ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: وِکست بھارت

Posted On: 05 DEC 2024 3:28PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی اورارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ وزارت کے کام زمینی نظام اور تبدیلی کی اہم علامات کو ریکارڈ کرنے کے لیے کرہ ارض ، سمندر، کرائیوسفیئر اور ٹھوس زمین کے طویل مدتی مشاہدات کو بڑھانا اور برقرار رکھنا ہے اور نئے مظاہر اور وسائل کی دریافت کی طرف زمین کے قطبی اور بلند سمندری خطوں کو تلاش کرنے کے لیے موسمی آب و ہوا اور خطرات کی پیش گوئیوں کا نظام بنانا ہے اور ساتھ ہی ارضیاتی سائنسی نظام سے علم اور بصیرت کو سماجی، ماحولیاتی اور اقتصادی فائدے کے لیے اخذکرنا اور سمندری وسائل اور سماجی ایپلی کیشنز کی تلاش کے لیے سمندری ٹیکنالوجی کی ترقی شامل ہے۔

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ہندوستان کو2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے وژن کو حاصل کرنے کے لیے درج ذیل کوششیں کی گئی ہیں:

  • ڈوپلر ویدر ریڈار نیٹ ورک کو 39 تک بڑھانا
  • لائٹننگ سینسر نیٹ ورک کا قیام
  • این ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر ہیٹ ایکشن پلانز پر عمل درآمد
  • سمندری طوفانوں کی درست اور بروقت پیش گوئی
  • درست پیشگوئی میں مجموعی طور پر 40فیصد بہتری
  • مختصر رینج سے درمیانے، توسیعی رینج اور موسمی پیشگوئیوں کے لیے جدید ترین متحرک پیشگوئی کے نظام کی ترقی
  • کسانوں کو ضلعی سطح پر زرعی مشورے فراہم کرنا
  • آب و ہوا کے تخمینوں کے لیے ہندوستان کے پہلے ارضیاتی نظام ماڈل کی ترقی
  • موسم میں تبدیلی کی سائنس کو سمجھنے کے لیے کلاؤڈ ایروسول انٹرایکشن پریسپٹیشن اِنہینس منٹ ایکسپریمنٹ(سی اے آئی پی ای ای ایکس) کو اپنانا
  • مان سون کی آمداورنقل و حمل اور زمینی ماحول کے تعامل کو کنٹرول کرنے والے عوامل کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے ایٹموسفیرک ریسرچ ٹیسٹ بیڈ کا قیام
  • لکشدیپ جزائر میں پینے کا پانی بنانے کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ کم درجہ حرارت کی تھرمل ڈی سیلینیشن ٹیکنالوجی کا قیام
  • پڈوچیری اور تمل ناڈو کے ساحلی علاقوں کی بحالی
  • بہتر ساحلی بندوبست کے لیے ویب پر مبنی ساحل کی تبدیلی کے نقشوں کی ہندوستانی ساحل (2018-1990)کے لیے ترقی
  • گہرے سمندری وسائل کو تلاش کرنے اور ان کا استعمال کرنے کا ہندوستان کا پرجوش منصوبہ،گہرے سمندری مشن کا آغاز
  • انسان بردار آبدوز تیار کرنے کا آغاز
  • وسطی بحر ہند میں 5270 میٹر کی گہرائی میں گہری سمندری کانکنی نظام کے لوکوموشن ٹرائلز کامیابی کے ساتھ کئے گئے
  • تقریباً 7 لاکھ ماہی گیروں کو ممکنہ ماہی گیری زون کے مشورے
  • ہندوستان میں تقریباً 9.45 لاکھ متعلقہ فریقین کے لیے سمندر کی صورتحال سے متعلق پیشگوئی
  • ہندوستان اور بحر ہند کے 25 ممالک کے لیے سونامی کی قبل از وقت وارننگ جاری کرنا
  • نیشنل سیسمولوجیکل نیٹ ورک کو 168 سیسمولوجیکل آبزرویٹریوں میں اَپ گریڈ کیا گیا ہے
  • زلزلے کے خطرے سے بچنے والے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے سیسمولوجیکل، جیو فزیکل اور جیو ٹیکنیکل پیرامیٹرز کا ایک سیٹ تیار کرنے کے لیے مختلف ہندوستانی شہروں کے زلزلہ مائیکرو زونیشن کا آغاز
  • آبی ذخائر میں آنے والے زلزلوں کو سمجھنے کے لیے3 کلومیٹر گہرائی کے پائلٹ ہول کی کھدائی
  • پارلیمنٹ نے یکم اگست 2022 کوانٹارکٹک بل منظور کیا تھا
  • انڈین آرکٹک پالیسی 2022 کی ریلیز جس کا عنوان‘انڈیا اینڈ دی آرکٹک: پائیدار ترقی کے لیے شراکت داری کی تعمیر’
  • انٹارکٹیکا میں سال بھردو اسٹیشنوں(میتری اور بھارتی) کو چلانا اور ان کی دیکھ بھال کرنا، ایک اسٹیشن آرکٹک (ہمادری) میں، ہر سال 100 سے زیادہ ہندوستانی سائنسدانوں کو تحقیق و ترقی میں سہولت فراہم کرتاہے
  • ارضیاتی نظام سائنس ڈیٹا پورٹل کا آغاز جو(ایم او ای ایس) کے ذریعے لاگو کیے گئے مختلف پروگراموں کے تحت جمع کیے گئے ڈیٹا فراہم کرتا ہے
  • وزارت کی طرف سے فراہم کی جانے والی خدمات کے لیے متعدد موبائل ایپلی کیشنز کا آغاز

 

وزارت کے لیے وِکست بھارت2047 تک کے اہداف درج ذیل ہیں:

 

  • موسم کی پیشگوئی  سے موسم کا بندوبست
  • قومی جی ڈی پی میں بحری  معیشت کی شراکت کو دوگنا کرنا
  • قطبی اور سمندری مطالعات میں ایک رہنما کے طور پر اُبھرنا اور عالمی فریم ورک میں ہندوستان کے اسٹریٹجک مفادات کو برقرار رکھنا
  • زلزلے کی قبل از وقت وارننگ

 

مندرجہ بالا اہداف کے حصول کے لیے درج ذیل راستوں کی نشاندہی کی گئی ہے:

 

1. موسم کی پیشگوئی  سے موسم کا بندوبست

 

  • موسم اور آب و ہوا کی پیشگوئی کے لیے مشاہدات کو نافذ کرنا اورٹیکنالوجیز تیار کرنا
  • موسمیات کے بندوبست  کے لیے  ٹیکنالوجیز اور اقدامات
  • متعدد خطرات کی تشخیص اور وارننگ نظام
  • بھارت کو‘‘موسمیات کے لیے تیار اور آب و ہوا موافق’’ بنانے کے لیے مشن ‘‘موسم’’

 

2. قومی جی ڈی پی میں بحری معیشت کی شراکت کو دوگنا کرنا

 

  • ملک کی اقتصادی ترقی کے لیےبحری معیشت کے زندہ اور غیر جاندار وسائل کا پائیدار استعمال

 

  • سمندر سے توانائی
  • سمندر سے میٹھا پانی
  • سمندر سے غذا
  • میرین اسپیشل پلاننگ اورساحلی سیاحت
  • بہترین جہاز نیویگیشن
  • ڈیجیٹل سمندر اور موسمیاتی تبدیلی

 

  • میرین سیکٹر کے منصوبوں اور پیش رفت کا بین وزارتی فیصلہ سازی کا نظام

 

3. قطبی اور سمندری مطالعہ میں ایک رہنما کے طور پر اُبھرنا اور عالمی فریم ورک میں ہندوستان کے اسٹریٹجک مفادات کو برقرار رکھنا

 

  • آئس شیٹ پگھلنے، گرنے، سمندری برف کے نقصان اور کم عرض البلد کے ساتھ اس کے ٹیلی کنکشن اور معاشرے پر اثرات کے بارے میں آب و ہوا کے اثرات سے متعلق ہماری سمجھ کو نمایاں طور پر بہتر بنانا۔

 

4. زلزلے کی  قبل از وقت وارننگ

 

  • ہندوستان کو زلزلے کے خطرے سے محفوظ بنانے کا مشن
  • سماجی مسائل کے لیے ایڈوانسڈ لیول سیزمو-ارضیاتی طبیعیاتی تحقیق کا مشن
  • ذخائر سے محرک زلزلوں کی طبیعیات

 

مذکورہ بالا کو حاصل کرنے کے سلسلے میں منصوبہ بندی، جائزہ اور غور و خوض باقاعدگی سے وزارت کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔

حال ہی میں، مرکزی کابینہ نے بھارت کے موسم کو تیار اور موسمیاتی اسمارٹ بنانے کے لیے نئی مرکزی سیکٹر اسکیم مشن موسم کو اس مقصد کے ساتھ منظوری دی ہے کہ کوئی بھی موسم ناقابل تشخیص نہ رہے اورسبھی کے لیے قبل از وقت وارننگ جاری کی جاسکے۔

 

*************

 

 

(ش ح ۔ض ر۔ن ع(

U.No 3498

 


(Release ID: 2081154) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil