بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بحران سے دوچار ایم ایس ایم ای سیکٹر کا جائزہ لینےسے متعلق اسکیمیں

Posted On: 02 DEC 2024 5:33PM by PIB Delhi

چھوٹے، بہت چھوٹے اور درمیانہ درجے کے ادارے کی وزارت (ایم ایس ایم ای) ملک بھر میں ایم ایس ایم ای سیکٹر کی ترویج و ترقی کے لیے مختلف اسکیموں اور پروگراموں کو نافذ کرتی ہے۔ ترویج و ترقی سے متعلق ان اسکیموں اورپروگراموں میں پرائم منسٹرز ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام، مائیکرو اینڈ سمال انٹرپرائزز کے لیے کریڈٹ گارنٹی اسکیم، مائیکرو اینڈ سمال انٹرپرائزز-کلسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام، انٹرپرینیورشپ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام، پروکیورمنٹ اور مارکیٹنگ سپورٹ اسکیم، ریزنگ اینڈ ایکسلریٹنگ انٹرنیشنل، ایم ایس ایم ای پرفارمنس ، بین الاقوامی تعاون اسکیم، درج فہرست اور درج ذات قبائل سے متعلق قومی مرکز اور ایم ایس ایم ایز چمپئن شامل ہیں۔

حکومت چھوٹے، بہت چھوٹے اور درمیانہ درجے کے ادارے کی وزارت (ایم ایس ایم ایز)کے لیے کریڈٹ گارنٹی اسکیم (سی جی ایس) نافذ کرتی ہے تاکہ قرضے کی فراہمی کے نظام کو مضبوط بنایا جا سکے اور چھوٹے، بہت چھوٹے اور درمیانہ درجے کے ادارےکے شعبے کو قرضہ فراہم کرنے میں آسانی پیدا کی جا سکے۔ یہ اسکیم کولیٹرل اور کسی تیسرے فریق کی ضمانت کے بغیر زیادہ سے زیادہ 500 لاکھ روپے تک کے قرضے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت ایم ایس ایم ایز کے لیے مدت کے قرضے (ٹرن لون) اور ورکنگ کیپٹل کی سہولتیں دستیاب ہیں۔

مرکزی بجٹ-25  2024میں ایم ایس ایم ایز کے لیے مالیاتی، ریگولیٹری تبدیلیوں اور ٹیکنالوجی کی مدد کا احاطہ کرنے والے پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ ان کی ترقی اور عالمی سطح کی اسکیموں کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے، اس کی تفاصیل درج ذیل ہیں:

  • ایم ایس ایم ایز کے فروغ کے لیے تعاون:
  • مینوفیکچرنگ سیکٹر میں ایم ایس ایم ایز کے لیے کریڈٹ گارنٹی اسکیم:
  • ایم ایس ایم ای کریڈٹ کے جائزہ لینے کا نیا ماڈل:
  • اسٹریس اور تناؤ کی مدت کے دوران ایم ایس ایم ایزکو کریڈٹ سپورٹ:
  • مدرا لون کی حد 10 لاکھ روپے سے20 لاکھ کردی گئی:
  • ٹی آر ای ڈی ایس میں لازمی آن بورڈنگ کے لیے بہتر گنجائش:
  • ایم ایس ایم ای کلسٹرز میں ایس آئی ڈی بی آئی کی شاخیں:
  • خوراک کی شعاع ریزی، معیار اور تحفظ سے متعلق جانچ کیلئے ایم ایس ایم یونٹس:
  • ای کامرس برآمداتی مرکز:

 

حکومت نے ایم ایس ایم ای کو مارکیٹنگ اور خریداری میں مدد فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں، ان میں سےکچھ اقدامات درج ذیل ہیں:

  • چھوٹے، بہت چھوٹے اور درمیانہ درجے کے ادارے کی وزارت (ایم ایس ایم ای) ایم ایس ایم ای ڈی ایکٹ 2006 کے تحت  چھوٹے اور بہت چھوٹے درمیانہ درجے کے آرڈر 2012 کے لیےعوامی خریداری پالیسی کو نافذ کرتی ہے۔اس پالیسی کے تحت مرکزی وزارتوں،محکموں اورمرکزی عوامی شعبے کے اداروں کو سالانہ 25فیصد خریداری چھوٹے اور بہت چھوٹے کاروباری اداروں سے کرنا لازمی ہے، جس میں 4فیصد خریداری  درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل سے متعلق کاروباری افراد کی ملکیت والے چھوٹے اوربہت چھوٹے اداروں سے اور3فیصدر خریداری خواتین کاروباری افراد کی ملکیت والے چھوٹے اور  بہت چھوٹے ادارےشامل ہے۔
  • ایم ایس ایم ای کی وزارت چھوٹے اور بہت چھوٹے کاروباری اداروں کی مارکیٹ تک رسائی کو بڑھانے کے لیےخریداری اور مارکیٹنگ سپورٹ اسکیم کو نافذ کرتی ہے۔ یہ اسکیم قومی،بین الاقوامی تجارتی میلوں،نمائشوں اورایم ایس ایم ای ایکسپو وغیرہ میں شرکت کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
  • چھوٹے، بہت چھوٹے اور درمیانہ درجے کے ادارے کی وزارت ایم ایس ایم ایز کو اپنی مصنوعات برآمد کرنے کی ترغیب دینے کے لیے بین الاقوامی تعاون سے متعلق اسکیم کو نافذ کرتی ہے اور بیرون ملک منعقد ہونے والی بین الاقوامی نمائشوں،میلوں اورخریدار اوربیچنے والوں کے درمیان ہونے والی میٹنگوں میں ایم ایس ایم ایز کی شرکت کی سہولت فراہم کرتی ہے اور ہندوستان میں بین الاقوامی کانفرنسوں، سیمیناروںاورورکشاپوں کا اہتمام کرتی ہے۔
  • پہلی بار برآمد کنندگان کی صلاحیت سازی (سی بی ایف ٹی ای)کے لیے، ان نئےچھوٹے اور بہت چھوٹے  کاروباری داروں کو جو برآمدات کر رہے ہیں، اخراجات کی واپسی فراہم کی جاتی ہے۔ یہ اخراجات رجسٹریشن-کم-ممبرشپ سرٹیفکیشن (آر سی ایم سی)ایکسپورٹ پروموشن کونسلز کے ساتھ، ایکسپورٹ انشورنس پریمیم اور برآمدات کے لیے ٹیسٹنگ اور کوالٹی سرٹیفکیشن پر مشتمل ہوتے ہیں۔

یہ معلومات چھوٹے، بہت چھوٹے اوردرمیانہ درجے کے ادارے کی وزارت  میں وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج راجیہ سبھا میں تحریری جواب میں فراہم کی ہے۔

*********************************

UR-3326

(ش ح۔   م م ع۔ ص ج)


(Release ID: 2080108) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Hindi , Tamil