صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آشا کارکنوں کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے گئے اقدامات

Posted On: 29 NOV 2024 3:57PM by PIB Delhi

عوامی صحت کے نظام کو مضبوط بنانے، بشمول آشا کارکنوں کی مدد کرنے کی  بنیادی ذمہ داری متعلقہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام حکومتوں پر عائد ہوتی ہے۔ وزارت صحت و خاندانی بہبود ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقے کو ان کے عوامی صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے تکنیکی اور مالی معاونت فراہم کرتی ہے، جو ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام  علاقے کی طرف سے ان کے پروگرام عملدرآمد منصوبوں(پی آئی پی ایس) میں درج ضروریات کے مطابق اور مجموعی وسائل کے دائرہ کار میں ہوتی ہے۔

ملک میں آشا کارکنان معمول اور مسلسل جاری رہنے والی سرگرمیوں کے لیے ایک مقررہ رقم 2000 روپے کی ترغیبات حاصل کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ، انہیں مختلف قومی صحت پروگراموں کے تحت مختلف سرگرمیوں کے لیے کارکردگی پر مبنی  انسیٹیو بھی فراہم کی جاتی ہے۔ حکومت نے ستمبر 2022 میں آشا کارکنوں کے لیے اضافی ترغیبات کی منظوری دی ہے۔ ان آشا  انسینٹو  کی تفصیلات درج یونیفارم ریسوسز لوکیٹر (URL) پر دستیاب ہیں۔

https://nhm.gov.in/New-Update-2023-24/ASHA/Orders_and_guidelines/ASHA-INCENTIVES-APRIL-2024.pdf

ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے آشا کارکنوں کو حکومت ہند کی طرف سے فراہم کردہ مراعات سے زیادہ اضافی مراعات فراہم کرتے ہیں۔

آیوشمان آروگیا مندر کےلانچ کے بعد آشا کارکنان کو این ایمز کے ساتھ ٹیم بیسڈ  انسٹیٹو(ٹی بی آئی ایز)بھی ملتی ہیں، جو مانیٹرڈ کارکردگی کے اشارے پر مبنی (ماہانہ 1000 روپے تک) ہوتی ہے۔ آشا کارکنوں کو غیر مالی ترغیبات بھی دی جاتی ہیں جیسے کہ – آشا یونیفارم، شناختی کارڈ، سائیکل، موبائل، سی یو جی سم، آشا ڈائری، دوائیوں کا کٹ، آشا ریسٹ روم وغیرہ۔ حکومت نے کم سے کم 10؍ برس تک آشاکے طور کام کرنے کے بعد پروگرام چھوڑنے والی آشا کارکنان کے خدمات کے اعتراف کےلیے20,000/- روپے  نقد انعام اور ایک تعریفی سرٹیفکیٹ کی بھی منظوری دی ہے۔

سال 2018 میں آشا  کے لیے فائدے پر مبنی پیکج متعارف کرایا گیا، جس کے ذریعے آشا کارکنوں کی اہم خدمات اور عزم کو تسلیم کیا گیا۔ یہ پیکج درج ذیل فوائد فراہم کرتا ہے:

  • پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا( پی ایم جے جے بی وائی) کے تحت 2.00 لاکھ روپے کا فائدہ بیمہ شدہ کی وفات کی صورت میں فراہم کیا جاتا ہے (سالانہ پریمیم حکومتِ ہند کی طرف سے ادا کیا جاتا ہے)۔
  • پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا(پی ایم ایس بی وائی)کے تحت حادثاتی موت یا مستقل معذوری کی صورت میں 2.00 لاکھ روپے کا فائدہ اور جزوی معذوری کی صورت میں 1.00 لاکھ روپے کا فائدہ فراہم کیا جاتا ہے (سالانہ پریمیم حکومتِ ہند کی طرف سے ادا کیا جاتا ہے)۔

اس کے علاوہ پردھان منتری شرم یوگی مان دھن ( پی ایم- ایس وائی ایم)  60برس کی عمر کے بعد3000؍روپے/-ماہانہ پنشن کے فائدہ کے ساتھ (حکومت ہند کی جانب سے پریمیم کا 50؍فیصدحصہ اور مستفیدین طرف سے50؍فیصد) بھی آشا کارکنوں کے لیے دستیاب ہے۔ تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ASHAs کو اہلیت کے طے شدہ اصولوں کے مطابق مذکورہ تمام سماجی سیکورٹی اسکیموں میں اندراج کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ کی مالی سال 25-2024 کی عبوری بجٹ تقریر کے مطابق آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا( اے بی- پی ایم جے وائی) کے تحت صحت کی دیکھ بھال کی سالانہ کوریج 5؍لاکھ کو تمام آشا کارکنوں تک بڑھا دیا گیا ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرتاپراؤ جادھو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کیں۔

************

ش ح۔م ع ن۔ م ش

U NO:31201

 


(Release ID: 2079127) Visitor Counter : 3


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil