شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی دیہی ذریعہ معاش پروجیکٹ
Posted On:
05 DEC 2024 4:06PM by PIB Delhi
شمال مشرقی دیہی ذریعہ معاش پروجیکٹ (این ای آر پی)، جو کہ شمال مشرقی علاقہ کی ترقی کی وزارت کے ذریعے لاگو کیا گیا عالمی بینک کی مدد سے 30.09.2019 کو مکمل ہوا۔ اس پروجیکٹ نے میزورم، ناگالینڈ، سکم اور تریپورہ کی 4 ریاستوں کے 11 اضلاع کے 58 ترقیاتی بلاکوں کے تحت 1,645 گاؤں میں ملازمت کی جگہ اور خود روزگار کے لیے بے روزگار نوجوانوں اور سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی ز) کے اراکین کو ہنر مندی کی تربیت، پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی ہے۔ وزارت کے پاس دستیاب معلومات کے مطابق، اس منصوبے کی اہم کامیابیاں حسب ذیل ہیں:
اس منصوبے کے تحت 10462 لڑکوں اور لڑکیوں کو ملازمت کے مختلف ہنر کی تربیت فراہم کی گئی ہے۔
2,92,889(ii) گھرانوں کو 28,154 سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی ز) اور 1,212 ولیج فیڈریشنز کے ساتھ ساتھ 1599 کمیونٹی ڈویلپمنٹ گروپس (سی ڈی جی ) کی تشکیل کے ذریعے کور کیا گیا۔
پروجیکٹ کے اختتام پر، پروجیکٹ کے تحت تشکیل دیے گئے ایس ایچ جی ز کے 97فیصد اراکین کے پاس سیونگ بینک اکاؤنٹس تھے جن میں مجموعی طور پر60.51 کروڑ روپے کی بچت تھی۔ پروجیکٹ نے28,154 ایس ایچ جی ز کو 319.15 کروڑ روپے کا کمیونٹی انویسٹمنٹ فنڈ (سی آئی ایف) جاری کیا تھا ۔ کل 5,535 ایس ایچ جی ز نے بینک لنکیج حاصل کیا ہے جس کی کل منظور شدہ بینک قرض کی رقم 58.19 کروڑ روپے ہے۔ بینک سے اوسط قرض کی رقم فی ایس ایچ جی 1.02 لاکھ روپے تھی۔
یہ معلومات شمال مشرقی خطہ کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر سکانتا مجومدار نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
******
ش ح۔ ا م۔ م ش
U NO- 3501
(Release ID: 2081149)
Visitor Counter : 18