سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر موصوف نے انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول 2024 کے موقع پر ملک بھر کے ادارہ جاتی رہنماؤں کی گول میز سے خطاب کیا


ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ہندوستان کی پائیدار اقتصادی ترقی کی کلید کے طور پر اسٹارٹ اپ-صنعت کے مضبوط رابطے پر زور دیا

ہندوستان کا زرخیز روایتی علم اور جدید ٹیکنالوجی ایک ساتھ مل کر منفرد برتری پیش کرتے ہیں

خلائی آغاز، ویکسین کی ترقی اور لیوینڈر اختراع کی کامیابی ملک کی سائنسی صلاحیتوں کا جیتا جاگتا ثبوت ہے

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے گوہاٹی سائنس اعلامیہ - 2024 پر دستخط کیا

Posted On: 01 DEC 2024 4:12PM by PIB Delhi

انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول (آئی آئی ایس ایف) 2024 کے موقع پر ملک بھر کے ادارہ جاتی رہنماؤں کی گول میز سے خطاب کرتے ہوئے، سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ ارضیاتی سائنس، پی ایم او، محکمہ جوہری توانائی، خلائی محکمہ، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ہندوستان کی پائیدار اقتصادی ترقی کی کلید کے طور پر اسٹارٹ اپ-صنعت کے مضبوط رابطے پر زور دیا۔

گول میز میں تمام اہم تحقیقی و ترقیاتی اداروں کے سربراہان، یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر اور بعد ازاں صنعت کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

گول میز پر ایک متاثر کن خطاب میں، وزیر موصوف نے زیادہ سے زیادہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے تحقیق، اکیڈمیا، اسٹارٹ اپس اور صنعت کی مکمل ہم آہنگی پر زور دیا۔ انھوں نے ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی طرف ہندوستان کے سفر کو آگے بڑھانے میں سائنس اور اختراع کے اہم رول پر روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایک اسٹریٹجک، باہمی تعاون پر مبنی نقطہ نظر پر زور دیا جس میں اکیڈمیا، تحقیقی ادارے اور صنعت شامل ہیں تاکہ ہندوستان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جا سکے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ہندوستان کے زرخیز روایتی علم اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ اس کے خصوصی اثاثوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا جو ایک ساتھ مل کر ایک منفرد برتری پیش کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جب آپ ہمارے روایتی علم کو جدید سائنس کے ساتھ جوڑتے ہیں، تو آپ ایک خصوصی ہندوستانی کاک ٹیل بناتے ہیں جو ہمیں عالمی سطح پر منفرد کرتا ہے۔

وزیر موصوف نے نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن کو ایک اہم قدم کے طور پر سراہتے ہوئے کہا کہ اس کے پاس ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان گہرے تعاون کو فروغ دینے کی صلاحیت ہے۔ بایوٹیک اور خلائی شعبوں کی مثالوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے عالمی شراکت داری میں اضافہ کرنے پر زور دیا جو ہندوستان کی سائنسی کوششوں کو وسعت دینے کے لیے بین الاقوامی مہارت اور صنعت کے رہنماؤں کو ایک ساتھ لائے گی۔

 

 

صنعت اور سائنس کے درمیان زیادہ انضمام کی ضرورت پر توجہ دیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سائنسی تحقیق کو مارکیٹ کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے اسٹارٹ اپ کو برقرار رکھنے اور ایک ماحولیاتی نظام کی تشکیل میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے کردار پر زور دیا جہاں جدت طرازی کو پروان چڑھایا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں صنعت کے رہنماؤں کو نہ صرف شرکا کے طور پر بلکہ شراکت دار کے طور پر شامل کرنا چاہیے جو تحقیق اور ترقی کی سمت کو تشکیل دینے میں مدد کرتے ہیں۔ انھوں نھے وہاں موجود بہت سے سائنسدانوں کے جذبات کی بازگشت کرتے ہوئے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کا مستقبل عوامی-نجی شراکت داری اور باہمی تعاون کے ساتھ مسائل کے حل کے کلچر کو فروغ دینے پر منحصر ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے تیزی سے ابھرتی ہوئی عالمی معیشت کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ایک ہنر مند افرادی قوت پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انھوں نے جدید ترین ٹیکنالوجی جیسے مصنوعی ذہانت (AI)، انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT)، کوانٹم کمپیوٹنگ، اور پائیدار مینوفیکچرنگ کو تحقیق اور تعلیمی پروگراموں میں شامل کرنے پر زور دیا، جسے انھوں نے ہندوستان کی مستقبل کی تیاری کے لیے ضروری قرار دیا۔ اس کے علاوہ، انھوں نے ادارہ جاتی مہارت اور بنیادی ڈھانچے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نوجوان اختراع کاروں اور اسٹارٹ اپ کو با اختیار بنانے، جب کہ اسٹارٹ اپ انڈیا اور اٹل انوویشن مشن جیسے اقدامات کو ادارہ جاتی فریم ورک میں شامل کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

 

 

اپنے اختتامی کلمات میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سامعین کو یاد دلایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں پیدا ہونے والے اعتماد اور رفتار کو عمل میں لانا چاہیے۔ سائنس بھارت کے مستقبل کے لیے محرک ثابت ہو گی، انھوں نے وہاں موجود لوگوں سے حکمت عملی بنانے اور متحد وژن کے ساتھ آگے بڑھنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی بہتری کے لیے اپنی اجتماعی طاقت کو بروئے کار لائیں اور سائنس اور ٹیکنالوجی میں عالمی رہنما کے طور پر ہندوستان کو تسلیم کیے جانے کی سمت میں اپنا تعاون کریں۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع۔م  ر

01-12-2024

U: 3253

 


(Release ID: 2079537) Visitor Counter : 39


Read this release in: English , Hindi , Assamese , Tamil