محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای شرم پورٹل پر 30.43 کروڑ سے زیادہ غیر منظم کارکنان رجسٹرڈ ہوئے

Posted On: 05 DEC 2024 5:47PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار کی وزارت نے 26 اگست 2021 کو ای شرم پورٹل (eshram.gov.in) کا آغاز کیا تاکہ آدھار سے منسلک غیر منظم کارکنان کا ایک جامع قومی ڈیٹا بیس (این ڈی یو ڈبلیو)  بنایا جائے۔ ای شرم پورٹل کا مقصد غیر منظم کارکنوں کو خودکردہ اعلان کی بنیاد پر یونیورسل اکاؤنٹ نمبر(یو اے این) فراہم کرکے رجسٹر کرنا اور ان کی مدد کرنا ہے۔ یکم دسمبر 2024 تک، 30.43 کروڑ سے زیادہ غیر منظم کارکنوں نے ای شرم پورٹل پر اپنارجسٹریشن کرایا ہے۔

یکم دسمبر 2024 تک دیہی علاقوں کے غیر رسمی کارکنوں کی تعداد جنہوں نے ای شرم پورٹل پر رجسٹریشن کرایا ہے 27.22 کروڑ ہے۔

دیہی علاقوں میں غیر منظم کارکنوں میں بیداری بڑھانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات میں شامل ہیں:

  1. ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً جائزہ میٹنگ کا انعقاد۔
  2. کامن سروسز سینٹر (سی ایس سی) کے ساتھ باقاعدہ میٹنگ۔
  3. روزگار اور ہنر مندی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے،  ای شرم کو نیشنل کیرئیر سروس (این سی ایس) اوراسکل انڈیا ڈجیٹل پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔
  4. پنشن اسکیم کے تحت اندراج کی سہولت کے لیے ای شرم کو پردھان منتری شرم یوگی ماندھن (پی ایم ایس وائی ایم) کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔
  5. سرکاری اسکیموں کی ون اسٹاپ تلاش اور دریافت پیش کرنے کے لیے،  ای شرم کو مائی اسکیم پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔
  6. بیداری پیدا کرنے کے لیے ایس ایم ایس مہم۔
  7. کارکنوں کے درمیان ای شرم پر رجسٹریشن کے لیے بیداری پھیلانے کے لیےسوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔ غیر منظم کارکنوں کے اسسٹڈ موڈ رجسٹریشن میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ریاستی سیوا کیندرز(ایس ایس کیز) اور کامن سروس سینٹرز کی خدمات کو آن بورڈ کیا گیا ہے۔
  8. ای شرم کو یونیفائیڈ موبائل ایپلیکیشن فار نیو ایج گورننس(امنگ ایپ) پر بھی آن بورڈ کیا گیا ہے، تاکہ کارکنوں کی رسائی میں اضافہ ہو اور ان کے موبائل کی سہولت کے مطابق رجسٹریشن/اپ ڈیٹ کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

محنت اور روزگار کی وزارت نے 21 اکتوبر 2024 کو ‘‘ای شرم-ون اسٹاپ سولیوشن’’ کا آغاز کیا۔ ای شرم-ون اسٹاپ میں مختلف سماجی تحفظ/فلاحی اسکیموں کا سنگل پورٹل یعنی ای شرم پر انضمام شامل ہے۔

اب تک، مختلف مرکزی وزارتوں/محکموں کی 12 اسکیمیں پہلے ہی ای شرم کے ساتھ مربوط/درج کی جاچکی ہیں جن میں پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا(پی ایم ایس بی وائی) ، پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا(پی ایم جےجےبی وائی) ، آیوشمان بھارت - پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا، وزیراعظم اسٹریٹ وینڈرس آتم نربھر ندھی(پی ایم- سوا ندھی)، پی ایم آواس یوجنا- شہری (پی ایم اے وائی-یو)، پی ایم آواس یوجنا- گرامین(پی ایم اے وائی-جی) ، مہاتما گاندھی نیشنل رورل امپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ(ایم جی این آر ای جی اے) شامل ہیں۔

یہ معلومات محنت اور روزگار کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دیں۔

****

ش ح۔ا ک ۔ف ر

Urdu No. 3521


(Release ID: 2081260) Visitor Counter : 41


Read this release in: Tamil , English , Hindi