عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے منی کنٹرول فیملی بزنس ایوارڈز 2024 میں ہندوستان کی اقتصادی ترقی کے ستونوں کے طور پر خاندانی کاروبار کے کردار پر روشنی ڈالی


خاندانی کاروبار ہندوستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی اور 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت کی کلید ہیں: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

سال2014 میں 50 بائیو ٹیک اسٹارٹ اپس سے فی الحال تقریباً 9000 تک پہنچنا ملک میں ترقی پذیر اقتصادی ماحول کا ثبوت ہے: مرکزی وزیر جتیندر سنگھ

گلوبل انوویشن انڈیکس میں ہندوستان کا درجہ اب 41 پر ہے جو ہندوستان کی قیادت کرنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 03 DEC 2024 8:13PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر ، جوہری توانائی، خلائی، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے منی کنٹرول فیملی بزنس ایوارڈز 2024 میں ہندوستان کی اقتصادی ترقی کے لیے خاندانی کاروبار کے تعاون کی تعریف کی۔ صنعتی رہنماؤں کے ایک باوقار مجمع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت اور 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے ہندوستان کے وژن کو حاصل کرنے میں خاندانی اداروں کے ناگزیر کردار پر زور دیا، اس مشن  کی سربراہی وزیر اعظم نریندر مودی کررہے ہیں۔

ڈاکٹر سنگھ نے مزید کہا کہ خاندانی کاروبار ہندوستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، جو جی ڈی پی میں 70فیصد سے زیادہ کا حصہ تعاون کرتے ہیں اور افرادی قوت کے ایک اہم حصے کو ملازمت دیتے ہیں۔ 2047 تک، یہ حصہ بڑھ کر 80-85فیصد تک پہنچنے کی امید ہے، جو ملک کے مستقبل کی تشکیل میں ان کے اہم کردار کو نمایاں کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Z35A.png

مرکزی وزیر نے پی ایم وشوکرما جیسی اسکیموں پر مزید روشنی ڈالی جو کہ ملک میں روایتی خاندانی کاروبار کو مضبوط کرنے کے لئے بہترین ہے۔ انہوں نے خاندانی کاروباری اداروں کی لچک اور موافقت  کی تعریف کی، جس میں کووڈ۔19 وبا جیسے بحرانوں کے دوران ان کے قابل ذکر ردعمل کا حوالہ دیا، جب بہت سے لوگوں نے اہم شعبوں کی حمایت کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید اختراع کے ساتھ میراثی اقدار کو ضم کرنے کی ان کی قابلیت ان کے دیرپاجذبے اور کاروباری ذہانت کا ثبوت ہے۔

ڈاکٹر سنگھ نے ہندوستانی معیشت کو مزید فروغ دینے کے لیے ماضی قریب میں اٹھائے گئے کچھ اقدامات کا بھی خاکہ پیش کیا۔ مسون موسم، اسٹارٹ اپس کے لیے ایک ہزار کروڑ وینچر فنڈز، نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن کے لیے ایک لاکھ کروڑ، اور حال ہی میں افتتاح کیا گیا ون نیشن ون سبسکرپشن (او این او ایس) حکومت کے حالیہ ماضی میں لیے گئے کچھ فیصلے ہیں جن کا مقصد ملک میں صرف اور صرف کاروباری ماحول کو فروغ دینا ہے۔

خاندانی کاروباروں کو درپیش چیلنج، جیسے جانشینی کی منصوبہ بندی اور عالمی مسابقت کو نیویگیٹ کرنا کو تسلیم کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کاروباری رہنماؤں کی نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ روایت کو تبدیلی کے ساتھ متوازن رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی معیشت کے رکھوالوں کے طور پر، خاندانی کاروبار کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کرتے رہنا چاہیے، جس میں لچک، اختراع، اور کمیونٹی کی تعمیر شامل ہے۔

اس پروگرام میں ہندوستان کی معیشت اور معاشرے میں خاندانی کاروبار کی شاندار شراکت کا جشن منایاگیا۔ ڈاکٹر سنگھ نے فاتحین کو مبارکباد دی اور کاروباریت کو فروغ دینے، ملازمتیں پیدا کرنے، اور علاقائی اور قومی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے تمام شرکاء کی حوصلہ افزائی کی۔

منی کنٹرول فیملی بزنس ایوارڈز ،خاندانی اداروں کی کامیابیوں کو تسلیم کرنے کے ساتھ ان کا جشن بھی منانا بھی ہے۔جنہوں نے اقدار اور روایات کو برقرار رکھتے ہوئے کاروباری امور میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان ایوارڈز کا مقصد ہندوستان کے کاروباری ماحولیاتی نظام میں اختراعات اور تعاون کی حوصلہ افزائی کرنی ہے۔

****

 

ش ح۔ع ح۔ م ق ا۔

U NO:3405


(Release ID: 2080512) Visitor Counter : 25


Read this release in: English , Hindi