وزارت دفاع
آٹم ٹرم 2024- پاسنگ آؤٹ پریڈ
Posted On:
30 NOV 2024 4:05PM by PIB Delhi
30 نوبر 2024 کو ، سنیچر کے روز، ایزیمالا میں بھارتی بحریہ کی اکادمی (آئی این اے) میں منعقدہ ایک شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ (پی او پی) میں، 107ویں بھارتی بحریہ اکادمی کورس کے مڈشپ مین، 38ویں اور 39ویں نول اورینٹیشن کورس (توسیع شدہ) کے کیڈٹس، 39ویں نول ارینٹیشن کورس (باقاعدہ)، اور 40ویں نول ارینٹیشن کورس (کوسٹ گارڈ اور غیر ملکی) کے کیٹڈس پر مشتمل مجموعی طور پر 239 زیر تربیت فوجی جوانوں نے کامیابی کے ساتھ ایب انیٹیو تربیت مکمل کی۔ پاسنگ آؤٹ زیرتربیت فوجی جوانوں میں چار ممالک کے آٹھ غیر ملکی کیڈٹس اور 29 زیر تربیت خواتین شامل تھیں۔
بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی نے پریڈ کا جائزہ لیا، جنہوں نے رسمی جائزے کے بعد قابل مڈشپ مین اور کیڈٹس کو میڈل سے نوازا۔ مہمان خصوصی کے ساتھ محترمہ ششی ترپاٹھی، صدر نیول ویلفیئر اینڈ ویلنس ایسوسی ایشن (این ڈبلیو ڈبلیو اے) تھیں۔ وی اے ڈی ایم وی سرینواس، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف، سدرن نیول کمانڈ نے کنڈکٹنگ آفیسر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وی اے ڈی ایم سی آر پروین نائر، کمانڈنٹ، انڈین نیول اکیڈمی، مسز دیپا بھٹ، صدر، این ڈبلیو ڈبلیو اے ایزیمالا کے ساتھ، اس موقع پر موجود تھے۔
غیر معمولی حصولیابیوں کے اعتراف کے طور پر مندرجہ ذیل ایوارڈس پیش کیے گئے:-
(اے) انڈین نیول اکیڈمی بی ٹیک کورس کے لیے صدر کا طلائی تمغہ مڈشپ مین آیوش کمار سنگھ کو دیا گیا۔
(بی) اسی کورس کے لیے سی این ایس نقرئی تمغہ اور ایف او سی- اِن- سی ساؤتھ کانسی کا تمغہ بالترتیب مڈشپ مین کرن سنگھ اور مڈشپ مین کارتیکی وی ورنیکر کو دیا گیا۔
(سی) ایس ایل ٹی ریتک مشرا نے نیول اورینٹیشن کورس (توسیع شدہ) کے لیے سی این ایس گولڈ میڈل حاصل کیا، جبکہ کیڈٹ سرجن جین اور ایس ایل ٹی بوڈیکر ایس سبھاش کو بالترتیب ایف او سی – اِن – سی ساؤتھ نقرئی تمغہ اور کمانڈنٹ آئی این اے برونز میڈل سے نوازا گیا۔
(ڈی) ایس ایل ٹی ایشا شاہ نے 39 این او سی ریگ کے لیے سی این ایس طلائی تمغہ ، کمانڈنٹ آئی این اے نقرئی تمغہ اور بہترین آل راؤنڈ خواتین کیڈٹس کے لیے زمورین ٹرافی بالترتیب ایس ایل ٹی میتھی نیسیگا ٹی اور ایس ایل ٹی ایشا شاہ کو دی گئی۔
(ای) ڈائریکٹر جنرل کوسٹ گارڈ بہترین اسسٹنٹ کمانڈنٹ کا ایوارڈ اسسٹنٹ کمانڈنٹ آکاش تیواری کو دیا گیا۔
کامیاب ٹرینیز نے چمکتی ہوئی رسمی تلواروں اور رائفلوں کے ساتھ سلامی پیش کرتے ہوئے شاندار انداز میں مارچ کیا، جب وہ سلو مارچ میں اکیڈمی کے کوارٹر ڈیک سے اولڈ لینگ سائین کی تیز آواز دھن پر گزرے۔ اس پُرجوش الوداعی، جو دنیا بھر کی مسلح افواج میں ایک روایت ہے، نے انڈین نیول اکیڈمی میں ان کے ’اَنتم پَگ ‘یا آخری قدم کو نشان زد کیا۔ قابل فخر والدین، اپنے بچوں کے سفر میں اس سنگ میل کا مشاہدہ کرتے ہوئے، اپنی شاندار کامیابیوں کا جشن مناتے ہوئے خوشی اور فخر سے جھوم اٹھے۔ یہ تقریب تربیت حاصل کرنے والوں کی اکیڈمی میں سخت تربیت کے دوران ان کی محنت، لچک اور لگن کا بہترین نتیجہ تھی۔
بحریہ کے سربراہ نے پریڈ کے دوران تربیت حاصل کرنے والوں کو ان کے بے مثال ٹرن آؤٹ اور ڈرل موومنٹ پر مبارکباد دی۔ انہوں نے قوم کی خدمت کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے اپنے بچوں کو اسلحہ کے عظیم پیشے کے انتخاب میں تعاون کرنے پر والدین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بین الاقوامی تربیت یافتہ افراد کے انضمام پر بھی زور دیا، جس سے ہندوستان کے غیر ملکی تعاون کو تقویت ملتی ہے اور آئی این اے کی عالمی معیار کی تربیتی سہولیات کی نمائش ہوتی ہے۔ پاسنگ آؤٹ ٹرینیز سے خطاب کرتے ہوئے، سی این ایس نے فوجی قیادت کے لازوال ستونوں - ہمت، لچک اور دیانت پر زور دیا اور اس بات کو اجاگر کیا کہ فوجی رہنماؤں کی اصل طاقت "ان کی پیش بندی کی مہارت، فیصلہ کن انداز میں کام کرنے، اور اپنی ٹیموں کو ہر آپریشن اور مشن کامیابی دلانے کے لیے ترغیب فراہم کرانے اور کسی بھی چنوتی سے نمٹنے" میں مضمر ہے۔ اب جبکہ زیر تربیت افراد کمیشنڈ افسران کے طور پر بحریہ کی اکادمی سے باہر آنے کے لیے تیار ہیں، اس موقع پر سی این ایس انہیں یاد دہانی کرائی کہ ’’قومی سلامتی کا ذمہ اب آپ کے کاندھوں پر ہے۔ اسے فخر کے ساتھ قبول کریں، فخر کے ساتھ اس ذمہ داری کو نبھائیں، اور اس خدمت میں کبھی کوتاہی نہ کریں۔‘‘
پریڈ کے بعد، سی این ایس، ایف او سی آئی این سی (ساؤتھ) اور کمانڈنٹ آئی این اے نے دیگر معززین کے ساتھ اسٹرائپ شپنگ تقریب میں شرکت کی جہاں ٹرینیز نے پہلی بار اپنی بحری پٹیوں کو آراستہ کیا۔ انہوں نے تربیت حاصل کرنے والوں اور ان کے اہل خانہ سے چائے پر بات چیت کی اور انہیں تربیت کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی۔ نئے کمیشنڈ افسران اب نیول اور کوسٹ گارڈ کے مختلف بحری جہازوں اور اداروں میں جائیں گے، جبکہ غیر ملکی کیڈٹس اپنی اپنی بحری افواج میں واپس جائیں گے۔ اب جبکہ یہ افسران اپنے پیشہ وارانہ سفر کا آغاز کر رہے ہیں، یہ اپنے متعلقہ شعبوں میں مزید مہارت حاصل کریں گے، اور فرض، فخر اور ہمت کی بنیادی اقدار کو برقرار رکھیں گے۔
******
(ش ح –ا ب ن-ر ا)
U.No:3236
(Release ID: 2079398)
Visitor Counter : 35