اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خام اسٹیل کی پیداوار اور درآمد

Posted On: 03 DEC 2024 5:07PM by PIB Delhi

اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی  کمار سوامی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی  ہے کہ  مالی سال 2024-2023  میں 144.3 ملین ٹن خام اسٹیل کی پیداوار کے ساتھ  بھارت  دنیا  کا دوسرا سب سے بڑا خام اسٹیل پیدا کرنے والا ملک ہے۔ بھارت 2024-2023 کے دوران 7.49 ملین ٹن کی برآمد اور 8.32 ملین ٹن کی درآمد کے ساتھ تیار اسٹیل کا خالص درآمد کنندہ تھا۔ رواں مالی سال کے دوران یعنی اپریل تا اکتوبر 2025-2024(عارضی طور پر) ، تیار اسٹیل کی درآمد اور برآمد بالترتیب 5.77 ملین ٹن اور 2.75 ملین ٹن تھی۔

پچھلے سات مالی  برسوں  کے اپریل تا اگست کے دوران چین سے تیار شدہ ا سٹیل کی درآمد ذیل کے جدول میں دی گئی ہے:-

 

مدت

تیار  اسٹیل درآمد

(ملین ٹن میں)

چین سے

کل

اپریل-اگست 2018-19

0.64

3.33

اپریل-اگست 2019-20

0.59

3.45

اپریل-اگست 2020-21

0.39

1.67

اپریل-اگست 2021-22

0.36

1.96

اپریل-اگست 2022-23

0.47

2.06

اپریل-اگست 2023-24

0.86

2.78

اپریل-اگست 2024-25*

1.13

3.72

ماخذ: جوائنٹ پلانٹ کمیٹی (جے پی سی)؛ * عارضی

اسٹیل ایک غیر منضبط شعبہ  ہے۔ حکومت اسٹیل کے شعبے  کی ترقی کے لیے سازگار پالیسی ماحول بنا کر ایک سہولت کار کے طور پر کام کرتی ہے۔ گھریلو  اسٹیل کی صنعت کے تحفظ کے لیے حکومت کی طرف سے درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں:-

مرکزی بجٹ 2025-2024  میں، فیرو -نکل اور مولیبڈینم کچی دھاتوں پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی (بی سی ڈی) کو 2.5 فیصد سے کم کر کے صفر کر دیا گیا ہے جو اسٹیل کی صنعت کے لیے خام مال ہیں۔ سی آر جی او اسٹیل کی تیاری کے لیے فیرس اسکریپ اور مخصوص خام مال پر بی سی ڈی کی چھوٹ 31.03.2026 تک جاری رکھی گئی ہے۔

سرکاری خریداری کے لیے ‘میڈ ان انڈیا’  اسٹیل کو فروغ دینے کے لیے گھریلو طور پر تیار کردہ آئرن اینڈ اسٹیل مصنوعات (ڈی ایم آئی اینڈ ایس پی) پالیسی کا نفاذ۔

ملک کے اندر ہی  مخصوص یعنی ‘اسپیشلٹی اسٹیل’ کی تیاری کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کو راغب کرکے درآمدات کو کم کرنے کے لیے اسپیشلٹی اسٹیل کے لیے  پیداوار سے منسلک  ترغیبات ۰پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو)(پی ایل آئی) اسکیم کا آغاز۔ اسپیشلٹی اسٹیل کے لیے  پی ایل آئی  اسکیم کے تحت متوقع اضافی سرمایہ کاری خصوصی اسٹیل کے لیے تقریباً 25 ملین ٹن (ایم ٹی) کی اضافی صلاحیت کے ساتھ 29,500 کروڑ روپےہے۔

اسٹیل درآمد سے متعلق نگراں نظام (ایس آئی ایم ایس) 2.0 کی اصلاح کرنا تاکہ ملکی اسٹیل صنعت  سے متعلق تشویشات کو  دور کرنے کے لیے درآمدات کی زیادہ موثر نگرانی کی جا سکے۔

مقامی طور پر تیار کردہ اسکریپ کی دستیابی کو بڑھانے کے لیےاسٹیل اسکریپ ری سائیکلنگ پالیسی کا نوٹیفکیشن ۔

اسٹیل کوالٹی  کنٹرول سے متعلق  حکم نامے کاآغاز گھریلو مارکیٹ میں غیر معیاری / خراب اسٹیل کی مصنوعات کے ساتھ ساتھ درآمدات پر پابندی لگاتا ہے تاکہ صنعت، صارفین اور بڑے پیمانے پر عوام کو معیاری اسٹیل کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔ حکم نامے کے مطابق  اس  بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ صرف متعلقہ بی آئی ایس معیارات کے مطابق معیاری اسٹیلز ہی آخری صارفین کے لیے دستیاب ہوں۔ آج تک، 151 بھارتی  معیارات  کو کوالٹی کنٹرول آرڈر کے تحت نوٹیفائی  کیا گیا ہے جس میں کاربن اسٹیل، مرکب  اسٹیل اور سٹینلیس ا سٹیل شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ش ب۔رض

U-3395


(Release ID: 2080458) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Hindi , Tamil