بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بیٹری چارج کرنے کی سہولتوں کا لائسنسنگ

Posted On: 03 DEC 2024 5:21PM by PIB Delhi

وزارت بجلی کی طرف سے 13 اپریل 2018 کو جاری کردہ الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ انفراسٹرکچر کے بارے میں وضاحت کے مطابق، یہ واضح کیا گیا کہ چارجنگ اسٹیشن کے ذریعے الیکٹرک گاڑی کی بیٹری چارج کرنے کے لیے الیکٹریسٹی ایکٹ، 2003 کی دفعات کے تحت لائسنس کی ضرورت نہیں ہے۔

 نیتی آیوگ نے 2022 میں عوامی مشاورت کے لیے بیٹری تبدیل کرنے کی پالیسی کا مسودہ جاری کیا۔ بیٹری کی تبدیلی ایک متبادل عمل ہے جس میں چارج شدہ بیٹریوں کے لیے خارج ہونے والی بیٹریوں کا تبادلہ شامل ہے اور انہیں الگ سے چارج کرنے کے لیے لچک فراہم کرتا ہے۔ بیٹری کی تبدیلی کی پالیسی کے مسودے کی تفصیلات نیتی آیوگ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

[https://www.niti.gov.in/sites/default/files/202204/20220420_Battery_Swapping_Policy_Draft.pdf].

یہ جانکاری بھاری صنعتوں اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی کمار سوامی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

 

*****

ش ح ۔  م ع  ۔  م ت                                            

U - 3389


(Release ID: 2080419) Visitor Counter : 26


Read this release in: English , Hindi , Tamil