بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بڑے بندرگاہوں کا اوسط ٹرن اراؤنڈ وقت

Posted On: 03 DEC 2024 12:47PM by PIB Delhi

بڑی بندرگاہوں کے لیے اوسط ٹرن اراؤنڈ وقت 14-2023 میں 93.59 گھنٹے کے مقابلے 24-2023 میں کم ہو کر 48.06 گھنٹے ہو گیا ہے، جو کہ 48.65 فیصد کی کمی ہے۔ حکومت نے ٹرن اراؤنڈ وقت کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات جیسے کہ نئی برتھوں، ٹرمینلز اور پارکنگ پلازوں کی تعمیر، موجودہ برتھوں اور ٹرمینلز کی میکانائزیشن/جدید کاری/ اصلاح، ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے کام کاج کو ہموار کرنا، ریل اور سڑک کے ذریعے اندرونی علاقوں سے رابطے کی توسیع وغیرہ کئے ہیں۔ مالی سال 24-2023 کے لیے بڑی بندرگاہوں کے پورٹ وار ٹرن اراؤنڈ وقت کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:

 

بندرگاہیں

مالی سال  2023-24

(گھنٹوں میں)

دین دیال پورٹ

54.24

ممبئی پورٹ

62.97

جواہر لعل نہرو پورٹ

26

مورموگاو پورٹ

65.61

نیو مینگلور پورٹ

40.44

کوچین پورٹ

33.4

چدمبرانار پورٹ

51.36

چنئی پورٹ

44.92

کمارجر پورٹ

44.37

وشاکھاپٹنم پورٹ

65.86

پارا دیپ پورٹ

41.61

سیاما پرساد مکھرجی پورٹ

60.85

مجموعی تعداد

48.06

 

بڑی بندرگاہوں میں برتھ کو مختص کرنے اور جہاز کی ترتیب وزارت کی طرف سے جاری کردہ برتھنگ پالیسی کے مطابق کی جاتی ہے۔ بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور بڑی بندرگاہوں کی صلاحیت میں اضافہ ایک مسلسل عمل ہے۔ اس میں نئی ​​برتھوں اور ٹرمینلز کی تعمیر، موجودہ برتھوں اور ٹرمینلز کی میکانائزیشن، بڑے جہازوں کو پرکشش بنانے کی خاطر تل چھٹ کو گہرا کرنے کے لئے کیپٹل ڈریجنگ، سڑک اور ریل رابطے کی ترقی وغیرہ شامل ہیں۔

یہ معلومات بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
*******
 

ش ح۔ع ح۔ م ق ا۔

U NO:3332


(Release ID: 2080038) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil