وزارت سیاحت
پریتن مترا اور پریتن دیدی اسکیم کے تحت 3,500 لوگوں کو تربیت دی گئی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 DEC 2024 4:39PM by PIB Delhi
وزارت سیاحت نے "پریتن مترا / پریتن دیدی" کے نام سے ایک قومی ذمہ دار سیاحت کی پہل کا آغاز کیا ہے۔ یہ پہل بھارت کے 6 سیاحتی مقامات پر آزمائشی طور پر شروع کی گئی تھی جن میں - اوڑچھا(مدھیہ پردیش)، گاندیکوٹا (انڈھرا پردیش)، بودھ گیا (بہار)، ایذول (میزورم)، جودھ پور (راجستھان) اور سری وجیا پورم (انڈمان اور نکوبار جزائر) شامل ہیں۔
"اتیتھی دیو بھوا" کے جذبے کے تحت کیب ڈرائیورز، آٹو ڈرائیورز، ریلوے اسٹیشنوں، ہوائی اڈوں، بس اسٹیشنوں پر عملہ، ہوٹل کا عملہ، ریستوران کے کارکنان، ہوم اسٹے کے مالکان، ٹور گائیڈز، پولیس اہلکار، سٹریٹ وینڈرز، دکان دار، طلباء اور دیگر افراد کو سیاحت کی اہمیت، صفائی ستھرائی، تحفظ، پائیداری اور سیاحوں کو بہترین معیار کی مہمان نوازی اور نگہداشت فراہم کرنے کی اہمیت پر تربیت اور آگاہی فراہم کی گئی ہے۔
یہ پروگرام 15 اگست 2024 کو شروع کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے 3,500 سے زیادہ افراد کو تربیت دی جا چکی ہے۔ عالمی سیاحت کے دن 2024 پر وزارت سیاحت نے پریتن مترا اور پریتن دیدی کو ملک کے 50 سیاحتی مقامات تک پھیلایا جس میں جھارکھنڈ کے رانچی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
یہ معلومات وزیر سیاحت و ثقافت شری گجنندرا سنگھ شیکھاوت نے آج راجیہ سبھا میں تحریری جواب میں فراہم کی۔
******
ش ح۔ اس ک۔ ن م
U No.3510
(ریلیز آئی ڈی: 2081164)
وزیٹر کاؤنٹر : 64