صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اے بی پی ایم -جے اے وائی  کے تحت دعووؤں کے تصفیے کو بہتر بنانے کے لیے کئے جانے والے اقدامات


اسکیم کے تحت دعووؤں کے تصفیے کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جاتی ہے اور پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے باقاعدگی سے جائزہ اجلاس منعقد کیے جاتے ہیں

اسکیم کے تحت صحت کی نگہداشت کی خدمات کا فائدہ اٹھانے میں لوگوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے ضلعی، ریاستی اور قومی سطح پر تین سطحی شکایت کے ازالے کا نظام بنایا گیا ہے

Posted On: 03 DEC 2024 3:31PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج راجیہ سبھا میں پوچھے گئے  ایک سوال کے  تحریری جواب میں بتایا کہ بی پی ایم -جے اے وائی  کے تحت، ریاستی حکومت  کی متعلقہ ماتحت  ریاستی ہیلتھ ایجنسیوں کے ذریعے دعووؤں کا تصفیہ کیا جاتا ہے۔ دعووں کا بروقت تصفیہ کلیدی پیرامیٹرز میں سے ایک ہے جس کے ذریعہ  اس  اسکیم کی کارکردگی کی پیمائش ہوتی ہے۔ اسکیم کے تحت دعووؤں کے تصفیے کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جاتی ہے اور دعووں کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے باقاعدگی سے جائزہ اجلاس منعقد کیے جاتے ہیں۔

اس اسکیم کے تحت صحت کی نگہداشت کی خدمات سے فائدہ اٹھانے میں لوگوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے ضلعی، ریاستی اور قومی سطح پر تین سطحی شکایت کے ازالے کا نظام بنایا گیا ہے۔ مستفدین  ویب پر مبنی پورٹل سنٹرلائزڈ گریونس ریڈرسل منیجمنٹ سسٹم (سی جی آر ایم ایس)، مرکزی اور ریاستی کال سینٹرز، ای میل، ریاستی صحت ایجنسیوں کے ساتھ خط و  کتابت وغیرہ سمیت مختلف ذرائع کا استعمال کرکے  اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں۔ شکایت کی نوعیت کی بنیاد پر، حل کے لیے ضروری کارروائی کی جاتی ہے۔ جس میں اسپتال کے ساتھ تال میل اور اسکیم کے تحت علاج حاصل کرنے میں اہل لوگوں  کو مدد فراہم کرنا شامل ہے۔

اسپتالوں کی شرکت کو بہتر بنانے کے  واسطے، مندرجہ  ذیل اقدامات کیے گئے ہیں۔

این  ایچ اے  نے طریقہ کاروں  کی بڑھتی ہوئی تعداد (1961) کے پیش نظر نظرثانی شدہ ہیلتھ بینیفٹ پیکج جاری کیا ہے۔ مزید یہ کہ 350 پیکجز کے نرخوں میں اضافہ کیا گیا ہے اور نئے پیکجز شامل کیے گئے ہیں۔

دعویٰ کے تصفیے کی اعلیٰ سطح پر نگرانی کی جاتی ہے اور یہ یقینی بنایا جاتا ہے کہ دعویٰ طے شدہ مدت کے اندر حل  ہو جائے۔

اسپتالوں کی ورچوئل اور فزیکل صلاحیت سازی کا کام کیا گیا ہے۔

اسپتالوں کے خدشات کا بروقت ازالہ کرنے  کے لیے اسپتال کے مخصوص کال سینٹر (14413) قائم کیا گیا ہے ۔

مستحقین اوراسپتالوں کو درپیش مسائل کو سمجھنے کے لیے باقاعدگی سے پینل شدہ اسپتالوں کا دورہ کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ امپلیمنٹیشن یونٹس (ڈی آئی یو ایس ) کا قیام کیا گیا ہے۔

*******

ش ح۔  م  ش ع۔ ج

Uno-3346


(Release ID: 2080209) Visitor Counter : 30


Read this release in: English , Hindi , Tamil