اسٹیل کی وزارت
سیل نے معذور افراد کا عالمی دن منایا
Posted On:
03 DEC 2024 5:39PM by PIB Delhi
اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (ایس اے آئی ایل – سیل)، جو کہ ایک مہارتن پبلک سیکٹر انٹرپرائز ہے، نے آج 03.12.2024 کو منعقدہ ایک پروگرام میں نئی دہلی میں اپنے کارپوریٹ دفتر میں، متعدد قسم کے معذور افراد (دیویانگ جنوں) کے مابین معاون آلات تقسیم کرکے ’معذور افراد کے عالمی دن‘ کی یاد منائی۔ ۔ کمپنی نے اس ترجیحی پروگرام کو اپنے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) اقدام کے تحت منظم کیا۔ آرٹیفیشل لمبس مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا (اے ایل آئی ایم سی او) کے تعاون سے منعقد کی گئی اس پہل کے ایک حصے کے طور پر، معاون آلات جیسے کہ ٹرائی سائیکل، موٹرائزڈ ٹرائی سائیکل، اسمارٹ کین، بصارت سے محروم افراد کے لیے اسمارٹ فون اور سماعت کے آلات مستفیدین کے مابین تقسیم کیے۔
اس کوشش کے مسلسل تیسرے سال کے موقع پر، یہ تقریب اس سال کی مرحلہ وار تقسیم کی مہم کا آغاز ہے، جو سیل کے پلانٹس اور ایونٹس میں منعقد ہوگی۔ سیل کے چیئرمین جناب امریندو پرکاش نے، افتتاحی تقریب کی قیادت کرتے ہوئے، دیگر سینئر عہدیداروں کے ساتھ، سماجی شمولیت اور معذور افراد کے تعاون کے لیے کمپنی کی لگن پر زور دیا۔
اس موقع پر، سیل کے چیئرمین، جناب امریندو پرکاش نے کہا کہ سیل میں، ہم دیویانگ جنوں کے ناقابل تسخیر جذبے کو سلام کرتے ہیں۔ وہ بے مثال طاقت اور عزم کا مظہر ہیں۔ سیل نے ہمیشہ ان کو مدد فراہم کرنے کا عہد کیا ہے۔
سیل فی الحال اپنے پلانٹوں میں دیویانگ جنوں کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کرتا ہے، جس میں نابینا، بہرے اور ذہنی طور پر معذور بچوں کے لیے اسکول اور راوڑکیلا میں ’ہوم اینڈ ہوپ‘، بوکارو میں ’اشلتا کیندر‘، ’ہینڈی کیپڈ اورینٹیڈ ایجوکیشن پروگرام‘، درگاپور میں ’درگاپور ہینڈی کیپڈ ہیپی ہوم‘اور برن پور میں ’چیشائر ہوم‘ شامل ہیں۔
******
ش ح۔ م م ۔ م ر
U-NO. 3386
(Release ID: 2080370)
Visitor Counter : 21