سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کے تینتالیسویں بین الاقوامی تجارتی میلےمیں محروم طبقے کے کاریگروں کے اسٹالوں نے تقریباً پانچ کروڑ پچاسی لاکھ روپے کی ریکارڈ فروخت درج کی۔

Posted On: 01 DEC 2024 11:05AM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے زیرِ حمایت پسماندہ کاریگروں کے اسٹالز نے،حال ہی میں نئی دہلی میں 43ویں ہندوستانی بین الاقوامی تجارتی میلے(آئی آئی ٹی ایف 2024) ، کے دوران غیر متوقع طور پر بڑی تعداد میں خریداروں کی توجہ حاصل کی اور تقریباً پانچ کروڑ پچاسی لاکھ روپے کی ریکارڈ فروخت درج کی۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر، ڈاکٹر وریندر کمار نے 15 نومبر 2024 کو بھارت منڈپم میں اپنی وزارت کے پویلین کا افتتاح کیا تھا۔

Total Sale

Corporations of M/o SJ&E

(No. of Stalls)

S. No.

1,59,00000

NSFDC (30)

1.

1,25,00000

NBCFDC (30)

2.

1,96,00000

NSKFDC (30)

3.

1,05,00000

VIP reference (8)

4.

5,85,00000

 

Total

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اس میلے میں 18 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرگرم شرکت دیکھی گئی، جن میں آسام، چندی گڑھ، چھتیس گڑھ، دہلی، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، منی پور، پڈوچیری، پنجاب، راجستھان، اتر پردیش، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال شامل ہیں۔

نمائش میں پیش کیے گئے مصنوعات کی رینج میں تیار شدہ ملبوسات، دستکاری، بلاک پرنٹنگ، زری سلک، چندیری ساڑیاں، مصنوعی زیورات، چمڑے کی اشیاء، کڑھائی، جوتے، اونی اشیاء، ہاتھ سے بنی تھیلیاں، بانس و سرکنڈے کی مصنوعات، اچار، نمکین، اگربتی و عطر، راجستھانی موجڑی اور کھلونے وغیرہ شامل تھے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔  ول

Uno-3244

 

 


(Release ID: 2079488) Visitor Counter : 24