وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن نے دربھنگہ، بہار میں کریڈٹ آؤٹ ریچ پروگرام کی صدارت کی


فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کے مرکزی وزیر جناب چراغ پاسوان، بہار کے نائب وزیر اعلی جناب سمراٹ چودھری، ارکان پارلیمنٹ جناب گوپال جی ٹھاکر، ڈاکٹر دھرمشیلا گپتا، جناب سنجے کمار جھا،  اور ڈاکٹر اشوک کمار یادو نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی

کریڈٹ آؤٹ ریچ پروگرام کے دوران مختلف بینکوں کے ذریعہ 49,137 مستحقین کو 1,388 کروڑ روپے کے قرض  دیے گئے

مرکزی وزیر خزانہ نے معزز شہریوں کو میتھیلی اور سنسکرت میں آئین کی پانچ پانچ کاپیاں بھی تقسیم کیں

Posted On: 29 NOV 2024 6:56PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتارمن نے آج بہار کے دربھنگہ میں کریڈٹ آؤٹ ریچ پروگرام کی صدارت کی۔

بھارت سرکار کی فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کے مرکزی وزیر جناب چراغ پاسوان اور بہار کے نائب وزیر اعلی جناب سمراٹ چودھری نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔

اس پروگرام میں ارکان پارلیامان جناب گوپال جی ٹھاکر، ڈاکٹر دھرمشیلا گپتا، جناب سنجے کمار جھا نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر اشوک کمار یادو اور جناب کے وی شائیجی، چیئرمین نابارڈ، جناب ایم وی راؤ، ایم ڈی، سنٹرل بینک آف انڈیا، جناب منوج متل، سی ایم ڈی، سڈبی، جناب ایم پی تنگیرالا، ایڈیشنل سکریٹری، ڈی ایف ایس، اور جناب سریندر رانا، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر، ایس بی آئی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

فنانشل سروسز ڈپارٹمنٹ (ڈی ایف ایس) کے سکریٹری اور سینٹرل بینک آف انڈیا کے ایم ڈی جناب ایم ناگ راجو نے ضلع میں مالیاتی شمولیت کے اقدامات کے تحت بینکوں کے ذریعہ کی گئی کوششوں کے بارے میں تفصیلات  سے آگاہ کیا۔

محترمہ سیتارمن نے دیگر معززین کے ساتھ تقریبا 25 اسٹالز کا بھی دورہ کیا جن میں بینکوں اور نابارڈ کے ذریعہ مالی اعانت سے چلنے والے مختلف مقامی مصنوعات اور صنعت کاروں کے دستکاری وں کی نمائش کی گئی تھی۔

کریڈٹ آؤٹ ریچ پروگرام کے دوران مختلف بینکوں کے ذریعے 49,137 مستحقین کو 1,388 کروڑ روپے کا قرض دیا گیا۔

مرکزی وزیر خزانہ نے معزز شہریوں کو میتھلی اور سنسکرت میں آئین کی پانچ پانچ کاپیاں بھی تقسیم کیں۔

محترمہ سیتارمن نے ایک ایمبولینس کو بھی جھنڈی دکھاکر روانہ کیا اور سی ایس آر سرگرمیوں کے تحت معذور افراد کو ٹرائی سائیکلیں فراہم کیں۔

نابارڈ نے مختلف دیہی سڑک پروجیکٹوں کے لیے 74 کروڑ روپے سے زیادہ کی منظوری کا اعلان کیا۔ بینکوں اور ایس آئی ڈی بی آئی نے اسکولوں خاص طور پر لڑکیوں کے لیے بنائے گئے اسکولوں میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے سی ایس آر سرگرمیوں کے تحت امداد کی منظوری بھی دی۔

جناب چراغ پاسوان نے دربھنگہ کا دورہ کرنے کے لیے مرکزی وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا اور جناب سمراٹ چودھری نے علاقے کی اقتصادی ترقی کے لیے وزیر اعظم اور مرکزی وزیر خزانہ کے ذریعہ کی جانے والی کوششوں کی ستائش کی۔

تقریب کے دوران محترمہ سیتارمن نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی پانچ شاخوں اور سینٹرل بینک آف انڈیا کے 25 بی سی میکس مراکز کا بھی افتتاح کیا۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 3219


(Release ID: 2079187) Visitor Counter : 6


Read this release in: Tamil , English , Hindi