دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم کے  تحت  دیہی گھرانوں کے لیے 100 دنوں کے با اجرت روزگار کو یقینی بنایا جارہا ہے

Posted On: 03 DEC 2024 3:52PM by PIB Delhi

دیہی ترقیات کے وزیر مملکت جناب کملیش پاسوان نے آج لوک سبھا میں پوچھے گئے  ایک سوال کے   تحریری جواب میں بتایا  کہ مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم (مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس) کے  تحت  ہر مالی سال میں کم از کم ایک سو دن کی گارنٹی شدہ با اجرت روزگار ہر اس گھرانے کو فراہم ہوتا ہے جس کے بالغ ارکان رضاکارانہ طور پر غیر ہنر مند  کام کرتے ہیں۔ یہ دیہی گھرانوں کے لیے روزی روٹی کے دارومدار کےاختیارات ہوتے  ہیں، جب  انہیں روزگار کا کوئی بہتر موقع دستیاب نہیں ہوتا  ہے۔ مالی سال 2023-24 کے دوران مزدوروں کی مجموعی تعداد 25.68 کروڑ تھی جبکہ موجودہ سال میں، 29.11.2024 تک، یہ تعداد مالی سال 2024-25 میں 29.11.2024 تک 25.17 کروڑ ہے، جو انتہائی متحرک ہے۔ مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس ایک طلب پر مبنی با اجرت روزگارکا  پروگرام ہے اور  ایکٹ کی شق 2،  شیڈول II کے مطابق، یہ گرام پنچایت کا فرض ہو گا کہ وہ  ،مناسب انکوائری کرنے کے بعد، ایسی درخواست کی تاریخ سے پندرہ دنوں کے اندر جاب کارڈ جاری کرے۔

ادائیگی اور تصدیق کے عمل کی ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ دینے  کا مقصد شفافیت، کارکردگی اور اجرتوں کی بروقت تقسیم کو بہتر بنانا  ہے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مزدوروں کے حقوق کی حفاظت  ہو۔ اس منتقلی کے دوران درپیش کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے، وزارت مقامی شکایات کے ازالے کے طریقہ کار، تربیتی پروگراموں، اور زمینی مدد کے ذریعے مدد فراہم کر رہی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تمام اہل مزدورں کو  بغیر کسی رکاوٹ کےا سکیم اور اس کے فوائد تک رسائی حاصل ہو۔

اسکیم کی دفعات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس کے تحت دیہی گھرانوں کو روزگار کے مناسب مواقع فراہم کرنے کے لیے، تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ (i) مناسب اطلاعاتی اور مواصلاتی (آئی ای سی) مہم شروع کریں جن میں دیواروں پر وسیع و عریض پینٹنگز شامل ہیں،جن میں  مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ 2005 (مہاتما گاندھی نریگا) کی دفعات  سے آگاہی کی معلومات شامل ہوں، (ii) ڈیمانڈ رجسٹریشن سسٹم کے دائرہ کار اور کوریج میں اضافہ کریں، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس کے تحت کام کی  طلب  غیر رجسٹرڈ نہ ہو، (iii) شراکتی انداز میں منصوبے تیار کریں اور گرام سبھا میں ان کو منظوری دیں۔ (iv) ‘روزگار دیوس’ کا اہتمام کریں۔

*******

ش ح۔  م  ش ع۔ ج

Uno-3355


(Release ID: 2080299) Visitor Counter : 35


Read this release in: English , Hindi , Tamil