ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمنٹ میں پوچھے گئے  سوال: انڈین نیشنل سینٹر فار اوشین انفارمیشن سروسز میں ترنگ کی سہولت

Posted On: 04 DEC 2024 3:34PM by PIB Delhi

ترنگ  ایک 64 بٹ والی مشین ہے، جو کثیرمقاصد، کثیر پروگرامنگ، کثیر صارفین اور ٹائم شیئرنگ ماحول کو سپورٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جس میں آزمودہ فن تعمیر کو بروئے کار لایا گیا ہے، جو اسکیل ایبل پروسیسنگ عناصر، اسکیل ایبل ہائی پرفارمنس آئی او، اسکیل ایبل انٹرکنکشن نیٹ ورک اور متوازن ڈیزائن کی حامل ہے، تاکہ مناسب ریڈنڈنسیز کے  ساتھ 99.5 فیصد اپ ٹائم حاصل ہوسکےاور آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کے لئےواحد اقدامی گڑبڑی سے بچا جا سکے۔ یہ ایچ پی سی سسٹم تکنیکی معاون سہولتوں جیسے ٹرانسفارمرز، ڈیزل جنریٹرز، یوپی ایس، بیٹریاں، متعدد یوٹیلیٹی کے راستے، لائٹنگ سسٹم، مناسب تعداد میں ارتھنگ کے اوزار  اور کیبلز سے  لیس ہے۔

اس کی کمپیوٹنگ کی صلاحیت تقریباً 1 پیٹا فلوپس ہے،جس میں 2 پیٹا بائٹ اسٹوریج اور 3 پیٹا بائٹ آرکائیول اسٹوریج کی گنجائش ہے۔ اس کے علاوہ، ایک مخصوص علیحدہ سسٹم ہے، جو مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور مشین لرننگ (ایم ایل) ایپلی کیشنز کے لیے وقف ہے اور اس کی صلاحیت 15.5 پیٹا فلوپس ہے۔

انکوئیس اس نئے سسٹم کا استعمال جدید ترین سمندری جنرل سرکولیشن ماڈلز، سمندری-موسمی ماڈلز، اور ویو ماڈلز کو بروئے کارلانے کے لیے کرے گا تاکہ سمندری تبدیلیوں اور نا مساعد سمندری موسم کی پیش گوئی کی جا سکے اور وزارت ارتھ سائنس کے  اہم اقدامات جیسے ڈیپ اوشین مشن، مشن موسم اور مانسون مشن کے مقاصد کو پورا کیا جا سکے۔

یہ سہولت انکوئیس کو بھارت اور دیگر 25 ممالک کے لیے سمندری سونامی کی انتباہ سروس فراہم کرنے میں مدد دے گی، اس کے علاوہ طوفانی لہروں، بلند لہروں، سوئیل سرج (کالاکڈل) اور انتہائی شدید طغیانی کی ابتدائی وارننگ بھی فراہم کرے گی۔

ترنگ کے کام کاج میں شامل ہیں:

  1. ہندوستان  اور بحرہند کے کنارے والے 25 ممالک کے لیے سونامی کی ابتدائی وارننگ کی خدمات فراہم کرنے کے لیے آپریشنل ماڈلز 
  2. سمندری حالت کی پیش گوئی کا جدید ترین سسٹم  جو جسمانی کارروائیوں کی زیادہ درست نمائندگی، غیر ہائیڈروسٹک حرکیات، مقامی پیش گوئی کے لیے ہائی ریزولیوشن نیسٹ اور جدید ڈیٹا ترسیل کی تکنیکوں پر محیط ہوگا۔
  3. جدید ٹیکنالوجیز جیسے مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ کو بروئے کار لاکرایم او ایم، آر او ایم ایس، ایچ وائی سی او ایم،  ویو واچ III، سوان، سونامی این2، اے ڈی سی آئی آر سی  جیسے ماڈلز کو تیار کرنا /بہتر بنانا  ۔

 

انکوئیس اے آئی ایم ایل پر مبنی ماڈلز کو اختیار کرکے پیش گوئی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے دستیاب جی پی یو پروسیسرز کا فائدہ اٹھائے گا۔ مزید یہ کہ، یہ نئی کمپیوٹیشنل سہولت سونامی اور طوفانی لہروں کے عددی نمونے فراہم کرنے کے لیے بھی استعمال کی جائے گی تاکہ ان کے ابتدائی انتباہات میں بہتری لائی جا سکے۔

یہ معلومات مرکزی  وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ارضیاتی علوم، ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں  فراہم کیں۔

**********************

(ش ح۔ م ش ع ۔ش ہ ب)

U: 3426


(Release ID: 2080655) Visitor Counter : 21


Read this release in: Tamil , English , Hindi