وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

ایکو ٹورازم

Posted On: 05 DEC 2024 4:42PM by PIB Delhi

بھارت کو ایک پسندیدہ عالمی مقام کے طور پر ایکو ٹورازم کے لیے پیش کرنے کے لیے، وزارت سیاحت نے ایکو ٹورازم کے لیے قومی حکمت عملی وضع کی ہے۔ ایکو ٹورازم کی ترقی کے لیے درج ذیل اسٹریٹجک ستونوں کی نشاندہی کی گئی ہے:

(i) ریاستی جائزہ اور درجہ بندی
(ii) ریاستی حکمت عملی برائے ایکو ٹورازم
(iii) معلومات، تعلیم اور مواصلات (آئی ای سی)، صلاحیت سازی اور سرٹیفیکیشن
(iv) مارکیٹنگ اور تشہیر
(v) منزل اور مصنوعات کی ترقی
(vi) عوامی-نجی شراکت داری اور کمیونٹی
(vii) شراکت داری کی حکمرانی اور ادارہ جاتی ڈھانچہ

وزارت سیاحت بھارت کو ایک جامع طریقے سے مختلف اقدامات کے ذریعے فروغ دیتی ہے۔ جاری سرگرمیوں کے تحت، مختلف سیاحتی مقامات اور مصنوعات بشمول ایکو ٹورازم کو فروغ دیا جاتا ہے۔ وزارت سیاحت اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پروموشنز کے ذریعے ایکو ٹورازم کے مختلف سیاحتی مقامات اور مصنوعات کو باقاعدگی سے فروغ دیتی ہے۔

وزارت سیاحت نے سوادیش درشن اسکیم کے تحت سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے ایکو سرکٹ کو ایک تھیم کے طور پر منتخب کیا ہے۔

وزارت سیاحت نے اپنی سوادیش درشن اسکیم کو سوادیش درشن 2.0 (ایس ڈی 2.0)میں نیا سرے سے ڈیزائن کیا ہے، جس کا مقصد سیاحتی مقامات کو پائیدار اور ذمہ دارانہ طریقے سے تیار کرنا ہے، اور اس میں سیاح اور مقام پر مرکوز نقطہ نظر اپنانا ہے۔ یہ اسکیم پائیدار سیاحت کے اصولوں کو اپنانے کی ترغیب دیتی ہے جن میں ماحولیاتی پائیداری، سماجی و ثقافتی پائیداری اور اقتصادی پائیداری شامل ہیں۔

یہ معلومات وزیر سیاحت و ثقافت شری گجنندرا سنگھ شیکھاوت نے آج راجیہ سبھا میں تحریری جواب میں فراہم کی۔

 

********************

 

ش ح۔  اس  ک۔ ن م

U No.3511


(Release ID: 2081155) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi , Tamil