جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیرپاصفائی ستھرائی کے لیے کےایک وژن کے موضوع پر جل شکتی کے مرکزی وزیر سی۔آر پاٹل نے راجستھان کے لیے سوچھ بھارت مشن گرامین کی پیشرفت پر کلیدی میٹنگ کی صدارت کی



او ڈی ایف پلس ماڈل کی پیشرفت کے لیے راجستھان ملک میں 10 ویں نمبر پر ہے

راجستھان کے 98فیصد گاؤں کو او ڈی ایف پلس قرار دیا گیا ہے اور 85فیصد گاؤں نے او ڈی ایف پلس ماڈل کا درجہ حاصل کیاہے

سی آر پاٹل نے راجستھان پر زور دیا کہ وہ صفائی کو اپنی ثقافتی شناخت کے ساتھ ضم کرنے کے لیے سوچھتا گرین لیف ریٹنگ پروگرام کو اپنائے

Posted On: 04 DEC 2024 11:45AM by PIB Delhi

A person giving flowers to another personDescription automatically generated

جل شکتی مرکزی وزیر جناب سی آر پاٹل نے دہلی میں منعقدہ ایک تنقیدی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی، جس میں ریاست کی ترقی اور سوچھ بھارت مشن-گرامین (ایس بی ایم۔جی) کو لاگو کرنے میں درپیش چیلنجوں پر زور دیا گیا۔ راجستھان نے اہم پیشرفت کی ہے اور وہ او ڈی ایف پلس ماڈل کی ترقی کے لیے ملک میں 10 ویں نمبر پر ہےجبکہ اس کے 98فیصد گاؤں او ڈی ایف پلس قرار دیئے جا چکے ہیں اور 85فیصد نے او ڈی ایف پلس ماڈل کا درجہ حاصل کیا ہے۔

میٹنگ کے دوران، مرکزی وزیر نے راجستھان کی کامیابیوں کے لیے تعریف کی جس کے یہاں 43,447 گاؤں میں سے 36,971 گاؤں اب او ڈی ایف پلس ماڈل ہیں — لیکن انہوں نے ریاست پر زور دیا کہ وہ مزید آگے بڑھے۔اب تک کی پیشرفت قابل ستائش ہے، لیکن حتمی پہل وہ ہے جہاں حقیقی تبدیلی واقع ہونی ہے، انہوں نے تیزی سے فنڈ کے استعمال اور زمینی سطح پر عمل درآمد پر زور دیا۔

گندگی کو صاف کرنے کے بندوبست (ایف ایس ایم) کو مضبوط بنانے کے ساتھ راجستھان کی ریاست میں صرف 114 بلاکس نے تصدیق کا عمل مکمل کیاہے، اور اب تک کوئی گندگی کو صاف کرنے کے پلانٹس (ایف ایس ٹی پیز) نہیں بنائے گئے ہیں۔ ریاست کو شہری وسائل سے فائدہ اٹھانے اور اپنی ایف ایس ایم پالیسی کو حتمی شکل دینے کی ترغیب دی گئی۔

راجستھان نے کچرے کو ٹھکانے لگانےکابندوبست کیا ہے جہاں 94فیصد گاؤں کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے ٹھوس بندوبست (ایس ڈبلیو ایم) کے تحت شامل ہوئے  ہیں۔ اب اس بات کو یقینی بنانے کی طرف توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے کہ دیہی سطح پر ٹھوس فضلہ کو ٹھکانے لگانے میں استعمال ہونے والا ڈھانچہ اور گاڑیاں مکمل طور پر فعال ہوں اور کمپوسٹ مارکیٹیں منسلک ہوں۔ راجستھان میں، پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ یونٹس (پی ڈبلیو ایم یوز) کو فروغ دینے کی ضرورت ہےجو صرف ایک دیہی علاقوں میں کام کر رہا ہے۔

گرے واٹر مینجمنٹ (جی ڈبلیو ایم) کے علاقے میں، تقریباً 98فیصد دیہاتوں میں یہ نظام موجود ہے، باقی  مقامات پرجلد ہی یہ سہولت دستیاب ہوگی۔ جے جے ایم کے تحت نل کے پانی کے کنکشن کے لیے گھریلو پانی جمع کرنے والے گڑھوں کو ایک اہم جزو کے طور پر زور دیا گیا۔

مرکزی وزیر نے پائیدار طریقوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ریاست سے اپیل کی کہ وہ ایس بی ایم اثاثوں کی طوالت کو یقینی بنانے کے لیے اپنی او اور ایم پالیسی کو نافذ کرے۔ کمیونٹی کی شمولیت، خاص طور پر سیلف ہیلپ گروپس کے ذریعے، کامیابی کے راستے کے طور پر شناخت کی گئی۔ راجستھان کے بھرپور سیاحتی ورثے کو تسلیم کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے ریاست پر زور دیا کہ وہ صفائی کو اپنی ثقافتی شناخت کے ساتھ ضم کرنے کے لیے سوچھتا گرین لیف ریٹنگ پروگرام کو اپنائے۔ انہوں نے کہاکہ راجستھان نہ صرف صفائی کے معاملے میں بلکہ ایک نمونہ کے طور پر ملک کے لیے ایک مثال قائم کر سکتا ہے کہ روایت اور اختراع ایک ساتھ کیسے کام کر سکتے ہیں۔

میٹنگ کا اختتام نئی توانائی کے ساتھ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہوا کہ راجستھان اپنے اہداف کو پورا کرتا ہے، خود کو دیہی صفائی ستھرائی میں ایک رہنما کے طور پر کھڑا کرتا ہے۔ وزارت جل شکتی کے تعاون سے، ریاست آنے والے مہینوں میں اہم پیش رفت کرنے کے لیے تیار ہے۔

*****

 

ش ح۔ع ح۔ م ق ا۔

U NO:3409


(Release ID: 2080537) Visitor Counter : 53


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil