وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ریونیو سکریٹری جناب سنجے ملہوترا نے آج نئی دہلی میں ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس کے 67ویں یوم تاسیس کا افتتاح کیا


ریونیو سکریٹری نے ڈی آر آئی پر زور دیا کہ وہ مشین لرننگ (ایم ایل) اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) جیسی جدید ٹیکنالوجیوں کو اپنانے اور ان کو مربوط کرے تاکہ پتہ لگانے اور نافذ کرنے کی صلاحیتوں کو بہتر بنایا جا سکے

ڈی آر آئی کی انٹیلی جنس اور تفتیش سے متعلق پالیسی سازی میں خامیوں کی نشاندہی اور ان کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے:سی بی آئی سی چیئرمین

اسمگلنگ اور تجارتی فراڈکو اجاگر کرنے والے متعلق اسمگلنگ ان انڈیا رپورٹ24-2023  اور اپریل تا ستمبر 2024 کی مدت کے لیے ڈی آر آئی بلیٹن - بھی جاری کیے گئے

Posted On: 04 DEC 2024 6:49PM by PIB Delhi

جناب سنجے ملہوترا، سکریٹری، محکمہ ریونیو، وزارت خزانہ نے، آج نئی دہلی میں ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کے 67 ویں یوم تاسیس کی تقریبات کا افتتاح کیا - جو سنٹرل بورڈ آف بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز (سی بی آئی سی) کی اسمگلنگ کو کنٹرول کرنے والی بڑی ایجنسی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LG89.jpg

جناب سنجے کمار اگروال، چیئرمین، سی بی آئی سی؛ جناب ششانک پریا، ممبر، سی بی آئی سی؛ اور جناب موہن کمار سنگھ، ممبر اور پرنسپل ڈائریکٹر جنرل، ڈی آر آئی، بھی اس موقع پر ڈائس پر موجود تھے، اس کے علاوہ سی بی آئی سی اور دیگر ہندوستانی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ریٹائرڈ اور موجودہ افسران بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب میں 13 غیر ملکی کسٹم انتظامیہ اور دیگر کثیر جہتی ایجنسیوں کے مندوبین نے بھی شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Y21L.jpg

اس موقع پر اپنے خطاب میں، جناب ملہوترا نے ڈی آر آئی کو اس کے 67 ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دی اور اس بات پر زور دیا کہ منشیات کی اسمگلنگ صرف قانون نافذ کرنے والا مسئلہ نہیں ہے بلکہ ملک کے نوجوانوں کو درپیش ایک سنگین سماجی چیلنج ہے۔ جناب ملہوترا نے ڈرگ سنڈیکیٹس کو ختم کرنے کے لیے ڈی آر آئی کی انتھک کوششوں کی تعریف کی جو ملک کے مستقبل کے لیے خطرہ ہیں اور جرائم کے ماسٹر مائنڈز اور اہم سرغنوں کو پکڑنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ریونیو سکریٹری نے جنگلی حیاتیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے میں ڈی آر آئی کے تعاون کو خاص طور پر وائلڈ لائف لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت اس کے حالیہ بااختیار بنانے کی بھی نشاندہی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003QU7E.jpg

جناب  ملہوترا نے مسلسل تکنیکی ترقی کی اہمیت پر زور دیا اور ڈی آر آئی پر زور دیا کہ وہ مشین لرننگ (ایم ایل) اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) جیسی جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے اور ان کو منظّم کرے تاکہ دھوکہ دہی کا پتہ لگانے اور قوانین نافذ کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھایا جا سکے۔ ریونیو جنریشن میں ڈی آر آئی کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے، جناب ملہوترا نے ملک کے وسیع تر اقتصادی مفادات کے لیے نافذ کرنے والے اقدامات اور بلا روک ٹوک جائز تجارت کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے لیے ڈی آر آئی کی ضرورت پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004A9NN.jpg

اس موقع پر اپنے خطاب میں، ڈی آر آئی کی انٹیلی جنس اور تفتیشی بصیرت کی تعریف کرتے ہوئے، جناب سنجے کمار اگروال نے کہا کہ یہ پالیسی سازی میں خامیوں کی نشاندہی اور ان کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005O1XY.jpg

ڈی آر آئی افسران کے تعاون اور انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے، سی بی آئی سی کے چیئرمین نے ڈی آر آئی حکام کو مجرموں کی طرف سے ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال پر قابو پانے کے لیے ڈی آر آئی کی تکنیکی اور انسانی صلاحیت کو مزید بڑھانے کی تاکیدکی۔

قبل ازیں، اپنے استقبالیہ خطاب میں، جناب موہن کمار سنگھ نے منشیات کی اسمگلنگ، سونے اور جنگلی حیات کی اسمگلنگ، تجارتی دھوکہ دہی اور دیگر بین الاقوامی جرائم سے نمٹنے میں گزشتہ سال ڈی آر آئی کی کامیابیوں اور شراکت کی جھلکیاں پیش کیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006QC3S.jpg

اسمگلنگ ان انڈیا رپورٹ24-2023  اور اپریل تا ستمبر 2024 کی مدت کے لیے ڈی آر آئی بلیٹن جاری کیا گیا جس میں اسمگلنگ اور کمرشل فراڈ کے رجحانات کو اجاگر کیا گیا۔ ڈی آر آئی کے کام اور مشن میں غیر معمولی تعاون کرنے والے افسران کو تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0077FH6.jpg

افتتاحی تقریب کے بعد علاقائی کسٹمز انفورسمنٹ میٹنگ کے 9ویں ایڈیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 13 ممالک اور دو بین الاقوامی ایجنسیوں یعنی  یو این او ڈی سی اور آئی این سی بی نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران اسمگلنگ کی لعنت سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے کے مختلف طریقوں پر غور کیا گیا۔

****

 

ش ح۔ع و۔ م ق ا۔

U NO:3467


(Release ID: 2080933) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Hindi , Tamil