مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فرضی کالوں اور فراڈ کالز سے نپٹنا

Posted On: 04 DEC 2024 4:27PM by PIB Delhi

مواصلات کے محکمے (ڈی او ٹی)نے شہریوں کو بااختیار بنانے کے لئے سنچار ساتھی پورٹل (www.sancharsaathi.gov.in) تیار کیا ہے، جس میں چکشو کی سہولت بھی شامل ہے تاکہ مشتبہ فراڈ کمیونیکیشنز اور غیر مطلوب تجارتی کمیونیکیشنز (یو سی سی) کی اطلاع دی جا سکے۔ مشتبہ فراڈ کمیونیکیشنز کی رپورٹس کی بنیاد پر،ڈی او ٹی موبائل کنکشنز، موبائل ہینڈ سیٹس، بلک ایس ایم ایس بھیجنے والوں اور وہاٹس ایپ اکاؤنٹس پر کارروائی کرتا ہے۔ یو سی سی رپورٹس ٹیلی کام آپریٹرز کو بھیجی جاتی ہیں تاکہ وہ ٹیلی کام کمرشیل کمیونیکیشنز کسٹمر کی ترجیحات کے ضوابط (ٹی سی سی سی پی آر-2018) کے مطابق کارروائی کریں۔

مواصلات کے محکمہ (ڈی او ٹی) اور ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز (ٹی ایس پیز) نے ایک ایسا نظام تیار کیا ہے جسے‘اسپوفڈ شدہ ان کمنگ انٹرنیشنل کالز کی روک تھام’ کہا جاتا ہے، جو انٹرنیشنل اسپوف شدہ کالز کی شناخت اور بلاک کرنے کے لئے بنایا گیا ہے، جو بھارتی موبائل نمبرز  کوظاہر کرتی ہیں اور بھارت کے اندر سے آنے والی نظر آتی ہیں۔ ایسے انٹرنیشنل اسپوف شدہ کالز حالیہ دنوں میں فرضی ڈیجیٹل گرفتاریوں، فیڈاِیکس اسکیموں اور حکومت اور پولیس کے افسران کے طور پر جعلسازی کے معاملات میں سائبر کرمنلز کے ذریعے کی گئی ہیں۔ مزید برآں، ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے غیر مطلوب تجارتی کمیونیکیشنز ( یو سی سی) کے مسائل کو حل کرنے کے لئے درج ذیل اقدامات کیے ہیں۔

  1. ٹرائی کے ٹی سی سی سی پی آر-2018 کے تحت ٹیلی کام سبسکرائبر کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ تمام تجارتی کمیونیکیشنز کو بلاک کرنے کا انتخاب کرے یا اپنی ترجیحات کے مطابق تجارتی کمیونیکیشنز کو منتخب طور پر بلاک کرے۔ اس کے علاوہ، سبسکرائبر یو سی سی بھیجنے والوں کے خلاف موبائل ایپ کے ذریعے شکایت درج کروا سکتے ہیں، 1909 کے شارٹ کوڈ پر ایس ایم ایس بھیج کر یا 1909 پر کال کرکے۔
  2. ٹی سی سی سی پی آر-2018 کی خلاف ورزی کرنے والے رجسٹرڈ اداروں اور ٹیلی مارکیٹرز کی بلیک لسٹنگ۔
  3. غیر رجسٹرڈ ٹیلی مارکیٹرز (یو ٹی ایم) کے خلاف کارروائی جیسے کہ انتباہ دینا، انہیں استعمال کی حد کے تحت رکھنا یا بار بار کی خلاف ورزیوں کی صورت میں ان کا کنکشن منقطع کرنا۔
  4. اسپام کالز کرنے والے غیر رجسٹرڈ  سینڈرز کے تمام ٹیلی کام وسائل منقطع کرنے اور ایسے سینڈرز کو بلیک لسٹ کرنے کی ہدایات۔
  5. یو سی سی کو روکنے میں ناکامی پر ایکسیس پرووائیڈرز کے خلاف مالیاتی سزا (ایف ڈیز) عائد کرنا۔

 

مواصلات کے محکمہ (ڈی او ٹی) نے 21 نومبر 2024 کو ٹیلی کام سائبر سیکورٹی کے رولز 2024 کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے، جس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کوئی شخص ٹیلی کام سائبر سیکورٹی کو خطرے میں نہیں ڈالے گا، جس میں فراڈ، دھوکہ دہی یا جعلسازی کے ذریعے؛ کوئی بھی فراڈ میسج بھیجنا،یا  سیکورٹی کو  خطرے میں ڈالنے والےن کسی واقعہ کو انجام دینا یا اس کا ارادہ کرنا شامل ہے۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں مواصلات کے وزیر مملکت ڈاکٹر پیماسانی چندر سیکھر نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م م۔ ص ج

U-N-3446       


(Release ID: 2080768) Visitor Counter : 15