بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صاف توانائی کی اختراعات کے لئے جی جی جی آئی کے ساتھ این ایچ پی سی کی شراکت

Posted On: 29 NOV 2024 4:45PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001H2R5.jpg

جناب وی آر شریواستو، ایگزیکٹو ڈائریکٹر (آر ای جی ایچ)، این ایچ پی سی اور جناب سومیا پرساد گرنائک، کنٹری ہیڈ، جی جی جی آئی، جناب اتم لال، ڈائریکٹر (پرسنل)، این ایچ پی سی اور ڈاکٹر ڈی کے کھرے،ایڈوائزر، جی جی جی آئی کی موجودگی میں مفاہمت نامہ کے دستاویزات کا تبادلہ کرتے ہوئے۔

پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم  بڑھاتے ہوئے ،این ایچ پی سی نے 28 نومبر 2024 کو اپنی کارپوریٹ آفس، فرید آباد میں گلوبل گرین گروتھ انسٹی ٹیوٹ (جی جی جی آئی) کے ساتھ مفاہمت نامہ(ایم اویو) پر دستخط کیے۔ شریواستو، ایگزیکٹو ڈائریکٹر (آرای جی ایچ) ، این ایچ پی سی اور جناب سومیا پرساد گرنائک، جی جی جی آئی کے کنٹری ہیڈنے جناب اتم لال، ڈائریکٹر (پرسنل) این ایچ پی سی اور ڈاکٹرڈی کےکھرے، ایڈوائزر، جی جی جی آئی کی موجودگی میں مفاہمت نامہ پردستخط کئے۔مفاہمت نامہ پردستخط کی  تقریب میں دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

اس شراکت کا مقصد زراعتی توانائی، گرین ہائیڈروجن اور پائیدار مالیاتی حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے صاف توانائی کے اختراعی حل کو فروغ دینا ہے۔ یہ پہل ہندوستان کی کم کاربن اخراج والی معیشت میں تبدیل کرنے کے ساتھ  آب و ہوا کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے این ایچ پی سی کی مستحکم تحقیقی وترقیاتی کوششوں کا حصہ ہے۔

اس شراکت کے تحت، این ایچ پی سی اور جی جی جی آئی ساتھ مل کر جدیدترین تکنیکوں  کو دریافت کرنے، قابل تجدید توانائی کے حل کو زراعتی طریقوں کے ساتھ مربوط کرنے اور گرین پروجیکٹس میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے کام کریں گے۔ یہ پہل ہندوستان کے وسیع تر آب و ہوا کے اہداف اور پیرس معاہدے کے تحت قابل تجدید توانائی کے تئیں عہدبندی سے بھی ہم آہنگ ہے۔

جناب اتم لال نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےکہاکہ’’اس شراکت داری سے صاف توانائی کے اختراعی حلوں کواختیارکرنے اور پائیدار ترقی کی حمایت کرنے کےاین ایچ پی سی کے عزم کی نشاندہی ہوتی ہے۔ قابل تجدید توانائی کے شعبے میں جی جی جی آئی کی مہارت اور این ایچ پی سی کی وراثتی حیثیت سے، ہم سرسبز مستقبل کی خاطر مؤثر شراکت کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘‘

اس مفاہمت نامہ سے قابل حصول اور مؤثر سبز توانائی کے حل کی راہ ہموارکرنے کے لئے  اسٹریٹجک تال میل کے آغاز کی نشاندہی ہوتی ہے ۔ این ایچ پی سی اور جی جی جی آئی آنے والی نسلوں کے لیے پائیدار، توانائی کے لحاظ سے کفایتی مستقبل بنانے کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

این ایچ پی سی لمیٹڈ ہندوستان کی سرکردہ ہائیڈرو پاور کمپنی ہے اور حکومت ہند کی نورتن انٹرپرائز ہے۔ ہائیڈرو، سولر اور ونڈ پروجیکٹس کے مضبوط مجموعے کے ساتھ، این ایچ پی سی ملک کے قابل تجدید توانائی کے اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

گلوبل گرین گروتھ انسٹی ٹیوٹ ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جو سبز توانائی اور موسمیاتی لچک کے اقدامات پر توجہ مرکوزکرکے ترقی پذیر اور ابھرتے ہوئے ممالک میں پائیدار اقتصادی نمو کی معاونت اور فروغ کے لیے وقف ہے۔

********

(ش ح ۔ م ش ع ۔  م  ا)

Urdu No: 3206


(Release ID: 2079121) Visitor Counter : 7


Read this release in: English , Hindi , Tamil