وزارات ثقافت
نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ-این جی ایم اے، جدید اور عصری ہندوستانی آرٹ کے لیے ملک کا سب سے بڑا آرٹ ادارہ
Posted On:
02 DEC 2024 5:28PM by PIB Delhi
نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ (این جی ایم اے)، دہلی حکومت ہند کی وزارت ثقافت (ایم او سی) کے تحت ایک ماتحت دفتر ہے، جو جدید اور عصری ہندوستانی آرٹ کے لیے ہندوستان کا سب سے بڑا آرٹ ادارہ ہے، جس کا واحد مقصد جدید ہندوستانی آرٹ کو فروغ دینا اور محفوظ کرنا ہے۔ اس کی دو شاخیں ہیں یعنی بنگلورو اور ممبئی۔ ہندوستان میں نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ (این جی ایم اے) فنکاروں، کیوریٹروں اور آرٹ سے محبت کرنے والوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرکے جدید اور عصری آرٹ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس میں ہندوستانی اور غیر ملکی دونوں طرح کے جدید آرٹ کے 17,000 سے زیادہ کام رکھے گئے ہیں، جو تقریباً 1850 عیسوی سے لے کر 160 سال کے عرصے پر محیط ہیں۔
نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ بھی ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے جس میں باقاعدہ نمائشیں منعقد کی جاتی ہیں جس میں جدید اور عصری ہندوستانی اور بین الاقوامی آرٹ کی وسیع اقسام کی نمائش ہوتی ہے۔ ان نمائشوں میں معروف فنکاروں کے ساتھ ساتھ ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کے فن پارے بھی پیش کیے جاتے ہیں۔ متنوع فنکارانہ تاثرات اور طرزوں کی نمائش کرکے، گیلری ناظرین کو جدید آرٹ میں بدلتے ہوئے رجحانات سے متعارف کراتی ہے۔
این جی ایم اے میں انٹرن شپ:
آرٹ اور میوزیم سے متعلق مضامین کا مطالعہ کرنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کرنے اور انہیں پیشہ ورانہ تربیت اور کیریرکی مواقع فراہم کرنے کے لیے این جی ایم اے آن دی جاب انٹرن شپ فراہم کرتا ہے۔
علم کی ترسیل کے اپنے بنیادی مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے، ہم پرجوش نوجوان پیشہ ور افراد کو اپنے وسیع ذخیرے کے ساتھ کام کرنے اور کلیدی میوزیولوجیکل تصورات سے واقف ہونے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ یہ اقدام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہمارا تجربہ کار عملہ میوزیم کے پیشہ ور افراد کی اگلی نسل کی رہنمائی اور تربیت کر سکتا ہے۔
گائیڈڈ ٹور رضاکار پروگرام:
علم کی ترسیل کی این جی ایم اے کاتعلیمی لزوم اعلیٰ ترین سطح پر ہے۔ہمارے نکتہ نظر کے اس اہم پہلو کو پورا کرنے کے لیے ہم طلباء جزووقتی معززین اور عوام الناس کو میوزیم کے توسط سے رہنمائی کرنے کے لیے متحرک کرتے ہیں اور پرجوش نوجوان رضاکاروں کی تلاش کرتے ہیں۔ہمارا دوہفتے پر مشتمل موڈیول رضاکاروں کو این جی ایم اے کے کلیکشن، جدید ہندوستانی آرٹ کے سماجی-ثقافتی حوالہ جات، سماج میں میوزیموں کے ابھرتے ہوئے رول اور مختلف آرٹ کی تیاری کی تکنیکوں میں ایک مضبوط بنیاد فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ، ثقافت کی وزارت ایک میوزیم گرانٹ اسکیم بھی چلاتی ہے جس کے تحت نئے عجائب گھروں کو مرکزی/ریاستی حکومتوں اور پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگس، سوسائٹیز، خود مختار باڈیز، لوکل باڈیز اور ٹرسٹوں کے ذریعے فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں جو کہ سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 کے تحت علاقائی سطح پریا ریاستی سطح پر رجسٹرڈ ہیں۔ موجودہ میوزیم کے قیام / ترقی کے لیے ضلعی سطح پربھی مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت جدید آرٹ میوزیم/گیلریوں کو بھی فنڈ فراہم کیا جاتا ہے۔ میوزیم گرانٹ اسکیم کے رہنما خطوط وزارت کی ویب سائٹ www.indiaculture.gov.in پر دستیاب ہیں۔
یہ اطلاع ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
************
ش ح۔م م ۔ ج ا
(U: 3296)
(Release ID: 2079828)
Visitor Counter : 31