شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جی ڈی پی کی گنتی

Posted On: 02 DEC 2024 3:28PM by PIB Delhi

حکومت نے 12-2011 سے 23-2022 تک مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی تالیف کے لیے بنیادی سال کو اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں، ریزرو بینک انڈیا، اکیڈمیاں اور محققین کے نمائندوں پر مشتمل قومی کھاتوں کے اعدادوشمارپر ایک مشاورتی کمیٹی (اے سی این اے ایس) تشکیل دی گئی ہے تاکہ اعداد و شمار کے نئے ذرائع کی نشاندہی کی جا سکے اور نظر ثانی شدہ سیریز میں قومی کھاتوں کے اعدادوشمار کو مرتب کرنے کے طریقہ کار پر مشورہ دیا جا سکے۔

اے سی این اے ایس کی تشکیل، قومی شماریاتی نظام میں ہم آہنگ معیار کی رپورٹنگ کو فروغ دینے کے لیے اعداد و شمار کے ڈھانچے کو معیاری بنانا اور انتظامی ڈیٹا کا استعمال  جیسے اقدامات حکومت کی جانب سے شماریاتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے کی جانے والی کارروائیاں ہیں۔

یہ معلومات شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزارت منصوبہ بندی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور ثقافت کی وزارت میں وزیر مملکت راؤ اندرجیت سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب  میں فراہم کیں۔

****

ش ح۔  ا ک  ۔ ج

Uno-3285


(Release ID: 2079739) Visitor Counter : 21


Read this release in: English , Hindi , Tamil