وزارات ثقافت
قبائلی آبادی کی منفرد ثقافتی اور مذہبی رسومات
Posted On:
02 DEC 2024 5:26PM by PIB Delhi
ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ انتھروپولوجیکل(انسانیات) سروے آف انڈیا (اے این ایس آئی)جو کہ وزارت ثقافت کے ماتحت ایک دفتر ہے، نے مندرجہ ذیل قومی منصوبوں کے تحت ملک بھر میں مختلف قبائلی آبادیوں کی طرف سے پیروی کی جانے والی منفرد ثقافتی اور مذہبی رسومات کو سمجھنے کے لیے کئی مطالعات کیے ہیں:
پیپل آف انڈیا پروجیکٹ - اے این ایس آئی نے ہندوستان کی تمام قبائلی برادریوں سمیت 4,635 کمیونٹیز کے درمیان وسیع فیلڈ ورک کیا۔ اس جامع مطالعہ کے نتائج کو ریاست کے لحاظ سے 43 جلدوں میں مرتب کیا گیا، جس میں ان کمیونٹیز کے ثقافتی، سماجی اور مذہبی رسومات کو دستاویزی شکل دی گئی۔
ان کمیونٹیز کے طرز عمل
بطورخاص کمزور قبائلی گروہوں(پی وی ٹی جیز) کا بشریاتی مطالعہ –اے این ایس آئی نے 75 خاص طور پر کمزور قبائلی گروہوں کا تفصیلی مطالعہ کیا اور ان کے سماجی و اقتصادی حالات، ترقی کی حیثیت اور دیگر نسلی پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی۔ ہر پی وی ٹی جی کے لیے ایک مختصر نسلی خاکہ تیار کیا گیا تھا اور اس کے نتائج 2016 میں‘‘دی پرٹیکولرلی وانریبل ٹرائبل گروپس ان انڈیا: پرائیویلیجز اینڈ پریڈیکمینٹس’’(ہندستان میں خاص طور پر کمزور قبائلی گروپس:استحقاق اورناگزیر صورتحال’’ نامی کتاب میں شائع کیے گئے تھے۔
ڈی نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش، اور نیم خانہ بدوش کمیونٹیز کا ایتھنوگرافک (نسلی جغرافیہ) مطالعہ–اے این ایس آئی نے 280 ڈی نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش، اور نیم خانہ بدوش کمیونٹیز کا نسلی مطالعہ کیا۔ سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت اور نیتی آیوگ کو ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ اس منصوبے کے ایک حصے کے طور پر بہت سے قبائلی گروہوں پر ایتھنوگرافک نوٹ بھی تیار کیے گئے ۔
یہ مطالعات پورے ملک میں انجام دی گئیں۔
****
ش ح۔ ا ک ۔ ج
Uno-3298
(Release ID: 2079829)
Visitor Counter : 23