مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محفوظ ایس ایم ایس سروس کے لیے میسج ٹریس ایبلٹی کا نفاذ

Posted On: 30 NOV 2024 8:23PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا(ٹرائی) نے ٹیکسٹ پیغامات کی محفوظ ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں جن میں تجارتی پیغامات بھیجنے والوں کی مکمل ٹریسنگ(سراغ لگانا) کو یقینی بنانے کے اقدامات بھی شامل ہیں۔

پیغام کی ٹریس ایبلٹی(سراغ پذیری) کو بڑھانے کے لیے، ٹرائی نے 20 اگست 2024 کو ہدایت جاری کی اور اس بات کو  لازمی قرار دیا کہ بھیجنے والوں سے وصول کنندگان تک کے تمام تجارتی پیغامات یکم نومبر 2024 سے قابل سراغ ہونے چاہئیں۔ ان ہدایات کی تعمیل میں، تمام رسائی فراہم کرنے والوں نے اس کے بعد سے مطلوبہ تکنیکی حل تعینات کر دیے ہیں۔ تاہم، تکنیکی اپ گریڈ کے لیے منتقلی کا وقت فراہم کرنے کے لیے، اور تجارتی پیغامات بھیجنے والوں یعنی پرنسپل اینٹیٹیز (پی ایز) اور ٹیلی مارکیٹرس( ٹی ایمز) کے ذریعے چین ڈیکلریشن، ٹرائی نے اپنی 28 اکتوبر 2024 کی ہدایت کے مطابق، آخری تاریخ کو 30 نومبر 2024 تک بڑھا دیا۔

بیداری پیدا کرنے کے لیے، ٹرائی کے ذریعہ مختلف سیکٹر ریگولیٹرز(آر بی آئی، سیبی، پی ایف آر ڈی اے اور آئی آر ڈی اے آئی)، مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے محکموں اور دیگر تنظیموں کومواصلات جاری کئے گئے اور ان سے درخواست کرتے ہوئے  کہ وہ اپنے دائرہ اختیار کے تحت پی ای کو ضوابط کی جلد تعمیل کے لیے حساس بنائیں۔ اس کے علاوہ، رسائی فراہم کرنے والوں کے ساتھ مل کر ٹرائی  کے ذریعہ ویبینار کا اہتمام کیا گیا جس میں پی ایز، ٹی ایمز ، مرکزی اور ریاستی حکومت کے محکموں، سیکٹر ریگولیٹرز اور انڈسٹری ایسوسی ایشنز جیسے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ پی ای اینڈ ٹی ایمز کے ساتھ براہ راست مشغولیت کے لیے، رسائی فراہم کرنے والوں کے ذریعے اضافی ویبنرز، ای میل کمیونیکیشنز اور انٹرایکٹو سیشنز کا اہتمام کیا گیا۔

ان کوششوں کے نتیجے میں، ستائیس ہزار سے زائد پی ای  پہلے ہی متعلقہ رسائی فراہم کنندگان کے ساتھ اپنے چین رجسٹر کر چکے ہیں اور مزید رجسٹریشن تیزی سے جاری ہے۔ رسائی فراہم کرنے والوں نے تمام پی ای اور ٹی ایم  کو انتباہی نوٹس بھیجنا جاری رکھے ہوئے ہیں جنہوں نے ابھی تک ضروری تبدیلیاں نافذ نہیں کی ہیں۔

اس لیے اتھارٹی نے پی ای-ٹی ایم چین ڈیکلریشن کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے بعد، رسائی فراہم کنندہ/سی او اے آئی کی درخواست پر غور کرنے کے بعد اور 28 اکتوبر 2024 کو اپنی سابقہ ​​ہدایت میں جزوی ترمیم کرتے ہوئے، رسائی فراہم کرنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سبھی کے ذریعے پی ای-ٹی ایم چین کے اعلان کو تازہ ترین 10 دسمبر 2024 تک یقینی بنائیں اور پی ای اورٹی ایم  کو وارننگ جاری کرتے رہیں جو پی ای اورٹی ایم  جو روزانہ کی بنیاد پر پی ای-ٹی ایم چین بائنڈنگ پر ڈیفالٹ ہوتے ہیں۔ 11 دسمبر 2024 سے، کوئی بھی ٹریفک (پیغامات) جہاں ٹیلی مارکیٹرز کی چین کی وضاحت نہیں کی گئی ہے یا پہلے سے طے شدہ چین سے میل نہیں کھاتی ہے، کو مسترد کر دیا جائے گا۔ پی ایز  اور ٹی ایمز کو پھر سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ترجیحی بنیاد پر چین کے ڈکلیریشن کو  تیز کریں کیونکہ کوئی بھی پیغام جو سراغ پذیری کے  ضابطےکا التزام نہیں کرے گا  اسے 11 دسمبر 2024 سے  مسترد کر دیا جائے گا ۔

****

ش ح۔  ا ک  ۔ ج

Uno-3281


(Release ID: 2079719) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Hindi