کوئلے کی وزارت
نومبر دو ہزار چوبیس میں کوئلے کی مجموعی پیداوار 90 اعشاریہ 62ملین ٹن تک پہنچ گئی
Posted On:
01 DEC 2024 4:20PM by PIB Delhi
وزارتِ کوئلہ نے نومبر 2024 میں ایک شاندار سنگ میل عبور کیا ہے، جہاں کوئلے کی مجموعی پیداوار 90.62 ملین ٹن (عارضی) تک پہنچ گئی، جو پچھلے سال اسی مہینے میں 84.52 ملین ٹن تھی، جس میں 7.20 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
کیپٹو اور دیگر اداروں سے کوئلے کی پیداوار میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے، جو نومبر 2024 میں 17.13 ملین ٹن (عارضی) تک پہنچ گئی، جبکہ نومبر 2023 میں یہ 12.44 ملین ٹن تھی، جس میں 37.69 فیصد (عارضی) کا شاندار اضافہ ہوا ہے۔
مالی سال 2024-25کے دوران نومبر 2024 تک مجموعی طور پر کوئلے کی پیداوار 628.03 ملین ٹن (عارضی) تک پہنچ گئی، جبکہ مالی سال 2023-24کے اسی عرصے کے دوران یہ 591.32 ملین ٹن تھی، جو 6.21 فیصد (عارضی) کے اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔
اس کے علاوہ نومبر 2024 میں کوئلے کی ترسیل میں مستقل بہتری دیکھی گئی، جو 85.22 ملین ٹن (عارضی) تک پہنچ گئی، جبکہ نومبر 2023 میں یہ 82.07 ملین ٹن تھی، جس میں 3.85 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ کیپٹو اور دیگر اداروں سے کوئلے کی ترسیل میں تیز اضافہ ہوا، جو نومبر 2024 میں 16.58 ملین ٹن تک پہنچ گئی، جبکہ نومبر 2023 میں یہ 13.19 ملین ٹن تھی، جس میں 25.73 فیصد کا شاندار اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔
مالی سال 2024-25کے دوران نومبر 2024 تک مجموعی طور پر کوئلے کی ترسیل 657.75 ملین ٹن (عارضی) تک پہنچ گئی، جبکہ پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں یہ 623.78 ملین ٹن تھی، جس میں 5.45 فیصد (عارضی) اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
وزارتِ کوئلہ ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کوئلے کی پیداوار بڑھانے، ترسیل کی کارکردگی میں بہتری لانے اور ملک بھر میں کوئلے کی بلاتعطل دستیابی یقینی بنانے پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-3252
(Release ID: 2079533)
Visitor Counter : 23