وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے ) نے کوچی میں این پی ایس کے موضوع پر کارپوریٹ بیداری پروگرام منعقد کیا


کیرالہ نے این پی ایس کے تحت نجی شعبے کے 3.38فیصد  صارفین کے ساتھ این پی ایس کو اپنانے میں اپنی شراکت داری میں حوصلہ افزا نمو ظاہر کی ہے، جس سے اسکیم کے فوائد کے بارے میں افزوں بیداری کا اظہار ہوتا ہے

Posted On: 29 NOV 2024 8:02PM by PIB Delhi

پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے ) نے آج فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فکی) کے تعاون سے نیشنل پنشن سسٹم (این پی ایس) کے موضوع ایک باہم اثر پذیر کارپوریٹ بیداری پروگرام کا اہتمام کیا۔ اس تقریب نے ریٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی کے اہم کردار پر زور دیا اور اس کا مقصد کارپوریٹ اداروں اور افراد کو طویل مدتی مالیاتی تحفظ کے لیے این پی ایس کو اپنانے کی ترغیب فراہم کرنا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EN2K.jpg

اپنے کلیدی خطاب کے دوران، ڈاکٹر دیپک موہنتی، چیئرمین، پی ایف آر ڈی اے، نے خاص طور پر بڑھتی ہوئی آبادی اور سماجی حرکیات کو بدلنے سے درپیش چیلنجوں پر غور کرتے ہوئے، ہندوستان میں ریٹائرمنٹ کی مناسب منصوبہ بندی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

کیرالہ نے این پی ایس کی اختیارکاری کے سلسلے میں اپنے تعاون میں حوصلہ افزا نمو ظاہر کی ہے۔ این پی ایس کے تحت پرائیویٹ سیکٹر کے صارفین میں ریاست کا حصہ 3.38فیصد کے بقدر  ہے، جس سے اسکیم کے فوائد کے بارے میں افزوں بیداری کا اظہار ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں، ملک بھر کے 18152 کارپوریٹس جنہوں نے اپنے ملازمین کے لیے اس اسکیم کو اپنایا ہے، ان میں سے 216 کارپوریٹس کا تعلق کیرالا سے ہے۔ نومبر 2024 تک، این پی ایس اور اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی) کے لیے مجموعی ایسیٹس انڈر مینجمنٹ (اے یو ایم) 13.4 لاکھ کروڑ روپئے کے بقدر ہیں، اور ملک بھر میں سبسکرائبروں کی تعداد 7.9 کروڑ کے بقدر ہے۔

اس تقریب میں پی ایف آر ڈی اے کے چیف جنرل منیجر جناب سمیت کمار کی قیادت میں این پی ایس ریٹائرمنٹ اسکیم کے فوائد پر قابل ذکر بات چیت کی گئی۔ کوچین شپ یارڈ کے جنرل منیجر جناب سبھاش اے کے نے بہترین طریقوں اور کامیابی کی کہانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے این پی ایس کے کارپوریٹ نفاذ کے بارے میں بصیرت کا اشتراک کیا۔ مزید برآں، ایچ ڈی ایف سی پنشن مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے نائب صدر جناب سوربھ چترویدی نے این پی ایس کے تحت کارپوریٹ آن بورڈنگ کے عمل اور کارپوریٹس اور اس کے ملازمین کے لیے اس کے فوائد کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

شرکاء  کو صنعت کے رہنماؤں اور ماہرین کے ساتھ براہ راست بات چیت کا موقع حاصل ہوا۔ یہ پروگرام این پی ایس میں کارپوریٹ شرکت کو بڑھانے اور اس کے فوائد کو وسیع تر سامعین تک پہنچانے کے لیے پی ایف آر ڈی اے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ کارپوریٹ اداروں، ایس ایم ای اداروں، اور پیشہ ور افراد کو اس باہم اثر پذیر سیشن میں شامل ہونے اور آجروں اور ملازمین دونوں کے لیے این پی ایس کے ذریعے پیش کردہ وسیع مواقع تلاش کرنے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔

چنوتیاں اور مواقع

ہندوستان کے آبادیاتی رجحانات، جن کی خصوصیت تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور زندگی کی توقع میں اضافہ ہے، ریٹائرمنٹ کے بعد مالی تحفظ کی اہم ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ تاہم، ہندوستانی گھریلو اثاثوں کا صرف 5.7فیصد پراویڈنٹ اور پنشن فنڈز کے لیے مختص کیا جاتا ہے، جو ریٹائرمنٹ کی تیاری میں ایک اہم فرق کو ظاہر کرتا ہے۔ عارضی کارکنان سے متعلق معیشت اور غیر منظم شعبے کا عروج، جہاں 93فیصد افرادی قوت قانونی سماجی تحفظ سے محروم ہے، این پی ایس کی معنویت میں اضافہ کرتا ہے۔

منظم آگاہی مہم، تجارتی اداروں کے ساتھ شراکت داری، اور صارفین پر مبنی اختراعی خصوصیات سمیت پی ایف آر ڈی اے کی پہل قدمیوں کا مقصد مالی خواندگی کو فروغ دے کر اور پنشن یافتہ معاشرہ تشکیل دے کر اس فرق کو پر کرنا ہے۔

پی ایف آر ڈی اے کے بارے میں

پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے ) کا قیام نیشنل پنشن سسٹم (این پی ایس) اور دیگر پنشن اسکیموں کو فروغ دینے، ترقی دینے اور ان کو منظم کرنے کے لیے کیا گیا تھا، جس سے ہندوستان میں ریٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی کے لیے ایک مضبوط فریم ورک کو یقینی بنایا گیا تھا۔ اٹل پنشن یوجنا (اےپی وائی) جیسے اقدامات نے غیر منظم شعبے کو مالی تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس میں حکومت کے جامع ترقی کے وژن پر زور دیا گیا ہے۔

ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے، پی ایف آر ڈی اے نے حال ہی میں این پی ایس – وتسلیہ کو متعارف کرایا ہے، جس میں این  پی ایس کے فوائد کو نابالغوں تک پہنچایا گیا ہے۔ یہ اقدام نوجوان افراد میں ابتدائی بچت کی عادت ڈالنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس سے خاندانوں کو محفوظ مالی مستقبل کی بنیاد رکھنے میں مدد ملے گی۔ دو ماہ کے عرصے میں اس اسکیم کے تحت 69,000 سے زیادہ نابالغ صارفین کا اندراج کیا گیا ہے۔ کلیدی تعاون اور این پی ایس – وتسلیہ، جیسی اختراعی اسکیموں کے ذریعے، پی ایف آر ڈی اے کا مقصد تمام عمر گروپوں میں ریٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی اور مالی آزادی کے کلچر کو مضبوط کرنا ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن-ر ا)

U.No:3224


(Release ID: 2079228) Visitor Counter : 31


Read this release in: English , Hindi , Malayalam