نیتی آیوگ
اٹل انوویشن مشن، سویڈش سفارتخانہ نے پائیدار مستقبل کے لیے نوجوانوں کی قیادت میں حل کا افتتاح کرتے ہوئےشیسٹیم 2024کا جشن منایا
Posted On:
03 DEC 2024 11:19AM by PIB Delhi
نیتی آیوگ کے تحت اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم) اور سویڈن کے سفارت خانے میں سائنس اور اختراع کے دفتر ، ، نورڈک تعاون کاروں - انوویشن ناروے، انوویشن سینٹر ڈنمارک، اور بزنس فن لینڈ، کےساتھ شراکت داری میں شیسٹیم2024 کےکامیابی سے اختتام کا اعلان کیا ۔ یہ سالانہ اقدام ایس ٹی ای ایم میں خواتین کی شراکت کا جشن مناتا ہے اورنوجوان سوچ کوسائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، اور ریاضی (ایس ٹی ای ایم) میں کیریئر تلاش کرنے کی ترغیب دے کر اگلی نسل کے اختراع کاروں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے محرق کے طوق پر کام کرتا ہے۔
شیسٹیم 2024 چیلنج نے ہندوستان بھر میں گریڈ 6سے12 کے طلباء کو بیٹری ٹیکنالوجی اور توانائی کے ذخیرہ (بی ای ایس ٹی) سسٹمز پر مرکوز اختراعی آئیڈیاز پیش کرنے کی دعوت دی۔ انڈیا-نارڈک بیسٹ پروجیکٹ کا حصہ، چیلنج کا مقصد توانائی کے حل کو آگے بڑھا کر پائیداری کو فروغ دینا ہے۔ شرکاء کو دو منٹ کے ویڈیو فارمیٹ میں توانائی کے ذخیرہ اور پائیداری کے لیے اپنے پروٹو ٹائپس یا تصورات پیش کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔ مقابلے کو ایک غیر معمولی ردعمل ملا، جس میں 1000 سے زیادہ گذارشات میں ہندوستان کے نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں، مسائل کو حل کرنے کی مہارت اور آگے کی سوچ کا مظاہرہ کیاگیا۔ پیش کردہ خیالات نے نوجوان اختراع کاروں کی زبردست صلاحیت کو ظاہر کیا جو پائیداری، ٹیکنالوجی اور سائنس میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
شیسٹیم 2024نےصرف ایک مقابلے میں ہی نہیں بلکہ طالب علموں کو ایس ٹی ای ایم کے اہم موضوعات سے جڑنے اور عالمی پائیداری کی کوششوں میں تعاون کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔ اس پروگرام نے تعاون اور ٹی مور کی اہمیت کو بھی خاص طور پر ذکر کرتے ہوئےآج کے چیلنجوں سے نمٹنے میں اجتماعی اختراع کی طاقت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
ہندوستان میں سویڈن کے سفیر، جان تھیسلیف نے شیسٹیم 2024 کے اثرات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اختراع اور تعاون ایک پائیدار دنیا کی بنیاد ہے، ایک ایسی دنیا جو اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔ شیسٹیم 2024 صحیح سمت میں ایک قدم ہے جو اگلی نسل کو توانائی کے ذخیرہ اور ٹیکنالوجیز کے لیے اختراعات اور حل پیدا کرنے کی ترغیب دینے میں مدد کرتا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ اس سال، شیسٹیم چیلنج انڈیا-نارڈک بیٹری اور انرجی سٹوریج ٹیکنالوجیز پروجیکٹ کا حصہ ہے، جو کہ نورڈک شراکت داروں کو اکٹھا کر کے ہندوستان کے ساتھ تعلیمی، کاروبار اور حکومت میں شراکت داری کے شعبوں کو دریافت کر رہا ہے۔
اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم)کےمشن ڈائریکٹرڈاکٹر چنتن وشنو نے اس تقریب کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اے آئی ایم کو شیسٹیم 2024 کا حصہ بننے پر فخر ہے، جو نوجوان ہنر، اختراع اور ہندوستان کے طلباء کی بے پناہ صلاحیتوں کا جشن ہے۔ اس سال کا چیلنج، توانائی کے ذخیرے اور پائیداری پر توجہ دیتے ہوئے کچھ انتہائی اہم عالمی چیلنجوں کو براہ راست حل کرنے پر مرکوز ہے۔ اس شعبے میں طلباء کو شامل کرکے، ہم نہ صرف مستقبل کے ایس ٹی ای ایم لیڈروں کو آگے بڑھا رہے ہیں بلکہ انہیں ایک پائیدار اور ٹیکنالوجی سے چلنے والی دنیا کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے بااختیار بھی بنا رہے ہیں۔
شیسٹیم 2024 کی کامیابی،نوجوانوں کی قیادت میں جدت طرازی کی ناقابل یقین صلاحیت اور اس اہم کردار کو اجاگر کرتی ہے جو ایس ٹی ای ایم تعلیم ایک پائیدار مستقبل کی تعمیر میں ادا کرتی ہے۔ اس تقریب نے نوجوان اذہان کو اپنی ذہانت کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک قابل قدر پلیٹ فارم فراہم کیا ہے، اور اے آئی ایم مفکر، تخلیق کاروں اور رہنماؤں کی اگلی نسل کی حمایت اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
****
ش ح۔ع ح۔ م ق ا۔
U NO:3327
(Release ID: 2080021)
Visitor Counter : 28