وزارت خزانہ
مالیات اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج پٹنہ میں 4 ریاستوں- بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال کا احاطہ کرنے والے مشرقی خطہ کے 8 علاقائی دیہی بینکوں (آر آر بیز)کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی
محترمہ سیتا رمن نے علاقائی دیہی بینکوں کو نچلی سطح پر زرعی قرضوں کی تقسیم میں اپنا حصہ بڑھانے کی ہدایت دی
مرکزی وزیر خزانہ نے آر آر بیز کے صارفین کو انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل بینکنگ اور یو پی آئی کی ڈجیٹل خدمات فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور ان علاقائی دیہی بینکوں کو ہدایت دی کہ وہ دسمبر 2024 تک ترجیحی بنیادوں پر ان خدمات کی شمولیت کو مکمل کریں
بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمرت چودھری نے بینکوں پر زور دیا کہ وہ ریاست کے دیہی علاقوں میں شاخوں کی تعداد میں اضافہ کریں اور سی ڈی (کریڈٹ ڈپازٹ) تناسب کو بہتر بنائیں، انہوں نے بینکوں پر زور دیا کہ وہ چھوٹی صنعتوں کو مزید امداد فراہم کریں اور دیہی علاقوں میں ڈجیٹل لین دین میں اضافہ کریں
Posted On:
29 NOV 2024 6:56PM by PIB Delhi
خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج پٹنہ میں 4 ریاستوں بہار- جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال کے 8 علاقائی دیہی بینکوں (آر آر بیز) کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔
بہار کے نائب وزیر اعلیٰ جناب سمرت چودھری، جناب ایم ناگ راجو، سکریٹری، مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس) حکومت ہند، آر بی آئی ای ڈی، آر آر بی اور اسپانسر بینکوں کے چیئرمین موجود تھے۔ ڈی ایف ایس کے ایڈیشنل سکریٹریز، این اے بی اے آر ڈی اور ایس آئی ڈی بی آئی کے نمائندے اور شریک ریاستوں کے سینئر افسران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔
میٹنگ میں 8 علاقائی دیہی بینکوں نے شرکت کی اور کاروباری کارکردگی کو بہتر بنانے، ڈجیٹل ٹیکنالوجی کی خدمات اور زراعت اور مائیکرو اور چھوٹے پیمانے کی صنعتوں سے متعلق سرگرمیوں میں کاروباری ترقی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی۔ دیہی معیشت کو سہارا دینے میں علاقائی دیہی بینکوں کے اہم کردار کو نوٹ کرتے ہوئے مرکزی وزیر خزانہ نے علاقائی دیہی بینکوں پر زور دیا کہ وہ حکومت ہند کی مختلف فلیگ شپ اسکیموں جیسے کہ پی ایم مدرا یوجنا، پی ایم وشو کرما اسکیم وغیرہ کے تحت اپنے اسپانسر بینکوں کے ساتھ فعال تعاون میں حصہ لیں۔
محترمہ سیتا رمن نے علاقائی دیہی بینکوں کو ہدایت دی کہ وہ نچلی سطح پر زرعی قرضوں کی تقسیم میں اپنا حصہ بڑھائیں، جس میں زراعت سے متعلقہ سرگرمیوں جیسے ڈیری، مویشی پروری، ماہی پروری وغیرہ پر خصوصی توجہ دی جائے۔ مرکزی وزیر خزانہ نے شمالی بہار گرامین بینک کو ہدایت دی کہ وہ ماہی پروری اور مکھانہ کے لیے قرض کے بہاؤ میں اضافہ کرے، تاکہ اس شعبے میں ان سرگرمیوں کی پوری صلاحیت کو بروئے کار لایا جا سکے۔
محترمہ سیتا رمن نے خطے کے علاقائی دیہی بینکوں ( آر آر بیز) میں کارکردگی اور خدمات کی فراہمی کو بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی کے اپ گریڈیشن کو تیز کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ان آر آر بیز کے مالیاتی پیرامیٹرز میں بہتری کا بھی ذکر کیا۔ کنسولیڈیٹڈ سی آر اے آر مالی سال 2022 میں 7.8 فیصد سے بڑھ کر مالی سال 2024 میں 9.4 فیصد ہو گیا ہے اور مجموعی نان پرفارمنگ اثاثہ جات (جی این پی اے) مالی سال 2022 میں 25 فیصد سے بڑھ کر مالی سال 2024 میں 15 فیصد ہو گیا ہے۔ مشرقی علاقے کے آر آر بیز نے مالی سال 2024 کے دوران 625 کروڑ روپے کے مجموعی منافع کی اطلاع دی ہے، جب کہ انہیں مالی سال 2023 میں 690 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمرت چودھری نے بینکوں پر زور دیا کہ وہ ریاست کے دیہی علاقوں میں شاخوں کی تعداد میں اضافہ کریں اور سی ڈی (کریڈٹ ڈپازٹ) تناسب کو بہتر بنائیں۔ انہوں نے بینکوں پر زور دیا کہ وہ چھوٹی صنعتوں کو مزید امداد فراہم کریں اور دیہی علاقوں میں ڈجیٹل لین دین میں اضافہ کریں۔
محترمہ سیتا رمن نے خطے میں مالی شمولیت کو آگے بڑھانے کے وسیع امکانات پر روشنی ڈالی اور اسپانسر بینکوں پر زور دیا کہ وہ حکومت ہند کی مالی شمولیت کی اسکیموں جیسے کہ پردھان منتری جن دھن یوجنا ( پی ایم جے ڈی وائی) کو نافذ کرنے کے لیے علاقائی دیہی بینکوں کے ساتھ تال میل قائم کریں۔ جیون جیوتی بیمہ یوجنا (پی ایم جے جے بی وائی)، پردھان منتری تحفظ بیمہ یوجنا (پی ایم ایس بی وائی)، اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی) وغیرہ کے تحت فائدہ اٹھانے والوں کو شامل کریں۔
مرکزی وزیر خزانہ نے آر آر بیز کے صارفین کو انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل بینکنگ اور یو پی آئی کی ڈجیٹل خدمات فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور ان علاقائی دیہی بینکوں کو دسمبر 2024 کے آخر تک ترجیحی بنیادوں پر ان خدمات کی شمولیت کو مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے علاقائی دیہی بینکوں پر زور دیا کہ وہ اپنے صارفین میں ان خدمات کو فروغ دیں تاکہ متعلقہ اسپانسر بینکوں کی مدد سے ان کے استعمال کو بڑھایا جا سکے۔
مرکزی وزیر خزانہ نے خطے میں خود روزگار کو بڑھانے کے لیے ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ اسکیم ( او ڈی او پی) کے امکانات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ریاستی حکومت پر زور دیا کہ وہ این اے بی اے آر ڈی اور ایس آئی ڈی بی آئی کے ساتھ ہاتھ ملا کر خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کو قرضہ فراہم کرنے اور انہیں کاروباری اداروں کے طور پر ترقی دینے میں بینکوں کی مدد کریں۔ مالیاتی اداروں کو تربیت اور مارکیٹنگ روابط کے لیے مدد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔
محترمہ سیتا رمن نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اسپانسر بینکوں اور علاقائی دیہی بینکوں کو آنے والے چیلنجوں کو تسلیم کرنا چاہیے۔ اثاثوں کے معیار کو برقرار رکھنا، ڈجیٹل خدمات کو بڑھانا اور مضبوط کارپوریٹ گورننس کو یقینی بنانا ایسے شعبہ ہیں جن پر مسلسل توجہ کی ضرورت ہے۔
*****
ش ح۔ ظ ا
UR No.3218
(Release ID: 2079181)
Visitor Counter : 13