کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت کی جانب سے ڈی اے پی کی آسانی سے دستیابی کو یقینی بنانے کے لیےضرورت کی بنیاد پر ڈی اے پی پر این بی ایس سبسڈی کی شرح سے زیادہ اور اس سے زیادہ خصوصی پیکیج کی فراہمی

Posted On: 29 NOV 2024 4:45PM by PIB Delhi

حکومت نے فاسفیٹک اور پوٹاسک (پی اینڈ کے) کھادوں کے لیے یکم اپریل 2010  کی غذائیت پر مبنی سبسڈی پالیسی کو نافذ کردیا ہے۔ این بی ایس  پالیسی کے تحت، پی اینڈ کے  کھادیں اوپن جنرل لائسنس (او جی ایل) کے تحت آتی ہیں اور کمپنیاں اپنی کاروباری سرگرمیوں کے مطابق ان کھادوں کو درآمد کرنے کے لیے آزاد ہیں۔

کسانوں کو سستی قیمتوں پر ڈی اے پی کی آسانی سے دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے، حکومت نے ضرورت کی بنیاد پر ڈی اے پی پر این بی ایس سبسڈی کی شرح سے زیادہ اور اس سے زیادہ خصوصی پیکجز فراہم کیے ہیں۔ 2025-2024  میں، حکومت نے این بی ایس  کی شرحوں سے آگے ڈی اے پی ​​پر ایک بار کےلئے اصل پوائنٹ آف سیل  ( پی او ایس ) پریکم  اپریل 2024 سے 31 دسمبر 2024 کی مدت کے لیے پی اینڈ کے کھاد کمپنیوں کو 3500 فی ایم ٹی، تقریباً 2625 کروڑ روپے کے مالیاتی اثرات کے ساتھ کسانوں کو سستی قیمتوں پر ڈی اے پی کی پائیدار دستیابی کو یقینی بنانا اور زرعی شعبے اور متعلقہ سرگرمیوں کی حمایت کرنے  اور ملک میں غذائی تحفظ کے منظر نامے کو مضبوط کرنے کے لئے ، ایک خصوصی پیکیج کومنظوری دی ہے۔

یہ معلومات کیمیکل اور کھاد کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں دیں۔

 

***************

(ش ح۔ع و۔ش ت)

U:3208


(Release ID: 2079140) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Tamil