نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ شمال مشرق تیزی سے قومی زندگی میں شامل ہورہا ہے


ہم کسی بھی مفاد کو اپنے قومی مفاد سے بالاتر نہیں رکھ سکتے، قوم سب سے پہلے ہے، قوم کا اتحاد سب سے پہلے ہے، نائب صدر کا زور

نائب صدر نے کہا کہ سب کا مفاد ملک کی خوشحالی اور قوم پرستی کی ترقی میں مضمر ہے

نائب صدر نے کہا کہ سمودھان دِوس منانا اور سمودھان ہتیا دِوس کو یاد کرنا ہمارے ماضی کے بارے میں بیداری کو یقینی بناتا ہے اور ہماری جمہوری اقدار کی حفاظت کرتا ہے

نائب صدر جمہوریہ نے ایٹا نگر میں اروناچل پردیش اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کیا

Posted On: 30 NOV 2024 7:40PM by PIB Delhi

نائب صدر جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج کہا کہ شمال مشرق تیزی سے قومی زندگی میں داخل ہو رہا ہے، اب 17 ہوائی اڈے، 20 آبی گزرگاہیں اور گہری ڈیجیٹل رسائی ہے۔ خطے کی نامیاتی اور قدرتی کھیتی دیگر ریاستوں کے لیے ایک نمونہ پیش کرتی ہے اور اس کے مقامی وسائل جیسے بانس، ربڑ اور ریشم مارکیٹ کے لئے بے پناہ مواقع پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے و ریاست کی ترقی اور ہندوستان کے اتحاد اور خوشحالی میں اس کے تعاون کی تعریف کی۔

 

آج اروناچل پردیش قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب جگدیپ دھنکھر نے کہا کہ ایکٹ ایسٹ پالیسی نے لک ایسٹ پالیسی کو ایک فعال اور تبدیلی کی سطح پر پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  عزت مآب وزیراعظم  لک ایسٹ نظریے کو اگلی سطح پر لے گئے ہیں، ایک زیادہ فعال سطح جو زمینی حقائق کو متاثر کر سکتی ہے اور تبدیلی کا باعث بن سکتی ہے اور یہی ایکٹ ایسٹ پالیسی ہے۔

 

جناب جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ ہماری سیاسی پارٹیوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ آخرکار ملک کی خوشحالی اور قوم پرستی کے پھلنے پھولنے میں سبھی کا مفاد شامل ہے۔ ہم کسی بھی حالت میں کسی بھی مفاد کو اپنے قومی مفاد سے بالاتر نہیں رکھ سکتے۔ قوم سب سے پہلے، قوم کا اتحاد سب سے پہلے ہے۔

ہندوستان کے جمہوری اخلاقیات پر نائب صدر نے قانون سازی کے کام میں رکاوٹوں کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس ملک میں اس طرح کے ہنگامے کے متحمل نہیں ہو سکتے جو جمہوریت کی ماں ہے، سب سے بڑی جمہوریت ہے۔ ہم آئین کی روح کے خلاف کیسے جا سکتے ہیں؟ ہم اپنی ذمہ داریوں سے کیسے بھاگ سکتے ہیں؟

 

انہوں نے ’’ووکل فار لوکل ‘‘کی اہمیت کو بھی یاد دلایا، انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کی آواز بنیں- روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، زرمبادلہ کو تحفظ ملے گا، اور کاروباری صلاحیتوں کو فروغ ملے گا۔ہم قالین سے لے کر فرنیچر، الیکٹرانکس، کھلونے، پتنگیں، دیے اور موم بتیاں درآمد کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے جو اس ملک میں بنتی ہیں۔

گورننس پر اظہار خیال کرتے ہوئے، جناب دھنکھڑنے کہا کہ بدعنوانی کو ٹیکنالوجی کے ذریعے بے اثر کیا گیا ہے، حکمرانی میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ متغیر ٹیکنالوجی کی بدولت، اب فوائد کی منتقلی میں کوئی انسانی انٹرفیس نہیں ہے۔ یہ سب ڈیجیٹل، براہ راست، اور ہموار ہے۔

 

نائب صدر  نے سمودھان دِوس اور سمودھان ہتیا دِوس کی یاد منانے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی،انہوں نے کہا کہ یوم آئین منانا ہمیں سب کے لیے انصاف، مساوات اور بھائی چارے کو یقینی بنانے کے ہمارے عہد کی یاد دلاتا ہے۔ سمودھان ہتیا دِوس یہ یقینی بناتا ہے کہ ہم تاریخ کے تاریک ادوار، جیسے ایمرجنسی کے خلاف چوکس رہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ اس ملک میں 21 ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی۔ قوم سے محبت کرنے والے، جمہوریت سے محبت کرنے والے اور ان میں سے بہت سے آزادی پسند لوگوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انہین انصاف  نہیں ملا، ، انہیں آزادی کا حق نہیں ملا۔

اپنے خطاب کے اختتام پر، جناب دھنکھڑ نے اتحاد اور قوم پرستی کی اہمیت کو دہراتے ہوئے کہا کہ ہم صرف اس لئے ہم ایک نہیں ہیں ، کیونکہ ایک دوسرے کی زبان جانتے ہیں، ہم ایک ہیں، کیونکہ ہم اس عظیم ملک سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس موقع اروناچل پردیش کے لیفٹیننٹ جنرل کیولیہ تریوکرم پرنائک، پی وی ایس ایم، یو وائی ایس ایم، وائی ایس ایم (ریٹائرڈ)، اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب پوما کھانڈو، اروناچل پردیش قانون سازاسمبلی کے اسپیکرجناب تیسم پونگٹے اور دیگر معززین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

مکمل متن یہاں پڑھیں:https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2079411

 

****

ش ح۔ع و ۔ع د

U NO: 3269

 


(Release ID: 2079659) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Hindi , Assamese