اسٹیل کی وزارت
بھلائی اسٹیل پلانٹ کی زمین کی منتقلی
Posted On:
03 DEC 2024 5:05PM by PIB Delhi
ایس اے آئی ایل (سیل) بورڈ کی 152ویں اور 236ویں میٹنگ میں بالترتیب 290.26 ایکڑ اور 151.46 ایکڑ اراضی چھتیس گڑھ کی ریاستی حکومت کو منتقل کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ اراضی کی منتقلی کی حیثیت درج ذیل ہے:
290.26 ایکڑ اراضی کے سلسلے میں اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (بھلائی اسٹیل پلانٹ) نے 22.01.2022 کو تمام ضروری رسمی کارروائیاں مکمل کر لی ہیں اور ٹائٹل ٹرانسفر کے لیے چھتیس گڑھ کی ریاستی حکومت کو بھیج دی گئی ہیں۔
151.46 ایکڑ اراضی کے سلسلے میں، حد بندی اور سروے 04.09.2021 کو مکمل ہو گیا ہے اور زمین کی منتقلی کے لیے ایک مسودہ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو ) سیل (بھلائی اسٹیل پلانٹ) نے 15.12.2022 کو زمین کی منتقلی کے معاہدے کے لیے چھتیس گڑھ کی ریاستی حکومت کو بھیجا ہے۔
یہ معلومات ا سٹیل اور بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی کمارا سوامی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا م۔ن م۔
U- 3358
(Release ID: 2080300)
Visitor Counter : 23