شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 صنعتوں کےسالانہ سروے  (اے ایس آئی ) 2022-23 پر ڈیٹا یوزر کانفرنس 5 دسمبر 2024 کو سشما سوراج بھون، نئی دہلی میں منعقد ہوگی

Posted On: 03 DEC 2024 6:23PM by PIB Delhi

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت(ایم او ایس پی آئی) ، حکومت ہند، 5 دسمبر 2024 کو طے شدہ  صنعتوں کےسالانہ سروے  (اے ایس آئی) 2022-23 پر عنقریب  ہونے والی  ڈیٹا یوزر کانفرنس کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس  کرتی  ہے۔ یہ ایک روزہ کانفرنس سشما سوراج بھون، پراواسی بھارتیہ کیندرنئی دہلی میں منعقد ہوئی ۔ اس تقریب کا مقصد اے ایس آئی ڈیٹا کی تفہیم کو بڑھانے، پالیسی کی ترقی میں اس کے اطلاق کو آسان بنانے، اور ڈیٹا تک رسائی اور طریقہ کار سے متعلق کسی بھی خدشات کو دور کرنے کے لیے اہم  متعلقہ فریقین کو یکجا  کرنا ہے۔

 اے ایس آئی  بھارت  میں منظم مینوفیکچرنگ شعبے کے لیے صنعتی اعدادوشمار کا بنیادی  وسیلہ  ہے۔ ایم او ایس پی آئی کے ذریعے منعقد کردہ ، اے ایس آئی پالیسی سازوں، محققین، اور  متعلقہ فریقین  کے لیے اس شعبے کی ترقی، بناوٹ اورساخت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم   آلےکے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ سروے اہم اقتصادی اشاریوں جیسے کہ سرمایہ کاری، روزگار، پیداوار،اقدار ، اور سرمائے کی تشکیل کے بارے میں قابل قدر بصیرت فراہم کرتا ہے، جو ملک بھر میں مینوفیکچرنگ صنعتوں میں تبدیلی کےمحرکات کاایک جامع نظریہ پیش کرتا ہے۔ قومی اور ریاستی دونوں سطحوں پر قومی اکاؤنٹس کے اعدادوشمار  کے جائزے کے لیے ایس ایس آئی  کے نتائج ضروری ہیں۔  ایس ایس آئی  کا ڈیٹا مختلف وزارتوں کے ساتھ ساتھ عالمی بینک اور آئی ایم ایف جیسی بین الاقوامی تنظیموں کی پالیسی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کرتا ہے۔

ایم او ایس پی آئی نے اپریل 2022 سے مارچ 2023 (یعنی مالی سال 2023-2022) کے حوالے سے  ایس ایس آئی  کے نتائج کو  ایس ایس آئی  2022-23 کے نام سے 30 ستمبر 2024 کو پریس نوٹ اور سات (07) ویب سائٹ ٹیبل کی شکل میں جاری کیا ہے۔  ایس ایس آئی  2022-23 کی تفصیلی اشاعتیں، جن میں جلد اول، جلد II، اور فیکٹری سیکٹر کے خلاصے کے نتائج شامل ہیں، 30 اکتوبر 2024 کو جاری کیے گئے تھے۔ یہ اشاعتیں، یونٹ کی سطح کے ڈیٹا کے ساتھ، ایم او ایس پی آئی کی ویب سائٹ پر: www.mospi.gov.in دستیاب ہیں۔

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کے وزیر راؤ اندرجیت سنگھ اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔ ان کی موجودگی بہت اہمیت کی حامل ہو گی کیونکہ وہ شرکاء سے افتتاحی خطاب کریں گے۔ نیشنل سیمپل سروے کی ڈائریکٹر جنرل گیتا سنگھ راٹھور شرکاء کا خیرمقدم کریں گی اور این ایس او کے ذریعہ کئے گئے دیگر سروے سمیت اے ایس آئی کے بارے میں ایک مختصر پریزنٹیشن دیں گی۔ ڈاکٹر سوربھ گرگ، آئی اے ایس، سکریٹری، ایم او ایس پی آئی، اپنے ابتدائی کلمات کے ساتھ سیاق و سباق طے کریں گے۔

یہ کانفرنس مختلف موضوعات کااحاطہ کرے گی جس میں اے ایس آئی 2022-23 کے کلیدی نتائج، یونٹ کی سطح کے ڈیٹا کا استعمال، اور ان  معلومات سے صنعتوں کے ذریعےا سٹریٹجک منصوبہ بندی، سرمایہ کاری کے فیصلوں اور پالیسی کی ترقی کے لیے کیسے استفادہ کیا  جا سکتا ہے۔ نئی  دہلی اسکول آف اکنامکس سے پروفیسر دیبیندو میتی اے ایس آئی ڈیٹا کے اطلاق پر ایک خصوصی اجلاس پیش کریں گے۔ مزید یہ کہ جی ڈی پی کیلکولیشن میں صنعتی ڈیٹا کے استعمال پر ایک پریزنٹیشن دی جائے گی۔ مزید برآں، ایک پینل تبادلہ خیال کے تحت ‘‘کارپوریٹ پلاننگ اور ریسرچ کے لیےاے ایس آئی ڈیٹا  سے استفادہ حاصل کرنا ا’’ پر توجہ مرکوز کی جائے  گی جس  کا جائزہ  اکنامک ٹائمز کی سینئر ڈیجیٹل مواد تخلیق کار محترمہ انوشکا ساہنی نے کیا ہے۔

 کانفرنس میں  معروف اداروں  کے پروفیسرز اور ریسرچ اسکالرس متعلقہ فریقین ، طلباء، نجی تنظیموں، اور عالمی بینک جیسے بین الاقوامی اداروں، ایم او ایس پی آئی اور دیگر مرکزی وزارتوں/محکموں کے افسران، ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیرانتظام علاقے  اور میڈیا کے افسران شرکت کریں گے۔ پریزنٹیشنز کے بعدکھلی بحث اور سوال و جواب کے اجلاس کے ذریعہ  اس بات کو یقینی نایا جائے گا کہ  یہ پلیٹ فارم  انٹرایکٹو  ثابت ہو۔

ان لوگوں کے لیے جو ذاتی طور پر شرکت نہیں کر سکتے۔کانفرنس کو یوٹیوب پر براہ راست نشر کیا جائے گا ۔ شرکاء https://www.youtube.com/live/wlgQusiBPhc پر براہ راست سلسلہ دیکھ سکتے ہیں

باضابطہ رجسٹریشن فارم کے ذریعے ڈیٹا استعمال کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ تقریب کے لیے اپنا اندراج کرائیں۔ جس میں منتخب شرکاء کو تصدیقی ای میلز بھیجی جا رہی ہیں۔

visit:https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSefto1wwc7kqXlVY1sd9vkwOB2kdxyTpUueTL14tT3u5Qw0QA/viewform اندراج کے لئے ، برائے مہربانی رابطہ کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ش ب ۔رض

U-3402


(Release ID: 2080513) Visitor Counter : 6


Read this release in: English , Hindi