خلا ء کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کے سرکاری دورے پر آنے والے سینئر اطالوی وزیر ایڈولفو اُرسو نے دو طرفہ تعاون کی توسیع پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی


دونوں وزراء نے سائنس، ٹیکنالوجی، اختراعات اور خلائی تحقیق کے شعبوں میں مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھانے پر مرکوز بات چیت کی

ہندوستان اور اٹلی سائنسی تحقیق میں کے میدان میں بالخصوص مشترکہ سہولیات، ٹرائسٹی میں قائم الیٹرا  کے ذریعہ طویل مدتی  شراکت دار ہیں

خلائی ٹیکنالوجی اور جدید مینوفیکچرنگ جیسے شعبوں میں ہندوستان کے ساتھ تال میل کو بڑھانے میں اٹلی کی دلچسپی کو نمایاں طور پر اجاگر کیا گیا

مودی کے وژن کے تحت ہندوستان اور اٹلی نے سائنس اور اختراع کے شعبے میں روابط کو مضبوط بنائے ہیں–  ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 02 DEC 2024 4:24PM by PIB Delhi

فی الحال ہندوستان کے سرکاری دورے پر آنے والے انٹرپرائزز اور اسپیس سمیت متعدد محکمے کےسینئر اطالوی وزیر ایڈولفو اُرسو نے آج سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)،ارتھ سائنسز اور  پی ایم او میں وزیر مملکت، محکمہ جوہری توانائی، محکمہ خلائی مشن، وزارت عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، ڈاکٹر جتیندر سنگھ  کے ساتھ ملاقات کی اوردو طرفہ تعاون کی توسیع پر تبادلہ خیال  کیا ۔

دونوں وزراء کے درمیان ملاقات میں سائنس،ٹیکنالوجی، اختراعات اور خلائی تحقیق کے شعبوں میں باہمی تال میل کی کوششوں کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مسٹر ایڈولفو کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ہند-اطالوی تعلقات کی مضبوط بنیاد پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011PSM.png

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان اور اٹلی کے درمیان سائنسی تعاون کے شعبے میں  تال میل کی فعال تاریخ  رہی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، ہم اختراعات اور ٹیکنالوجی کی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے فعال اقدامات کر رہے ہیں جن سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچ رہے ہیں۔

ملاقات کے دوران خلائی ٹیکنالوجی اور جدید مینوفیکچرنگ جیسے شعبوں میں ہندوستان کے ساتھ تعاون کو بڑھانے میں اٹلی کی دلچسپی کو نمایاں طور پر اجاگر کیا گیا۔ دونوں ممالک نے مشترکہ اقدامات کے ذریعہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے اور پائیدار مستقبل کے لیے جدید حل پیش کرنے کی صلاحیت کا اعتراف کیا۔

ہندوستان اور اٹلی  کے درمیان  سائنسی تحقیق میں، خاص طور پر ٹرائسٹی میں قائم الیٹرا اور مشترکہ سہولیات کے ذریعے طویل مدتی شراکت قائم ہے۔ ہندوستانی سائنسدان اپنے اطالوی ہم منصبوں کے بعد اس سہولت کے دوسرے سب سے بڑے استعمال کنندہ ہیں۔ 2016 کے بعد سے مشترکہ طور پر تعمیر شدہ ڈفریکشن بیم لائنز’ ایکس آر ڈی 2‘اور 'ایکسپریس' سے مادی سائنس اور انجینئرنگ میں جدید ترین تحقیق میں مدد ملی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ باہمی تال میل کی ان کوششوں سے ہمارے دونوں ملکوں کے باہمی اعتماد اور مشترکہ وژن کی عکاسی ہوتی ہے۔  باہمی تال میل کا آئندہ ایگزیکٹیو پروگرام برائے 2027-2025  سے مشترکہ تحقیقی منصوبوں کی مالی اعانت کے ذریعے ہماری شراکت داری کو مزید تقویت  ملے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00231D6.png

دوطرفہ ملاقات  سے ہندوستان کے تیزی سے بڑھتے ہوئے اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام میں تعاون کے امکانات کو اجاگر کیا گیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ملک کی  حصولیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اسٹارٹ اپس کے معاملے میں عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر ہے، جس میں یونیکورن کمپنیاں متحرک معیشت میں پھل پھول رہی ہیں۔ یہ ماحولیاتی نظام انٹرپرینیورشپ اور اختراع میں ہند-اطالوی شراکت داری کے لیے ساز گار ماحول فراہم کرتا ہے۔

اس سلسلے کو آگے بڑھانے کے لیے دونوں وزراء نے ہند-اطالوی اختراع اور انکیوبیشن ایکسچینج پروگرام کی تجویز پیش کی۔ اس پہل کا مقصد دونوں ممالک کے اسٹارٹ اپس، تعلیمی اداروں اور پالیسی سازوں کو آپس میں جوڑنا ، جدت طرازی اور مشترکہ مہارت سازی کی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔

اٹلی کے خلائی وزیر کے طور پر ایڈلفواُرسو کے کردار کے تناظر میں ، فطری طور پر دوطرفہ بات چیت میں خلائی تعاون میں بڑھتے ہوئے مواقع کو بھی شامل کیا گیا۔ ہندوستان کا نموپذیر اسپیس ٹیک ایکو سسٹم، پرائیویٹ سرمایہ اور کاروباری توانائی کی معاونت  سے، مشترکہ اقدامات کے لیے بے شمار گوشے مہیا کرتا ہے ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کی خلائی صنعت انقلابی مرحلے سے گزر رہی ہے۔ اٹلی کے ساتھ تال میل کے ذریعہ سیٹلائٹ ٹیکنالوجی، بعید خلائی دریافت اور دیگرشعبوں میں پیش رفت میں  تیزی آسکتی ہے۔

دوطرفہ ملاقات میں انڈسٹری4.0، ایڈوانس مینوفیکچرنگ، مصنوعی ذہانت، صاف توانائی اور کوانٹم ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں ممکنہ شراکت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ دونوں وزراء نے غیر فعال صنعتی تحقیق و ترقی کے پروگرام کو بحال کرنے اور ایس ایم ایز اور اسٹارٹ اپس سمیت تعلیمی اور صنعتی تال میل کے لیے نئی راہیں شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے معلومات کے تبادلے اور ایکسپوزر وزٹ کو فروغ دینے کے لیے دو طرفہ پروگراموں سے فائدہ اٹھانے کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میک ان انڈیا اور اسٹارٹ اپ انڈیا جیسی پہل کے ذریعہ سستی رسائی پر ہماری توجہ سے گہرے  تال میل کے لیے مضبوط بنیاد فراہم ہوتی ہے۔

اعلیٰ سطح کی بات چیت سے ہندوستان اور اٹلی کے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے، ترقی اور اختراع کے نئے مواقع کھولنے کے تئیں  دونوں ملکوں کی عہد بندی کی عکاسی ہوتی ہے۔

 ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آخر میں کہا،"یہ شراکت داری جدت طرازی، شمولیت اور عمدگی سے لیس مشترکہ مستقبل کی تعمیر سے متعلق ہے۔ ہم ساتھ مل کر نمایاں سنگ میل طے کر سکتے ہیں جس سے ہمارے ملکوں اور دنیا کو فائدہ پہنچ سکتے ہیں۔"

 

***************

(ش ح۔م ش۔ش ت)

U:3292

 


(Release ID: 2079823) Visitor Counter : 33


Read this release in: English , Hindi , Tamil