سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ہندوستان اور سلووینیا نے تعاون پر مبنی پانچ سالہ منصوبے کا اعلان کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
سلووینیا کے وزیر ڈاکٹر ایگور پاپیچ نے ڈاکٹر جتندر سنگھ سے ملاقات کی – طرفین نے سائنسی تعلقات کو مستحکم کرنے کا عہد کیا
Posted On:
05 DEC 2024 5:37PM by PIB Delhi
’’ہمیں سلووینیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر خوشی ہے کیونکہ ہم نے تعاون کے 5 سالہ پروگرام (پی او سی) کو ، 2024-2029 تک کے لئےحتمی شکل دی ہے۔ یہ بات سائنس اور ٹیکنا لوجی کے مر کزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) ارضیاتی سائنس اور پی ایم او کے وزیر مملکت اٹیمی توانائی کے محکمے، خلا کے محکمے ، عملے ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے سلو وینیا کے اعلی تعلیم، سائنس اور اختراع کے وزیر ڈاکٹر ایگور پاپیچ سے ملاقات کے دوران کہی۔
اس بات چیت میں دونوں ممالک نےاپنے سائنسی اور تکنیکی تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم پر زور دیا۔

ہندوستان اور سلووینیا سائنسی تعاون کے ایک حوصلہ افزا نئے مرحلے کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہیں، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور سلووینیا کے وزیر ڈاکٹر ایگور پاپیچ نے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی تاکہ 2024-2029 کے لیے تعاون کے پروگرام (پی او سی) کو حتمی شکل دی جا سکے۔ پارلیمنٹ ہاؤس می میٹنگ کے دوران ہائیڈروجن ٹیکنالوجیز اور پائیدار اختراع سمیت تبدیلی کے شعبوں میں مشترکہ تحقیق کو وسعت دئے جانے پر زور دیا گیا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے موجودہ تعاون کی کامیابی پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات کو اجاگر کیا کہ صحت، مصنوعی ذہانت، قابل تجدید توانائی، اورا سمارٹ شہروں جیسے شعبوں میں 20 سے زیادہ مشترکہ منصوبے پہلے ہی نافذ کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’اس شراکت داری نے مسلسل مؤثر نتائج فراہم کیے ہیں، اور یہ نئے پی او سی ابھرتے ہوئے تحقیقی ڈومینز میں تعاون کو بڑھائیں گے۔

ڈاکٹر پاپیچ، سلووینیا کے سفیر ماتیجا ووڈب گھوش اور اقتصادی صلاحکار ٹی پیریہہ کے ہمراہ، ہائیڈروجن ٹیکنالوجیز کے تعلق سے کام کرنے کا قریبی موقع حاصل کئے جانے کا خیرمقدم کیا، جو عالمی توانائی کی پائیداری کو حاصل کرنے کے لیے توجہ کا اہم مرکز ہے۔
ہندوستان-سلووینیا شراکت داری ، جس کی جڑیں 1995 کے معاہدے سے وابستہ ہیں، سائنسی اور تکنیکی تعاون پر مشترکہ ورکنگ گروپ جیسے پروگراموں کے ذریعے پروان چڑھی ہیں۔ اب جبکہ دونوں ممالک اگلے سال کے اوائل میں سلووینیا میں مشترکہ کمیٹی کے اجلاس کے لیے تیاری کر رہے ہیں، نئے پی او سی میں اس بات کا عہد کیا گیا ہے کہ اس سے مزید باہمی کامیابیوں کے لیے راہ ہموار ہو گی۔
وزراء نے تحقیقی منصوبوں کے لیے ایک نئی مشترکہ کال کے پروجیکٹوں پر بھی تبادلہ خیال کیا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان جدت کو آگے بڑھانے اور علمی اور صنعتی روابط کو گہرا کرنے کے لیے باہمی متفقہ علاقوں پر توجہ مرکوز کی جا ئے گی ۔
اس تجدیدی عہد کے ساتھ، ہندوستان اور سلووینیا سائنس اور ٹکنالوجی میں بین الاقوامی تعاون کے لیے ایک معیار قائم کرنے کے لیے تیار ہیں، جو اہم شعبوں میں عالمی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
******
) ش ح – ش ر -س ع س )
U.No. 3519
(Release ID: 2081263)
Visitor Counter : 42