اسٹیل کی وزارت
ایم او آئی ایل نے نومبر میں بہترین کارکردگی حاصل کی
Posted On:
04 DEC 2024 12:01PM by PIB Delhi
میکنیز اور انڈیا لمیٹیڈ ( ایم او آئی ایل ) نے نومبر، 2024 میں 1.63 ملین ٹن میگنیز کی پیداوار درج کی، جو اس سال کے آغازکے بعد سے نومبر کا بہترین مظاہرہ ہے۔ مالیاتی سال 205 کے پہلے آٹھ مہینے کے دوران، کمپنی نے 11.80 ملین ٹن پیداوار درج کی، جو پچھلے سال کی اسی مدت (سی پی ایل وائی) میں 8.46 فی صد زیادہ ہے۔

فروخت کے محاذ پر بھی، کمپنی نے نومبر میں 1.33 لاکھ ٹن کی بہترین فروخت حاصل کی ہے، جو سی پی ایل وائی کے مقابلے میں 32 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 25 کے پہلے آٹھ مہینوں کے دوران، کمپنی نے 9.90 لاکھ ٹن کی فروخت درج کی ہے، جو سی پی ایل وائی کے مقابلے میں 4.76 فیصد زیادہ ہے۔
کمپنی نے مالی سال 2025 کے 8 ماہ کے اندر 1,000 کروڑ روپے کے کاروبار کو عبور کر لیا ہے، اس سنگ میل کو گزشتہ سال کے مقابلے ایک ماہ پہلے حاصل کیا ہے۔
ایکسپلوریشن پر مسلسل زور دیتے ہوئے،ایم او آئی ایل نے اپریل-نومبر 2024 کے دوران 63,654 میٹر کی ایکسپلوریٹری کور کی ڈرلنگ کی ہے، جو سی پی ایل وائی سے 1.28 گنا زیادہ ہے۔
جناب اجیت کمار سکسینہ، سی ایم ڈی ایم او آئی ایل نے کہاکہ یہ خوش آئند ہے کہ کمپنی نے پیداوار اور فروخت دونوں میں بہتر کارکردگی کی رفتار کو جاری رکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم او آئی ایل ٹیم ایک اور کامیاب مالی سال میں داخلے کے لیے تیار ہے۔
*****
(ش ح ۔ع و۔ج ا(
U. NO.3408
(Release ID: 2080516)
Visitor Counter : 39