بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز) کی توسیع
Posted On:
02 DEC 2024 5:34PM by PIB Delhi
بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز) کی وزارت 09-2008 سے وزیر اعظم کے روزگار پیدا کرنے کے پروگرام (پی ایم ای جی پی) کے نام سے قرض سے منسلک ایک بڑے سبسڈی پروگرام کو نافذ کررہی ہے جس میں قومی سطح پر نوڈل ایجنسی کے طور پر کھادی اور گاؤں کی صنعتوں کا کمیشن (کے وی آئی سی) شامل ہے۔ اس کا مقصد اتراکھنڈ سمیت ملک بھر میں غیر زرعی شعبے میں بہت چھوٹی صنعتیں قائم کرکے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔
وزیر اعظم کا روزگار پیدا کرنے کا پروگرام (پی ایم ای جی پی) ایک مرکزی سیکٹر کی اسکیم ہونے کے ناطے دیہی علاقوں میں پروجیکٹ لاگت کا 25 فیصد اور شہری علاقوں میں 15 فیصد مارجن منی (ایم ایم) سبسڈی کے ساتھ عام زمرے کے مستفید ہونے والوں کی مدد کرتا ہے۔ خصوصی زمروں سے تعلق رکھنے والے مستفیدین جیسے درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل، دیگر پسماندہ طبقات، اقلیتیں، خواتین، سابق فوجی، جسمانی طور پر معذور افراد، مخنث افراد، شمال مشرقی علاقے، پہاڑی اور سرحدی علاقوں اور امنگوں والے اضلاع سے تعلق رکھنے والے مستفیدین کے لیے مارجن منی سبسڈی 35 فیصد دیہی علاقوں میں اور 25 فیصد شہری علاقوں میں ہے۔ پروجیکٹ کی زیادہ سے زیادہ لاگت مینوفیکچرنگ سیکٹر میں 50 لاکھ روپے اور سروس سیکٹر میں 20 لاکھ روپے ہے۔
2018-19 سے موجودہ پی ایم ای جی پی / ایم یو ڈی آر اے انٹرپرائزز کو بھی اپ گریڈیشن اور توسیع کے لیے دوسرے قرض کے ساتھ ماضی کی اچھی کارکردگی کی بنیاد پر تعاون حاصل ہے۔ دوسرے قرض کے تحت، مینوفیکچرنگ سیکٹر کے تحت مارجن منی (ایم ایم) سبسڈی کے لیے قابل قبول پروجیکٹ لاگت 1.00 کروڑ روپئے اور سروس سیکٹر کے لیے 25 لاکھ روپے ہے۔ تمام زمروں کے لیے دوسرے قرض پر اہل سبسڈی پروجیکٹ لاگت کا 15 فیصد ہے (20 فیصد این ای آر اور پہاڑی علاقوں کے لیے)۔
پی ایم ای جی پی ایک مرکزی سیکٹر کی اسکیم ہے، اس لیے بجٹ کا ریاست کے لحاظ سے کوئی تخصیص نہیں کی جاتی ہے۔ فنڈز کا استعمال مانگ اور مالیاتی اداروں کے منظور کردہ قرضوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔
پی ایم ای جی پی کے لیے پانچ مالی برسوں (2021-22 سے 2025-26) کے لیے 13,554.42 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔
موجودہ مالی سال 2024-25 میں ریاست اتراکھنڈ میں پی ایم ای جی پی کے تحت 12.01 کروڑ روپے 430 مستفیدین کو مارجن منی کے طور پر سبسڈی ملی ہے۔ ریاست اتراکھنڈ کے لیے
پی ایم ای جی پی کے تحت 77 سبسڈی کے دعوے زیر التواء ہیں، جس کی کل رقم 8.08 کروڑ روپے ہے۔
یہ اطلاع بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز) کی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔
******
ش ح۔ م ع ۔ م ر
U-NO. 3306
(Release ID: 2079904)
Visitor Counter : 9