مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
تیز رفتار ایف ٹی ٹی ایچ انٹرنیٹ
Posted On:
04 DEC 2024 4:29PM by PIB Delhi
مواصلات کے وزیر مملکت ڈاکٹر پیمسانی چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں جانکاری فراہم کی کہ بھارت نیٹ پروجیکٹ مرحلہ وار طریقے سے ملک کی تمام گرام پنچایتوں (جی پی ایس) کو براڈ بینڈ کنیکٹویٹی فراہم کرتا ہے۔ ڈیجیٹل بھارت ندھی (ڈی بی این) (سابقہ یو ایس او ایف)سے مالی اعانت یافتہ ایک آزمائشی پروجیکٹ کے ذریعےبی ایس این ایل نے مقامی شراکت داروں/کاروباریوں،جنہیں بھارت نیٹ اُدیمی (بی این یوز) کہا جاتا ہے ، کے ذریعے بھارت نیٹ ورک استعمال کرتے ہوئے جی پی ایس/گاؤں میں تیز رفتار ایف ٹی ٹی ایچ کنکشن فراہم کیے ہیں۔
مرکزی کابینہ نے228 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام 8 علاقوں میں مانگ کی بنیاد پر تمام 2.64لاکھ گرام پنچایتوں اور تقریباً 3.8لاکھ گاوؤں کو براڈ بینڈ کنکٹی ویٹی فراہم کرنے کے لیے بھارت نیٹ کی توسیع کے لیے1,39,579کروڑ روپے کے کل خرچ سے ترمیم شدہ بھارت نیٹ پروگرام (اے بی پی)کو 04اگست 2023 کو منظوری دے دی ہے۔مزید برآں دیہی علاقوں میں تیز رفتار ایف ٹی ٹی ایچ انٹر نیٹ کی شمولیت کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے ترمیم شدہ بھارت نیٹ پروگرام کو منظوری دی گئی ہے۔ جس کے تحت بھارت نیٹ اُدیمی ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے تمام ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 1.5 کروڑ ایف ٹی ٹی ایچ کنکشن تقسیم کرنے کا التزام ہے۔
*************
(ش ح ۔م ع۔ن ع(
U.No 3436
(Release ID: 2080769)
Visitor Counter : 14