وزارت خزانہ
سی بی ڈی ٹی نے سیکشن 92ای کے مطابق رپورٹ جمع کرنے والوں کیلئے تشخیصی سال 2024-25میں ریٹرن فائل کرنے کی مقررہ تاریخ میں توسیع کی
Posted On:
01 DEC 2024 8:25PM by PIB Delhi
انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 (ایکٹ) کے تحت 139(1) کے تحت تشخیصی سال 2024-25میں آمدنی کی ریٹرنجمع کرنے کی مقررہ تاریخ30نومبر ہے ،اس صورت میں کہ ٹیکس دہندگان کو سیکشن 92ای کے مطابق رپورٹ جمع کرانی ہے۔
سیکشن 139 کے وضاحت نامہ 2 کی ذیلی دفعہ (1) کی شق (اے اے) کے تحت آنے والوں کیلئےریٹرن جمع کرانے کی اصل تاریخ30 نومبر 2024 مقرر کی گئی لیکن اب سی بی ٹی ڈی نے سرکلر نمبر18/2024 in F.No.225/205/2024/ITA-II کے ذریعہ اس میں 15 دسمبر 2024 تک توسیع کردی ہے۔
سرکلر تک سرکاری ویب سائٹ www.incometaxindia.gov.in پر رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
****
ش ح ۔ اص
U.No:3263
(Release ID: 2079585)
Visitor Counter : 24