نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
رٹائرڈ پلیئرز امپاورمنٹ ٹریننگ (آرای ایس ای ٹی) پروگرام
Posted On:
02 DEC 2024 6:34PM by PIB Delhi
وزارت نے 29.08.2024 کو رٹائرڈ اسپورٹس پرسن امپاورمنٹ ٹریننگ (آرای ایس ای ٹی) پروگرام شروع کیا ہے، جس کا مقصد رٹائرڈ کھلاڑیوں کے کریئر کی ترقی کو آسان بنانا ہے۔ اس میں انہیں انٹرن شپ کے ساتھ ان کی تعلیمی ترقی کے مطابق تعلیم فراہم کرکے ضروری علم اور ہنر سے بااختیار بنایا جائے گا۔ جس سے وہ مناسب کریئر کا انتخاب کر سکیں گے۔ آرای ایس ای ٹی پروگرام کا مقصد کھیلوں کے شعبے میں انسانی وسائل کے موجودہ فرق کو بھی پورا کرنا ہے۔
20 سے 50 سال کی عمر کے وہ کھلاڑی جو کھیل کے کریئر سے رٹائر ہو چکے ہیں اور جنہوں نے بین الاقوامی تمغے جیتے ہیں یا قومی کھیلوں کی فیڈریشنز، انڈین اولمپک ایسوسی ایشن، اور کھیلوں کی وزارت سے تسلیم شدہ بین الاقوامی مقابلوں یا میچوں میں حصہ لیا ہے یا ریاستی تمغہ جیتنے والے دیگر شرکاء- وہ اس پروگرام کے تحت کورسز میں شامل ہونے کے اہل ہیں۔
سولہ کورسز، ابتدائی مرحلے میں پروگرام، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ ٹرینر، اسپورٹس نیوٹریشنسٹ، اسپورٹس ایونٹ مینجمنٹ، کارپوریٹ ویلنس ٹرینر، اسپورٹس مساج، اسپورٹس انٹرپرینیورشپ، اسٹور منیجر، فٹنس سینٹر منیجر، فزیکل ایجوکیشن ٹرینر، فٹنس ٹرینر، یوگا ٹرینر، وینیو سپروائز ، سیلف ڈیفنس ٹرینر، کمیونٹی اسپورٹس ٹرینر، کیمپنگ اور ٹریکنگ گائیڈ اور سہولت نگراں اس پروگرام کے لیے اہل ہیں، اس میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ جانکاری نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ منڈاویہ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
*****
ش ح۔ ظ ا
UR No.3310
(Release ID: 2079901)
Visitor Counter : 24