بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کے الیکٹرک وہیکل ایکو سسٹم کو جدیدترین بنانا

Posted On: 03 DEC 2024 5:22PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں کی وزارت نے آتم نربھر بھارت اور ترقی یافتہ ہندوستان 2047 کے وژن کے مطابق مقامی مینوفیکچرنگ کو سپورٹ کرتے ہوئے ہندوستان کے الیکٹرک وہیکل (ای وی) ماحولیاتی نظام کو آگے بڑھانے اور مضبوط کرنے کے لیے درج ذیل اسکیمیں تیار کی ہیں اور یہ اسکیمیں پورے ہندوستان کی سطح پر بشمول اتر پردیش اور مہاراشٹر کی ریاستوں میں لاگو کی جارہی ہیں:

پی ایم الیکٹرک ڈرائیو ریوولیوشن ان انوویٹو وہیکل اینہانسمنٹ (پی ایم ای ڈرائیو) یوجنا: پی ایم ای ڈرائیو یوجنا کو 29 ستمبر 2024 کو مطلع کیا گیا ہے تاکہ ملک میں برقی نقل و حرکت کو فروغ دیا جاسکے اور فوسل فیول پر انحصار کم کیا جاسکے۔ اس اسکیم کا تخمینہ 01 اپریل 2024 سے 31 مارچ 2026 تک دو سال کی مدت کے لیے 10,900 کروڑ روپے ہے۔ الیکٹرک موبلٹی پروموشن اسکیم (ای ایم پی ایس) 2024 کو 01 اپریل 2024 سے 30 ستمبر 2024 تک چھ ماہ کی مدت کے لیے لاگو کیا گیا ہے اور اسے پی ایم ای ڈرائیو اسکیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد ای ٹو وہیلر، ای تھری وہیلر، ای ٹرک، ای ایمبولینس اور ای بسوں کی فروخت کو فروغ دینا ہے۔ اسکیم کے تحت، مالی سال 2025-26 تک دو سال کی مدت کے لیے چارجنگ انفراسٹرکچر کی ترقی اور جانچ ایجنسیوں کی اپ گریڈیشن کے لیے بھی مدد فراہم کی جاتی ہے۔

آٹوموبائل اور آٹو کمپوننٹ انڈسٹری (پی ایل آئی ۔آٹو):پی ایل آئی آٹو اسکیم 15 ستمبر 2021 کو شروع کی گئی تھی، جس کا مقصد جدید آٹو موٹیو ٹیکنالوجی  مصنوعات کے لیے ہندوستان کی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو بڑھانا تھا، جس کا بجٹ 3 کروڑ 25 لاکھ روپے کا ہے۔ اسکیم کی تفصیلات https://heavyindustries.gov.in/pli-scheme-automobile-and-auto-component-industry پر دستیاب ہیں۔

پروڈکشن سے منسلک ترغیب (پی ایل آئی) اسکیم برائے مینوفیکچرنگ آف ایڈوانسڈ کیمیکل سیلز (اے سی سی): حکومت نےپی ایل آئی-اے سی سی اسکیم کو 12 مئی 2021 کو منظور کیا جس میں ملک میں اے سی سی کی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے 18,100 کروڑ روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے۔ اس اسکیم میں 50 گیگا واٹ گھنٹے کی مجموعی اے سی سی بیٹری مینوفیکچرنگ صلاحیت قائم کرنے کا تصور کیا گیا ہے۔ اسکیم کی تفصیلات https://heavyindustries.gov.in/pli-scheme-national-programme-advanced-chemistry-cell-acc-battery-storage پر دستیاب ہیں۔

ہائبرڈ اور الیکٹرک وہیکلز (ایف اے ایم ای) اسکیم کی تیز رفتار اپنانے اور تیار کرنا: ہندوستان میں (ہائبرڈ اور) الیکٹرک وہیکلز (ایف اے ایم ای انڈیا) اسکیم فیز-II کو 5 سال کی مدت کے لیے 01 اپریل 2019 سے لاگو کیا گیا تھا، جس کی 5 سال کی مدت کے لیے 10 کروڑ 10 لاکھ روپے بجٹ ہے۔ ایف اے ایم ای انڈیا اسکیم فیز-II کے تحت، ایک فیزڈ مینوفیکچرنگ پروگرام کا آغاز کیا گیا تھا جس کا مقصد الیکٹرک گاڑیوں کی گھریلو مینوفیکچرنگ، اس کی اسمبلیوں/ ذیلی اسمبلیوں اور پرزوں/ ذیلی حصوں سے گھریلو قیمت میں اضافہ کرنا ہے۔

یہ اطلاعات بھاری صنعتوں اور فولاد کے مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی کمارسوامی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ک ا۔ خ م

 


(Release ID: 2080443) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Hindi , Tamil