وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

انڈین سوسائٹی آف ایرو اسپیس میڈیسن (آئی ایس اے ایم ) کی 63ویں سالانہ کانفرنس کی میزبانی کرے گا انسٹی ٹیوٹ آف ایرو اسپیس میڈیسن

Posted On: 04 DEC 2024 12:06PM by PIB Delhi

انڈین سوسائٹی آف ایرو اسپیس میڈیسن (آئی ایس اے ایم) انسٹی ٹیوٹ آف ایرو اسپیس میڈیسن (آئی اے ایم) ، بنگلورو میں 5 سے 7 دسمبر 2024 کو  اپنی 63ویں سالانہ کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ ملک کے خلائی پرواز پروگرام کے انسانی پہلوؤں سمیت ملٹری اور سویلین ایرو اسپیس میڈیسن سے متعلق ہے۔ سال 1952 میں قائم کی گئی ، یہ واحد رجسٹرڈ سوسائٹی ہے جو ہندوستان میں ایرو اسپیس میڈیسن کے تعلیم و تعلم  کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے۔

تحقیق کو آگے بڑھانے، علم کے تبادلے کو فروغ دینے اور ایرومیڈیکل چیلنجز کا حل تلاش کرنے کے مقصد کے ساتھ، آئی ایس اے ایم سال 1954 سے ایک سالانہ سائنسی کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے۔ موجودہ کانفرنس کا موضوع 'تحقیق کے لیے تعاون' ہے، جو ہوا بازی اور خلائی ادویات کے شعبوں میں شراکت داری اور اختراعات کو فروغ دینے کے لیے ایک بصیرت مندانہ نقطہ نظر کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ تعاون ایرو اسپیس میڈیسن کے شعبے میں بامعنی تحقیق اور ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے بین الضابطہ تعاون اور اجتماعی مسائل کے حل کی اہم ضرورت پر زور دیتا ہے۔

کانفرنس کا افتتاح 5 دسمبر 2024 کو فضائیہ کے نائب سربراہ ایئر مارشل ایس پی دھرکر کریں گے۔ کانفرنس شخصی اور ورچوئل دونوں ذریعے سے  منعقدہوگا، جس میں   ملک اور دنیا بھر سے تقریباً 300 مندوبین شرکت کریں گے۔ اس جامع ہائبرڈ فارمیٹ میں ملٹری اور سول ایوی ایشن سے لے کر ایرو اسپیس میڈیسن تک کے نامور پیشہ ور افراد شامل ہوں گے۔ شرکاء میں ڈی آر ڈی او لیبارٹریوں کے کلیدی ارکان اور اسرو کے قابل ذکر سائنس دان بشمول وابستہ اداروں کے محققین بھی شامل ہیں۔

 اس کانفرنس کے اہم اہم جھلکیوں میں  ،ڈاکٹر وی آر للیتھمبیکا، ممتاز سائنسدان، سابق ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف ہیومن اسپیس پروگرام (ڈی ایچ ایس پی) اسرو اور فی الحال پریکٹس کی پروفیسر، شعبہ ایرو اسپیس انجینئرنگ، آئی آئی ٹی مدراس کی ایئر مارشل سبروتو مکھرجی میموریل تقریر شامل ہے۔  ایک اور اہم لیکچر میں ونگ کمانڈر کارتک کلیانرام (ریٹائرڈ)، رشی ویلی رورل ہیلتھ سنٹر شامل ہوں گے، جو 6 دسمبر 24 کو اعزازی ایئر وائس مارشل ایم ایم سرینگیش میموریل لیکچر دیں گے۔ اس کے علاوہ، جیمی ہرموسجی فریمجی مانیکشا پینل میں ڈاکٹر ایس ایل ویا، پروجیکٹ ہیڈ، شانموگھا اکیڈمی آف آرٹس، سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ ریسرچ (سسٹرا)، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اور ڈاکٹر ہنومترائی بلورگی، ڈائریکٹر، ڈی ایچ ایس پی، سمیت قابل ذکر ماہرین ، گیسٹ لیکچر پیش کریں گے۔ اسرو کانفرنس میں پیش کیے گئے سو سے زیادہ سائنسی مقالوں کے ساتھ، مندوبین سائنسی مباحثوں، پرزینٹیشن کے ساتھ ساتھ نیٹ ورکنگ کے مواقع کی توقع کر سکتے ہیں جس کا مقصد ملک میں ایرو اسپیس میڈیکل ریسرچ اور مستقبل کی  پالیسی کی تشکیل ہے۔

*************

(ش ح ۔ع و۔ج ا(

U. NO.3410


(Release ID: 2080535) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil