نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نوجوانوں کی مشغولیت کے پروگرام
Posted On:
02 DEC 2024 6:33PM by PIB Delhi
قومی یوتھ پالیسی ہندوستان کے نوجوانوں کی امیدوں اور امنگوں کو پورا کرنے کا تصور کرتی ہے تاکہ معاشرے کی ہم آہنگی سے ترقی کی جا سکے اور نوجوانوں کی توانائی کو جامع اقتصادی ترقی اور ذمہ دارانہ طرز حکمرانی کی طرف زیادہ مؤثر طریقے سے استعمال کیا جا سکے۔ پالیسی وسیع پیمانے پر ان اصولوں کو بیان کرتی ہے جن کے گرد محکمہ کی اسکیموں کو نافذ کیا جانا ہے۔
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت دیہی علاقوں سمیت پورے ملک میں نوجوانوں کی قیادت، ہنر اور کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے فنڈز فراہم کرتی ہے۔
مالی سال 24-2023 کے دوران محکمہ کے ذریعے منعقد کیے گئے نوجوانوں کی مشغولیت/تجرباتی سیکھنے/تربیت اور دیگر پروگراموں میں کل 4,96,39,201 نوجوانوں نے حصہ لیا۔
محکمے نے اپنی فیلڈ تنظیموں کے ذریعے مختلف اقدامات کیے ہیں، مثال کے طور پر، مائی بھارت پورٹل کے ذریعے کئی شعبوں میں نوجوانوں کے لیے مختلف تجرباتی سیکھنے کے پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔ یہ پروگرام نوجوانوں کو سیکھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
راجیو گاندھی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوتھ ڈیولپمنٹ نے کاروباری مواقع پیدا کرنے اور ملک بھر کے دیہی نوجوانوں بالخصوص جموں و کشمیر کے پسماندہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مختلف ہنر مندی کے تربیتی پروگراموں کا انعقاد کیا۔
یہ جانکاری نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔
***
ہمانشو پاٹھک
ضمیمہ-I
2024-25 کے دوران نوجوانوں کی امور کے محکمے کے لئے بجٹ کے تخمینے
(کروڑ روپے میں)
نمبر شمار
|
اسکیم کا نام
|
بجٹ تخمینہ @
2024-25
|
اے.
|
سکریٹریٹ برائے نوجوانوں کے امور
|
20.25
|
بی.
|
راشٹریہ یوا سشکتی کرن کاریہ کرم (آر وائی ایس کے)
|
1.
|
نہرو یوا کیندر سنگٹھن
|
426.00
|
2.
|
نیشنل یوتھ کورپس
|
75.00
|
3.
|
ینگ لیڈرس پروگرام
|
9.00
|
4.
|
نوجوانوں اور نوعمروں کی ترقی کے لیے قومی پروگرام
(نیشنل پروگرام فار یوتھ اینڈ ایڈولسنٹ ڈیولپمنٹ)
|
22.00
|
5.
|
انٹرنیشنل کوآپریشن
|
11.70
|
6.
|
یوتھ ہوسٹلس
|
5.00
|
7.
|
اسکاؤٹنگ اینڈ گائیڈنگ
|
0.75
|
8.
|
یوا پورٹل
|
13.30
|
|
کل (بی) آر وائی ایس کے
|
562.75
|
سی.
|
نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس)
|
250.00
|
ڈی.
|
راجیو گاندھی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوتھ ڈیولپمنٹ (آر جی این آئی وائی ڈی)
|
26.50
|
ای.
|
میرا یوا بھارت (مائی بھارت)
|
200.00
|
|
مجموعی رقم (اے+بی+سی+ڈی+ای)
|
1059.50
|
@ - بشمول شمال مشرقی خطہ
******
ش ح۔ م ع ۔ م ر
U-NO. 3308
(Release ID: 2079932)
Visitor Counter : 26