وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

اکتوبر 2024 تک حکومت ہند کے کھاتوں کاماہانہ جائزہ  (مالی سال- 2025-2024)

Posted On: 29 NOV 2024 4:36PM by PIB Delhi

اکتوبر 2024 تک حکومت ہند کے ماہانہ  کھاتوں کو جمع کر کے رپورٹیں شائع کردی گئی ہیں۔ جھلکیاں درج ذیل ہیں: -

حکومت ہند کواکتوبر، 2024 تک کی کل وصولیابی سے 17,23,074 کروڑ روپے ملے جو (2025-2024 کے متعلقہ بجٹ تخمینوں کا 53.7 فیصد) ہیں،  جس میں 13,04,973 کروڑ روپے ٹیکس ریونیو (نیٹ ٹو سینٹر)، 3,99,294 کروڑ روپے نان ٹیکس ریونیو اور 18,807 کروڑ روپے بلا قرض سرمایہ سے حاصل ہونے والی وصولیابیاں شامل ہے۔اس دوران حکومت ہند کے ذریعہ 7,22,976 کروڑ روپے ریاستی حکومتوں کو ٹیکسوں کے حصہ کی تقسیم کے طور پر منتقل کیے گئے ہیں جو پچھلے سال کے مقابلے میں 1,94,571 کروڑ روپے زیادہ ہے۔

حکومت ہند کا کل خرچ 24,73,898 کروڑ روپئے ہے جو (2025-2024 کے متعلقہ بجٹ تخمینوں کا 51.3 فیصد) ہے،جس میں 20,07,353 کروڑ روپے ریونیو اکاؤنٹ اور 4,66,545 کروڑ روپے کیپٹل اکاؤنٹ  سے ہیں۔کل آمدنی کے اخراجات میں سے 5,96,347 کروڑ روپے سود کی ادائیگیوں سے اور 2,48,670 کروڑ روپے بڑی سبسڈیوں سے    ہیں۔

***************

 

(ش ح۔ع و۔ش ت)

U:3202


(Release ID: 2079099) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Hindi , Tamil