سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے معذور افراد کے عالمی دن 2024 کے موقع پر 33  اہم اورمثالی افراد اور اداروں کونئی دہلی میں معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے قومی ایوارڈز سے نوازا

Posted On: 03 DEC 2024 4:31PM by PIB Delhi

معذور افراد کے عالمی دن 2024 کے موقع پر صدر جمہوریہ ہندمحترمہ دروپدی مرمو نے آج نئی دہلی میں معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے 33 اہم اور مثالی فراد اور اداروں کو قومی ایوارڈز سے نوازا ہے۔ اس تقریب میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار اور معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) کے سکریٹری جناب راجیش اگروال بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016C16.jpg

اپنے خطاب میں صدر جمہوریہ نے معذور افراد کی ہمت اور عزم  وحوصلہ کو سراہتے ہوئے انہیں معاشرے کے لیے تحریک کا ایک ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ قومی ایوارڈ نہ صرف ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی کامیابیوں کا جشن منانے کے لیے ہے، بلکہ یہ ایوارڈس بڑے پیمانے پر معاشرے کے لیے تحریک اور ترغیب کا کام بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے معذور افراد کے درمیان انٹرپرینیورشپ، مہارت اورہنرمندی کی ترقی اور قیادت کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BM2Y.jpg

پیرالمپکس 2024 میں ہندوستان کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئےصدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان نے 2012 میں صرف ایک تمغہ حاصل کیا تھا، اس سال پیرس پیرالمپکس میں بھارتی کھلاڑیوں نے شاندار 29 تمغے جیتے۔ انھوں نے اس کامیابی کو بیداری اور مدد فراہم کرنے میں اضافہ قرار دیا اور ساتھ ہی معذور افراد کے لیے مساوی مواقع اور ایک جامع ماحول پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0040VQX.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00389DH.jpg

صدر جمہوریہ نے قابل رسائی بھارتی مہم اور معذور افراد کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے مختلف وزارتوں کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ راشٹرپتی بھون کی ویب سائٹ کو ملک کی پہلی جامع ویب سائٹ کے طور پر تیار کیا گیا ہے، جسےجی آئی جی ڈبلیو3 کے معیارات پر تیار کیاگیا ہے اور یہ بصارت سے محروم افراد کے لیےقابل رسائی ہے۔

اس موقع پر، ڈاکٹر وریندر کمار نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں معذور افراد کو معاشی، سماجی اور تعلیمی طور پر بااختیار بنانے کے لیے حکومت کی غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ہندوستانی اشاروں کی زبان کے فروغ، معاون آلات کی تقسیم اور اِس سے وابستہ دیگر اقدامات، جس سےمعذور افراد کی زندگیوں میں نمایاں بہتری لائی جاسکے، جیسے اقدامات کا ذکر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00571HF.jpg

ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی ستائش کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ان سب نے اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں کامیابیوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معذور افراد 2047 تک ترقی یافتہ اور خود انحصار بھارت بنانے کے وزیر اعظم مودی کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔

اپنے افتتاحی کلمات میں،(ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) کے سکریٹری جناب راجیش اگروال نے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے محکمے کے عزم کااعادہ کیا۔ انہوں نے معذور افراد کو جامع مدد فراہم کرنے کے لیے ملک بھر میں وزیر اعظم ‘دیویاشا کیندروں ’کے قیام کے سلسلے میں بھی جانکاری فراہم کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007X3AX.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006IUVS.jpg

جناب اگروال نے یہ بھی ذکر کیا کہ نیشنل ایوارڈز سے نوازے گئے 33 افراد اور اداروں میں نوجوان کامیاب افراد میں13 سالہ پراتھمیش اور جانوی،اور بزرگ شہری جیسے 75 سالہ سروج آریہ بھی شامل ہیں، جو ہنر اور عزم ک و حوصلہ کی ایک متنوع تصویر پیش کرتے ہیں۔

Video Link of the Ceremony: https://www.youtube.com/live/Bfgh9xyInU8

اس تقریب میں معذور افراد کے عزم، لگن اور بااختیار بنانے کا جشن منایا گیا اور ان کی عزم و ہمت اور کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔  اس تقریب میں معذور طلبہ، ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے کنبے کے افراد، سینئر سفارت کاروں، صنعت کے نمائندگان، دیگرسرکردہ شخصیات اور محکمہ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

Link to Citations of the National Awardees

*********************************

UR-3354

(ش ح۔   م م ع۔ ص ج)


(Release ID: 2080258) Visitor Counter : 16