیسی کی تحقیق، ڈیٹا کے تجزیہ اور سماجی اختراع جیسے شعبوں میں اپناکردار اداکر سکتے ہیں۔
انڈین کونسل آف سوشل سائنس ریسرچ (آئی سی ایس ایس آر) میں انٹرنشپ پروگرام کوایک اہم بنیادی مقصد کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ تعلیم کو تحقیقی مہارتوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے تاکہ نوجوان سماجی سائنسدانوں اورسماجی اقدارکے حامل انسانوں کو روزگار کی بدلتی ہوئی سرگرمیوں کے لیے تیار کیا جا سکے اور قومی ترقی میں ان کے بامعنی تعاون کو یقینی بنایا جا سکے۔آئی سی ایس ایس آرکے انٹرن شپ پروگرام کی انفرادیت جدید تعلیم،مہارت، روایتی علم اور تکنیک کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اس وژن سے تحریک لیتے ہوئے کہ انوسندھان بھارت کی ترقی کا ایک اہم جزو ہے اور یہ کہ’’ہنر مندی کی ترقی اور روزگار ہندوستان میں لازمی ضروریات ہیں‘‘۔انڈین کونسل آف سوشل سائنس ریسرچ( آئی سی ایس ایس آر) نے سماجی اور انسانی سائنس کے شعبے میں معیاری تحقیق کے لئے نوجوانوں کوبنیادی تعلیم اورمہارت فراہم کرنے کے لئے اس مشن کا اغازکیاگیاہے۔یہ انٹرنشپ پروگرام بنیادی تعلیم و تربیت اور ملازمت کی مہارت کے درمیان فرق کو ختم کرنے پر مرکوز ہے۔ اس کا مقصد تحقیقی صلاحیتوں اور مہارتوں کو فروغ دینا ہے،جس میں نظریات، ڈیٹا جمع کرنا، تجربہ کرنا اور رپورٹ پیش کرنا شامل ہیں۔ انٹرن شپ پروگرام کے لئے منتخب طلبا یونیورسٹیوں، ریسرچ تھنک ٹینکس، انڈسٹری اور کمیونٹی کے تجربہ کار اور کامیاب اساتذہ اورماہرین کے ساتھ کام کر کے تحقیقی ٹولز، طریقہ کار اور حقیقی دنیا کی ایپلی کیشنز کا تجربہ حاصل کریں گے۔ اس پروگرام کا مقصد کثیرشعبہ جات سے جڑنا ہے جس میں منتخب امیدوار سماجی اور انسانی علوم کے مختلف شعبوں کی نمائندگی کرتے ہیں جس میں کہ شماریات، آبادیات سے متعلق مطالعہ، سماجیات، اپلائیڈ سائیکالوجی، پبلک صحت اینڈ پالیسی،بین الاقوامی تعلقات اورروابط، ڈیولپمنٹ اسٹڈیز، لسانیات اور اینتھروپولوجی وغیرہ شامل ہیں۔
آئی سی ایس ایس آرکے ریسرچ انٹرن شپ پروگرام کے اشتہار کوکافی مثبت جوابات موصول ہوئے اوراس کے لئے اسے3600 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔درخواستوں کے انتخاب کرنے کے عمل کی پیروی کرنےاوراس کی شمولیت کو یقینی بنانے کے بعدآئی سی ایس ایس آر نے ملک کے مختلف حصوں سے صرف 40 امیدواروں کو انٹرن شپ کے لئے مقرر کیا ہے۔ اس انٹرن شپ پروگرام میں اقوام متحدہ کے 17 پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) پر تحقیقی مطالعات کے لیے درکارصلاحیتوں اور مہارتوں پر قومی اور بین الاقوامی ورکشاپس شامل ہوں گی جنہیں جی-20 صدارت کے انتہائی کامیاب اعلامیے میں بھارت نے مضبوطی کے ساتھ دہرایا اورممالک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے پائیدار حل کی طرف پیش رفت کرنے کی نشاندہی کی۔
********
( ش ح ۔ م م ع ۔ م ا )
UNO: 3541
(Release ID: 2081397)
Visitor Counter : 21