وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

مویشیوں کی صحت کی حفاظت

Posted On: 04 DEC 2024 5:01PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پروری  اور دڈیری کےوزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف لالن سنگھ نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ وبائی امراض کے خلاف  تیاری کے لئے ہندوستان میں جانوروں کی صحت کے تحفظ کو مستحکم کرنے اور اینیمل ہیلتھ سیکیورٹی پر وبائی فنڈ پروجیکٹ کے ذریعے ردعمل کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

محکمہ نے مندرجہ ذیل کلیدی اقدامات کے ساتھ ‘‘بھارت میں جانوروں کی صحت کے تحفظ کو وبائی امراض کی تیاری اور ردعمل کو مضبوط بنانے’’کے موضوع پر جی ٹوئنٹی پینڈیمک فنڈ پروجیکٹ شروع کیا ہے:

  • بیماریوں کی نگرانی اور ابتدائی انتباہی نظام کو مضبوط اور مربوط کرنا۔
  • سرحد پار کے مویشیوں کے امراض کے خلاف صحت کے تحفظ کو مضبوط بنانا۔
  • لیبارٹری نیٹ ورک کو اپ گریڈکرنا اور وسعت دینا۔

2. محکمہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جانوروں کی بیماریوں کے کنٹرول کے قومی پروگرام (این اے ڈی سی پی) کے تحت پیروں اور منہ کی بیماری (ایف ایم ڈی)، بروسیلوسس، پی پی آر اور سی ایس ایف کے خلاف ویکسینیشن کے لیے مدد فراہم کرتا ہے، جس میں بیماریوں کی سیرو سرویلنس اور سیرومانیٹرنگ شامل ہے۔ آج تک،پی پی آر، بروسیلوسس، ایف ایم ڈی اور سی ایس ایف کے لیے بالترتیب 99.17 کروڑ، 4.36 کروڑ، 18.40 کروڑ اور 0.61 کروڑ ویکسین لگائی گئی ہیں۔

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جانوروں کی بیماریوں کے کنٹرول (اے ایس سی اے ڈی) کے حصے کے تحت، متعلقہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے ترجیح دی گئی اہم غیر ملکی، ابھرتی اور زونوٹک جانوروں کی بیماریوں کے کنٹرول کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مدد فراہم کی جاتی ہے اور اب تک کل 26.25 کروڑ مویشیوں کو ایل ایس ڈی کے خلاف ویکسینیشن/دوبارہ ٹیکہ لگایا گیا ہے۔ مویشیوں کا علاج کرنے والے اسپتالوں اور ڈسپنسریوں کے قیام اور مضبوطی (ای ایس وی ایچ ڈی-ایم وی یو) جزو کے تحت، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مالی مدد فراہم کی گئی ہے اور 4016 ایم وی یوز کو چلایا جا رہا ہے، جو بیماری کی تشخیص، علاج، ویکسینیشن، معمولی سرجریوں کے لیے مداخلتوں، آڈیو ویژول سپورٹ اور توسیعی خدمات کے لحاظ سے کسانوں کی دہلیز پر مویشیوں سے متعلق صحت خدمات  فراہم کرنے میں مدد کر رہی ہیں۔

وبائی امراض کے خطرے کو کم کرنے میں ویٹرنری علاج کے رہنما خطوط اور بحران کے انتظام کے منصوبے کا کردار تفصیل سے درج ذیل ہے:

 

  •  ‘‘معیاری ویٹرنری ٹریٹمنٹ گائیڈلائنز (ایس وی ٹی جی) برائے لائیو اسٹاک اور پولٹری’’ مویشیوں کی صحت اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے مؤثر، سستی اور مستقل ویٹرنری علاج کے لیے پائیدار رہنما خطوط کے ذریعے شواہد پر مبنی علاج کے ذریعے پورے ملک میں ویٹرنری طریقوں کو معیاری بنانا، اینٹی مائکروبیلز کے درست استعمال پر توجہ دینا، فوڈ چین میں باقیات کو کم کرنا اور روزانہ کی ویٹرنری مشق میں مدد کرنا ہے۔
  • ‘‘کرائسز منیجمنٹ پلان برائے لائیواسٹاک ڈیزیز’’ جانوروں کی بیماریوں کے پھیلاؤ کو منظم کرنے اور ان کے بندوبست  کے لیے، جانوروں کی صحت کے بحرانوں کی فوری روک تھام، تخفیف اور انتظام کو یقینی بنانے اور روک تھام اور کنٹرول کے اقدامات کے ذریعے وبائی امراض کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ایک منظم طریقہ فراہم کرتا ہے۔

***

ش ح۔ ک ا۔ن م

 


(Release ID: 2080726) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Hindi , Tamil